بی بی سی پاکستان نیوز لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
بی بی سی پاکستان نیوز لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 22 فروری، 2025

کراچی: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے۔

رپورٹ، جئدیومھیشوری،بیوروچیف کراچی
کراچی کسٹم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے خط لکھا ہےکہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو دیتے ہیں، میں حیران ہوں کہ ہم کدھر جا رہے ہیں، حکومت کا نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے کہ سندھ اور پنجاب کے نوگو علاقوں کیلئے فوج کو بلایا جا رہا ہے، جب ہر چیز کیلئے فوج کو بلایا جاتا ہے تو تعریف بھی تو کریں، ہمارے پاس آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں، آرمی چیف نے پہلے ہی ہدایات دی ہوئی ہیں، میں آپ لوگوں کا مسئلہ حل کرانے کیلئے آیا ہوں اور میرے کہنے پر ہڑتال ختم کررہے ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہمیں بھلا کرنا ہے، وزیرخزانہ اچھے آدمی ہیں، میں نے ابھی 50 ، 60 ارب کی چوری پکڑی ہے اس پرکام ہو رہا ہے،کاروباری شخصیت کے طور پر اپنی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ 15سال میں نے مڑ کر دیکھا تو کوئی پیچھے کھڑا نہیں تھا، میں پہلے ہی کہہ رہا تھا ٹرمپ کارڈ نہیں چلے گا، پی ٹی آئی والے خود نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، (ن) لیگ کی ضامن ہی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھا ہے۔دوسری جانب چیئرمین آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی سیف اللّٰہ خان نے احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے رمضان المبارک کے اوقات کار کا اعلانسندھ ہائی کورٹ نے رمضان المبارک 1446 ہجری کے لیے عدالتوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے۔ کراچی، سکھر بینچ اور حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص سرکٹ کورٹس میں پیر تا جمعرات 8:30 صبح سے 1:30 دوپہر تک عدالتیں کام کریں گی، جبکہ جمعہ کو 8:30 سے 11:30 تک بغیر وقفے کے عدالتی کارروائی ہوگی۔ ضلعی و ماتحت عدالتوں کا وقت بھی 8:00 صبح سے 1:30 دوپہر (پیر تا جمعرات و ہفتہ) اور جمعہ کو 8:00 صبح سے 12:30 دوپہر مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی : پاکستان سے ہنرمند نرسنگ پروفیشنلز کو امریکہ بھیجنے میں پیش رفت ہوئی ہے ، جیسا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کے حکام ، آمریکی سفارتکاروں ،نیویارک اسٹیٹ اسیمبلی کے نمائندوں اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرکمیٹی (امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی) کے اراکین کے درمیان حالیہ آن لائن میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رپورٹ : جئدیو مھیشوری بیورو چیف

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...