ہفتہ، 17 مئی، 2025

*پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں پھر اضافہ*کراچی: BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 2058 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 3177 ڈالر فی اونس ہے۔

*فریقین پر سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کیلئے زور دیں گے: برطانوی وزیر خارجہ*BBC PK News London Report

لندن: برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ وہ پاکستان اور بھارت پرزور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کرپاک بھارت جنگ بندی کوپائیداربنانےکےلیے کام کررہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار سیز فائر کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی کام کررہے ہیں، برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ مل کر انسداد دہشتگردی پر بھی کام جاری رکھا ہے۔بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پربرطانوی وزیرخارجہ سے سوال کیا گیا جس پر ان کاکہنا تھا کہ فریقین پر زور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کی بات آتی ہے تو فریقین پرمعاہدےکی پاسداری پر زوردیں گے۔

*بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا: وزیر دفاع*BBC PK News Sialkot Adnan Abbasi Report

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے خواجہ آصف کا کہنا تھا میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کے لیے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لیے یہ جذباتی لمحات ہیں بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے۔ان کا کہنا تھا 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا، تینوں افواج کے سربراہوں اورپاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قومی وحدت میں جو دراڑیں نظر آتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکی ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم نے بھارت کو مشرقی سرحدوں پر شکست دی ہے، اللہ کے کرم سے جو مشرقی سرحد پر فتح ہوئی اس سے بڑھ کر مغربی محاذ پر کامیاب ہوں گے۔

*پاک-بھارت جنگ بندی کروانے پر زندگی میں سب سے زیادہ سراہا گیا، ٹرمپ*BBC PK News

پاکستانی ذہین لوگ ہیں، بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں، انہیں نہیں بھول سکتے: صدر ٹرمپ*امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی امور میں زندگی میں آج تک جس بات پر سب سے زیادہ سراہا گیا وہ پاک - بھارت جنگ بندی کامیاب بنانا ہے، واشنگٹن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو رکوایا۔امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اس نہج پر پہنچ چکی تھی کہ ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ عمدہ بات چیت ہوئی، آپ جانتے ہیں، ہم پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتے، کیونکہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ تجارت کا خواہشمند ہے، پاکستانی بہت ذہین لوگ ہیں، وہ شاندار مصنوعات تیار کرتے ہیں لیکن حیرت ہے کہ ہم اُن کے ساتھ زیادہ تجارت نہیں کرتے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’پاکستان کی قیادت کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، ہم انہیں نہیں بھول سکتے۔ پاکستان کے ساتھ بھی میں نے تجارت کی بات کی اور وہ تجارت کرنا چاہتے ہیں۔‘امریکہ صدر نے کہا کہ ’پاکستانی انتہائی ذہین لوگ ہیں، بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ بہت زیادہ تجارت نہیں کرتے لیکن پھر بھی ہمارا ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔‘صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ پاکستان سے رابطہ کریں اور تجارت کی بات کو آگے بڑھائیں، کیونکہ وہ اپنے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔صدر ٹرمپ نے انڈیا کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں درآمدات پر سب سے ٹیرف عائد ہے اور انڈیا کے ساتھ تجارت کرنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔تاہم امریکی صدر نے کہا کہ بھارت امریکا کے لیے اپنے 100 فیصد ٹیرف ختم کرنے کو تیار ہے، یہ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔*

*بلوچستان: خضدار میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، لیویز کے 4 جوان شہید*BBC PK News Qoitta

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے صمند میں چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کرکے لیویز فورس کے 4 جوانوں کو شہید کر دیا۔شہید لیویز اہلکاروں میں مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال نے بتایا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے پوری جرات کے ساتھ حملے کا مقابلہ کیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد لیویز فورس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

"وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخ رقم کردی"BBC PK News Lahore Report M Azam Khan

خصوصی اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ بارے تفصیلی بریفنگ 🟩صرف 3 ماہ میں 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے لون پنجاب میں پہلی مرتبہ 90 روز میں 57,913 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے 23 ارب 91 کروڑ روپے کے قرض جاری کئے گئے پہلی مرتبہ 6,753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے 3 ارب 42 کروڑ روپے کے لون لئے 🟩وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر آسان کاروبار کارڈ واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹو کیا جا سکے گا🟩وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹر لون کیلئے پلان طلب کر لیا🟩آسان کار و بار فنانس، آسان کاروبار کارڈ پروگرام کسی صورت نہیں رکنا چاہئے، مریم نواز

*پیٹرول کی قیمت میں کمی کیوں نہیں کی گئی؟ اصل وجہ سامنے آگئی*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی: پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کیے جانے کی وجوہات سامنے آگئیں۔حکومت نے قیمت میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب آئندہ مالی سال کے بجٹ 2024 سے 25 میں ایک قانونی خلا کے باعث آئل انڈسٹری کو تقریباً 34 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے ان لینڈ فریٹ ایکو لائزیشن مارجن (IFEM) میں اضافہ کردیا ہے، پیٹرولیم ڈویژن کی تجویز پر IFEM میں 1.87 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تاکہ ریفائنریوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کی جا سکے۔وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی ہے، صارفین کو پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جو امید تھی اور وہ پوری نہ ہو سکی۔وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسلسل تیسری بار صارفین کو مکمل ریلیف فراہم نہیں کیا گیا جس کی انہیں توقع تھی۔جمعرات کی رات دیر گئے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزارتِ خزانہ نے صرف ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی جب کہ پیٹرول کی قیمت بدستور 252.63 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی جو 31 مئی تک مؤثر رہیں گی۔ فی الوقت حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر تقریباً 96 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کررہی ہے، اگرچہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس صفر ہے لیکن پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 78 روپے فی لیٹر ہے جو عوام پر براہ راست اثر ڈالتی ہے۔ مزید برآں کسٹمز ڈیوٹی اور کمپنیوں و ڈیلرز کے مارجنز بھی بالترتیب 17-17 روپے فی لیٹر ہیں، گزشتہ 2 ماہ میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 18 روپے فی لیٹر ممکنہ کمی کو روک دیا تاکہ استعمال میں اضافے کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔*

*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*

سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...