Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
کوئٹہ رپورٹ خصوصی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
کوئٹہ رپورٹ خصوصی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
پیر، 24 فروری، 2025
*پاک ایران سرحدی علاقوں پر غیر معمولی مغربی سسٹم اثرانداز، پنجاب میں بھی بارش کی پیشگوئی*
کوئٹہ: پاک ایران سرحدی علاقوں پر غیر معمولی مغربی موسمی سسٹم اثرانداز ہے جس کے باعث سرحدی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق صوبے کے ایران اور افغانستان کےساتھ سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جب کہ دوپہرکے بعد بلوچستان کے شمال بالائی علاقے موسمی سسٹم کےزیر اثر آنےکا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ غیرمعمولی موسمی سسٹم 28 فروری تک بلوچستان میں موجود رہنے اور مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، زیارت، چمن، ہرنائی،کوہلو اور بارکھان میں اگلے 72 گھنٹوں میں موسلادھاربارش، ژالہ باری اور آندھی چلنےکا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کےلیے الرٹ جاری کرتے ہوئے غیرضروری سفر سےگریز کرنےکی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارش کی پیشگوئی کرتےہوئے کہا ہےکہ 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے جب کہ مری و گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش ہوگی جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
BBC Pakistan News Digital News Details
*💫خبروں کی تفصیل💫* *💫بدھ5 شوال المکرم 1447ھ* *25 مارچ 2025ء💫* امریکا، ایران مذاکرات، میزبانی کیلئے شہباز کی پیشکش تہران اور ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
*پہلی خبر۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری خبر* ملاحظہ فرمائیں ، آج کی شہ سرخیوں کے ساتھ ۔۔۔۔ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون، تین پولیس ...