جئدیومھیشوری بیوروچیف کراچی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
جئدیومھیشوری بیوروچیف کراچی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 23 فروری، 2025

*سعودیہ سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ، 38 کراچی میں آف لوڈ*سعودی عرب، عمان اور متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جبکہ کراچی ائیرپورٹ پر 38 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے پر 31 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔عمان سے بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر 12 افراد کو بے دخل کیا گیا جبکہ امارات سے 2، قطر سے ایک اور آذربائیجان میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر ایک پاکستانی کو بے دخل کردیا۔ڈی پورٹ کیے گئے 5 افراد کو لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، حیدرآباد اور رکشان پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ عراق، عمان اور سعودی عرب کے وزٹ ویزوں کے 3 مسافروں کو بلیک لسٹ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، عراق، یونان، آذربائیجان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور فلپائن کے وزٹ ویزوں کے 13 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جبکہ بحرین اور سعودیہ کے ورک ویزوں کے 7 مسافر بھی پروازوں سے اتارے گئے۔

*کراچی: لائنوں کی مرمت کے باعث متعدد علاقوں میں 48 گھنٹے سے پانی کی فراہمی منقطع*

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپویشن نے لائنوں کی مرمت کو جواز بناکر شہر کی بڑی آبادی کو پانی سے محروم کردیا، لائنوں کی مرمت کے لیے مقررہ وقت سے 24 گھنٹے قبل ہی متعدد علاقوں کو فراہمی بند کردی گئی، شہری بوند بوند کو ترس گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے متعدد علاقوں میں پچھلے 48 گھنٹے سے پانی کی فراہمی منقطع ہے، جس سے شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔

ملیر کالا بورڈ، درخشاں سوسائٹی، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، کورنگی، اسکیم 33 اور صفورا کے علاقوں میں پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کے مقررہ بندش کے وقت سے 24 گھنٹے پہلے ہی معطل کردی گئی۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق ایف ٹی ایم کی 48 انچ اور سی ٹی ایم کی 54 انچ کی لائن کی مرمت کی جارہی ہے، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام باہتر گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کی وجہ سے 250 ملین گیلن پانی کی قلت ہورہی ہے جس کے باعث لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کورنگی، پی اے ایف بیس مسرور میں بھی پانی کی سپلائی جزوی معطل ہے۔
*چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ*

چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرے گی۔

ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے پاکستان کو بھارت کے خلاف یہ میچ جیتنا ضروری ہے، ہارنے کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا افتتاحی میچ ہار چکا ہے جب کہ بھارتی ٹیم کو افغانستان کے خلاف کامیابی ملی تھی۔

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...