Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جئدیو مھیشوری کراچی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
جئدیو مھیشوری کراچی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
منگل، 4 مارچ، 2025
کراچی ۔۔۔محکمہ سماجی بہبود سندھ کے وزیر میر طارق علی خان ٹالپر نے این جی اوز ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کردیا.
رپورٹ ۔۔۔انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف تفصیلات ۔کراچی ۔۔۔صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود، میر طارق علی تالپور نے این جی اوز ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔ ہیلپ ڈیسک کے قیام کا مقصد غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی رجسٹریشن، ان کے خلاف شکایات پر کارروائی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ این جی اوز کی رجسٹریشن کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے پیش نظر رجسٹریشن کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ "صرف ان این جی اوز کو رجسٹر کیا جا رہا ہے جو میرٹ پر پورا اترتی ہیں اور مطلوبہ قانونی تقاضے پورے کرتی ہیں،صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ این جی اوز کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، لیکن ان کی مانیٹرنگ ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ سماجی بہبود نے این جی اوز ہیلپ ڈیسک قائم کی ہے، جو شکایات کے ازالے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کے تحت چلنے والے تمام ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس میں مفت تعلیم دی جاتی ہے اور کسی بھی طالب علم سے فیس وصول نہیں کی جاتی۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ این جی اوز کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی فلاحی تنظیموں کے خلاف کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ کی فنڈنگ بند کی ہے جس کے باعث کچھ تنظیموں کو مشکلات کا سامنا ہوگا. صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ سماجی بہبود عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری رکھے گا اور این جی اوز کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
*کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی*
کراچی: شہر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔قائد آباد مچھلی مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی ٹیکسٹائل مل کا اکاؤنٹنٹ جاں بحق ہو گیا۔ مسلح ڈاکو سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ اور رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔ رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قائد آباد ریڈیو پاکستان مچھلی مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر پہلے قریبی اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت 57 سالہ محمد عمران فیروز ولد فیروزالدین کے نام سے کی گئی۔ مقتول محمد عمران گولیمار چورنگی کے قریب واقع ملا احمد حلوائی کے عقب میں رہائش پذیر اور لانڈھی صنعتی ایریا میں واقع نجی ٹیکسٹائل مل میں اکاؤنٹنٹ تھا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن راجہ عباس نے بتایا کہ مقتول اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ ہائی روف گاڑی میں سوار ہو کر قائد آباد ریڈیو پاکستان مچھلی مارکیٹ کے قریب رکا۔ مقتول بسم اللہ گیس سلنڈر کی دکان سے سلنڈر خریدنے کے لیے اتر رہا تھا کہ اسی دوران 125 موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکو موقع پر پہنچ گئے۔ ڈاکوؤں کو دیکھ کر مقتول ہائی روف کی جانب دوڑا، لیکن ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ مسلح ملزمان ہائی روف گاڑی میں موجود سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے، جبکہ مقتول کو ایک ہی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی
جامشورو ۔۔جامشورو طلباء اور پولیس کے درمیان صورت حال بادستور کشیدہ،درجنوں طلباء کو تحویل میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔رپورٹ ۔۔۔انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف تفصیلات
۔۔۔جامشورو ۔۔سندھ یونیورسٹی جامشورو میں چھ کئنالوں کے خلاف طلباء کا قوم پرست پارٹیوں کے جھنڈے لئے احتجاج، ریلی سینٹرل لائبریری سے نکالی گئی جس میں متعد طلباء نے شرکت کیطلباء کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ شروع۔
پیر، 3 مارچ، 2025
*کراچی: ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں آگ لگ گئی*
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں آگ لگ گئی۔پیر کی رات ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب عمارت کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھرک اٹھی، عمارت کے بیسمنٹ میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنے والی کمپنی کا آفس قائم ہے۔فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود ہیں، 4 گھنٹے گزر جانے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق شدیددھویں کی وجہ سے فائر فائٹر آگ بجھانے کا عمل شروع نہیں کرسکے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں ہوا کی آمد ورفت کا کوئی راستہ نہیں،اندرجانے کا بھی ایک ہی راستہ ہے۔گودام میں دھواں بھرجانے کی وجہ سے فائر فائٹرز اندر نہیں جا پا رہے۔ہیوی مشینری کی مدد سے گودام کی دیوار توڑنے کی کوشش جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں موجود دفاتر آگ لگنے کے وقت بند تھے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*
ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...