بدھ، 30 جولائی، 2025

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف راؤنڈ میچ کے بعد سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے بھی انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انڈین لیجنڈز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف لیجنڈز لیگ کا سیمی فائنل مقابلے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے انکار کے بعد سیمی فائنل نہ ہوا تو پاکستان ٹیم واک اوور کا مطالبہ کرے گی۔قبل ازیں، ٹورنامنٹ کے بھارتی اسپانسر نے بھی پاک-بھارت سیمی فائنل مقابلے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔*🔴بھارت روس سے اسلحہ اور توانائی خریدتا ہے، اس پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کریں گے: ٹرمپ*

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت امریکا کا اچھا دوست ہے لیکن ہم نے اس کے ساتھ بہت کم کاروبار کیا ہے کیونکہ بھارت کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں اور اس کی طرف سے عائد کردہ غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں سخت ترین اور ناقابلِ قبول ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ اس کے علاوہ بھارت اپنا زیادہ تر اسلحہ روس سے خریدتا ہے اور اس وقت چین کے ساتھ روسی توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے، یہ سب ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دنیا چاہتی ہے کہ روس یوکرین میں خونریزی بند کرے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان وجوہات کے باعث یکم اگست سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا اور اس کے علاوہ اضافی پینلٹی بھی عائد کی جائے گی۔

*🔴روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ، 1952 کے بعد سونامی کی طاقتور ترین لہریں بحرالکاہل تک پھیل گئیں*BBC PK News Russia and London Report

روس کے مشرق بعید میں واقع جزیرہ نما کمچاتکا کے ساحل پر 8.8 شدت کا زلزلہ آیا جو اس علاقے میں 1952 کے بعد کا سب سے طاقتور زلزلہ ہے، زلزلے نے عمارتوں کو نقصان پہنچایا اور 4 میٹر (13 فٹ) تک بلند سونامی لہریں پیدا کیں، جس کے بعد بحر الکاہل کے پار مختلف خطوں میں وارننگ اور انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں دور افتادہ روسی علاقے میں کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ 2011 کے زلزلے اور سونامی سے تباہ ہونے والے جاپان کے مشرقی ساحلی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔لندن: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا طے پا گیا۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں بھارتی لیجنڈز نے گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔

اب بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں 31 جولائی کو اُس کا سامنا گروپ اسٹیج کی ٹاپ ٹیم پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔

*”سیاسی اثر و رسوخ کے ناجائز استعمال سے جیرام مالہی کی گرفتاری، جے آر ہاؤسنگ سوسائٹی پر زبردستی قبضہ"* BBC PK News Mir pur khas Jaidev Maheshwari Report

میرپورخاص : جے آر ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک جیرام مالہی کو کراچی پولیس نے ایک کاروباری معاہدے کی آڑ میں زبردستی گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ گرفتاری مقامی پولیس، سی آئی اے انچارج اور سندھی اسمبلی کے رکن مقامی منتخب عوامی نماٸندے ھری رام کشوری لال کے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے عمل میں آئی۔ حیرت انگیز طور پر، یہ گرفتاری ایک ایسے چیک کی بنیاد پر کی گئی جو واضح طور پر “Payment stop by Drawer” کی ہدایت پر باٶنس ہوا۔معاملہ اس وقت مشکوک ہوتا ہے جب یہ معلوم ہوا کہ جیرام مالہی اور سندیپ کمار کے درمیان 70-30 فیصد منافع پر مشتمل شراکتداری کا معاہدہ پہلے سے موجود تھا اور اس میں واضح طور پر چھ ماہ کی رعایتی مدت رکھی گئی تھی۔ اس کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف فوری ایف آئی آر درج کی گئی بلکہ جے آر ہاؤسنگ سوسائٹی پر بھی زبردستی قبضہ کر لیا گیا۔ہائی کورٹ کے فیصلے میں واضح کہا گیا کہ چیک سیکیورٹی کے طور پر جاری کیا گیا تھا اور جائیداد کی قانونی ملکیت بھی بعد میں منتقل ہوئی۔ ایسے میں جرم کا کوئی عنصر موجود نہیں تھا یہ ایک واضح کاروباری تنازعہ ہے نہ کہ فوجداری جرم۔اس سے پہلے جیرام مالہی کے بیٹے پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا، جسے پولیس نے سیاسی دباؤ پر "جھوٹا واقعہ" قرار دے کر فائل دبا دی۔ اقلیتی برادری کے ساتھ یہ متعصبانہ سلوک انتہائی افسوسناک ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔جیرام مالہی کے خلاف درج مقدمات کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے۔جے آر ہاؤسنگ سوسائٹی پر زبردستی قبضے کا نوٹس لیا جائے۔ اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور سیاسی اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکا جائے۔* کیا شراکت داری کا معاہدہ اب جرم ہے؟جے رام مالہی کو صرف ایک سیکیورٹی چیک پر گرفتار کر لیا گیا، جب کہ ہائی کورٹ جے رام کی حتمی ضمانت میں یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ یہ کاروباری معاہدہ تھا!* سندھ حکومت کے مقامی ایم پی اے کا اثر و رسوخ؟جے آر ہاؤسنگ سوسائٹی پر زبردستی قبضہ اور جھوٹے مقدمات میں جے رام مالہی کو گرفتار کروایا گیا۔کیا یہ اقلیتوں کے ساتھ انصاف ہے؟* سیکیورٹی چیک “by Drawer Payment Stop” ہو تو بھی جیل؟یہ قانون نہیں، طاقت کا کھیل ہے!جے رام مالہی کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ، پھر جھوٹا مقدمہ!* 70/30 کے کاروباری معاہدے کو فوجداری جرم کیوں بنایا گیا؟سندیپ کمار نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی طاقت استعمال کی!i* اقلیتوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کا رویہ شرمناک!جے رام مالہی کی گرفتاری، بیٹے پر حملہ، جھوٹے مقدمات – کب تک؟بشکریہ ، شیوا کچھی کی وال سے ۔

*طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن شادی کی حیثیت سے نہیں بلکہ حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری*BBC PK News Islamabad Report Mian khudabukhsh Abbasi

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن شادی کی حیثیت سے نہیں بلکہ حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن دینے سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت کا امتیازی سرکلر کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس عائشہ ملک کے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پینشن خیرات یا بخشش نہیں بلکہ ایک آئینی و قانونی حق ہے جو سرکاری ملازم کے اہل خانہ کو منتقل ہوتا ہے اور اس میں تاخیر جرم کے زمرے میں آتی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ بیٹی کی پینشن شادی کی حیثیت کے بجائے مالی ضرورت اور حق کی بنیاد پر دی جانی چاہیے، طلاق کا وقت والد کی وفات سے پہلے یا بعد میں غیر متعلقہ ہے۔سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے 2022 کے امتیازی سرکلر کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی پینشن کو شادی سے مشروط کرنا آئین کے آرٹیکل 9، 14، 25 اور 27 کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا صنفی مساوات میں عالمی درجہ بندی میں آخری نمبر پر ہونا افسوس ناک ہے۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار فاطمہ کی پینشن بحال کی تھی تاہم سندھ حکومت نے اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جسے مسترد کر دیا گیا۔*

*🔴اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان*BBC PK News Karachi Report Jaidev Maheshwari Bureau Chief

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام معاشی اعشاریے دیکھ کر شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اپریل میں کم ترین رہی، مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح میں کچھ اضافہ ہوا ہے، بیس افیکٹ اور توانائی کی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی آئندہ بھی کچھ بڑھے گی جب کہ ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ برآمدات (ایکسپورٹس) میں 4 فیصد اضافہ ہوا، ورکرز ترسیلات 8 ارب ڈالر بڑھی ہیں، ورکرز ترسیلات کے سبب کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔

تھرکول ریلوے لائن کے لیے ترائی سے مٹی اٹھانے کے خلاف عدالتی احکامات کو کمپنیوں نے نظر انداز کر دیا.... BBC PK News Thaarparkr Report Rathe Nand Lal

گاؤں ویجھیار کے قریب زبردستی ترائی سے ڈمپرز کے ذریعے مٹی اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔گاؤں والوں کے مطابق ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اور یہ سب کچھ پولیس کی موجودگی میں ہو رہا ہے مقصد مٹی کے ٹھیکیدار نے عدالتی احکامات اور ڈپٹی کمشنر, ایس ایس پی کے حکم کو نظر انداز کردیا گیا

کراچی: سندھ حکومت نے یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف ایونٹ ہوگا جب کہ خصوصی افراد کےلیے بھی ایک بڑا ایونٹ کریں گے، ہم چاہتے ہیں کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے کانسرٹس میں لوگ زیادہ شرکت کریں۔انہوں نے کہاکہ کراچی جشن آزادی کی تقریبات میں سب سے آگے ہوگا، جشن آزادی کے حوالے سے مشاعرہ ہوگا، رکشہ ریلی کا بھی پروگرام ہے، انسانی جھنڈہ بھی بنایا جائےگا، تمام شہریوں کو شرکت کی دعوت ہے جب کہ یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ونٹیج کار اور ہیوی بائیکس کی ریلیاں کرانے کی کوشش کریں گے، خواتین کے میلے ہوں گے اور پینٹنگ کے مقابلے ہوں گے، محکمہ ثقافت کو گائیگی کے مقابلے کرانے کی بھی ہدایت کی ہے، 9 سے 11 اگست تک شاہ عبداللطیف بھٹائی کا میلہ ہے، اس میں بھی جشن آزادی کا رنگ نظر آئےگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے، عوام بھی تعاون کریں ، یہ پاکستان کی خاطر ریلیاں ہوں گی، تھوڑی تکلیف کو درگزر کریں۔*BBC PK News Karachi Attk Report

*🔴اٹک: شادی میں جانیوالے خاندان کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 2 خواتین جاں بحق، 5 افراد ریسکیو*

اٹک: شادی میں شرکت کیلئے جانیوالے خاندان کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

ڈی سی اٹک راؤ عاطف کے مطابق اٹک میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والی گاڑی میں 10 افراد سوار تھے۔

ڈی سی اٹک نے بتایا کہ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ لاپتا ہونے والے دیگر 5 افراد میں سے 2 خواتین کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

راؤ عاطف نے بتایا کہ متاثرہ خاندان شادی میں شرکت کے لیے گیاتھا کہ سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی، لاپتا ہونے والے 3 افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
*

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...