Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
رپورٹ،کراچی،جئدیومھیشوری بیوروچیف لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
رپورٹ،کراچی،جئدیومھیشوری بیوروچیف لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
پیر، 24 فروری، 2025
*سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟ سپارکو نے پیش گوئی کردی*
رمضان کے علاوہ عید الفطر کے چاند کی بھی پیش گوئی، حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی، ترجمان سپارکو*کراچی: رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے رمضان المبارک 1146 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے۔سپارکو کے مطابق 28 فروری کو چاند اور سورج کے درمیان زوایے کا فاصلہ 7 ڈگری ہوگا جس کی وجہ سے چاند کو انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جائے گا۔اس پیش گوئی کے پیش نظرپاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔سپارکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا، شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔سپارکو ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ رمضان اور عید الفطر کے کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔
*کراچی: نیٹی جیٹی پر ٹریلر کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق*
کراچی: نیٹی جیٹی پر تیز رفتار ٹریلر نے کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹی جیٹی پر ٹریلر کی ٹکر سے کار پل سے نیچے جا گری، افسوسناک حادثے میں باپ اور بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشے میں سوار شخص بھی شدید زخمی ہوا ہے، جبکہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
از دفتر سندھ پولیس تعلقات عامہ۔۔۔انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ۔۔درخواست برائے ٹکرز۔ آئی جی سندھ/صوبہ سندھ/ہائی ویز/پیٹرولنگ پولیس/آغاز/اجلاس کراچی،
24 فروری2025:-سندھ پولیس کا شہروں کے درمیان اہم ہائے ویز/شاہراہوں پر"پیٹرولنگ پولیس"متعارف کروانے کا فیصلہ۔• شہروں میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے جدید کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کے تسلسل کوبرقراررکھتے ہوئے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے پیٹرولنگ پولیس تعینات جائے گی۔• آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت صوبے میں "ہائے ویزپیٹرولنگ"متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس۔ • سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیزٹی اینڈ ٹی،ایڈمن کراچی،کرائم اینڈآنوسٹیگیشنز،ٹریفک حیدرآباد،سی آئی اے، ہیڈکواٹرز،اسٹبلشمنٹ،آئی ٹی،فائنانس،سمیت دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔ • ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ کی جانب سے مجوزہ پولیس پیٹرولنگ منصوبے کے اغراض و مقاصد،چیک پوسٹوں کی موجودہ صورتحال،نفری اور حدود و وسائل پر مبنی برینفگ دی گئی ۔• پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف ہائے ویز کے11مقامات پر سندھ موٹرویزپیٹرولنگ پولیس تعینات کی جائے گی۔بریفنگ• ایم نائن،شہیدذوالفقار علی بھٹو،ناڈرن بائی پاس،انڈس،لیاری،نیشنل،ایم فائیو،مہران،ٹھٹھہ ٹومٹھی،حیدرآبادمیرپورخاص،اورحیدرآبادبدین ہائے ویزشامل ہیں۔بریفنگ• پولیس ہائے وے پیٹرول یونٹ کی قیادت ایک ڈی آئی جی ،3 ایس ایس پیز اور 7ڈی ایس پیزکریں گے۔بریفنگ• ڈی آئی جی اورایک ایس ایس پی حیدرآباد،جبکہ ایک ایس ایس پی کراچی اور ایک سکھر میں تعنیات کیے جائیں گے۔بریفنگ• اس منصوبے کا بنیادی اورواحدمقصدصرف جرائم کی روک تھام ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن • شہروں میں لگے کیمروں کی مدد سے جرائم کے خلاف جنریٹ ہونے والے الرٹ سے متعلقہ پولیس سمیت سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول بھی متحرک ہوجائے گی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن• اندرون سندھ میں ہائے ویزپرقائم پولیس چیک پوسٹوں کی بحالی، پیٹرولنگ گاڑیوں اور نفری کی تعداد،اوردیگرانتظامات پرمبنی تجاویزبرائے منظوری سندھ حکومت کے لیے تیارکی جائیں ۔ آئی جی سندھ • پیٹرولنگ کا مقصد جرائم کے خلاف پولیس رسپانس کو ہائے ویزتک وسعت و موثربنانا ہے ۔آئی جی سندھ • چوری شدہ گاڑیوں کی منتقلی کی روک تھام اورجرائم پیشہ افراد کے گردمزیدگھیراتنگ کرنا اور شہریوں کو محفوظ گزرگاہیں فراہم کرنا ہے۔ آئی جی سندھ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*
ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...