DAILY BBC PAKISTAN لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
DAILY BBC PAKISTAN لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 4 جنوری، 2026

🛑 *What happened throughout the day today?* 🛑*🛑 January 04, 2026 | Sunday | Highlights of important news |*Chief Executive Sindh Jaidev Maheshwari



🚨(1) تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار
🚨(2) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے

🚨(3) لکی مروت اور بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہیـد

🚨(4) جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے راولپنڈی اسلام آباد کے جید علماء کرام کے وفد کی ملاقات 

🚨(5) مساجد مدارس کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمان

🚨(6) پشاور؛ یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں

🚨(7) سال 2025 میں ریکارڈ پاسپورٹس جاری کیے گئے

🚨(8) وینزویلا پر امریکی حملے کے خلاف امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے

🚨(9) پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو شیڈول احتجاج کا پلان سامنے آگیا

🚨(10) جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف

🚨(11) اسحاق ڈار کا دورہ چین، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق

🚨(12) کراچی میں ایک اور چوری شدہ موٹر سائیکل کا ای چالان اصل مالک کے گھر پہنچ گیا

🚨(13) ‏اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

🚨(14) چارسدہ: شادی والا گھر ماتم میں تبدیل، مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

🚨(15) ‏امریکا میں مقیم پاکستانی صحافی ڈاکٹر معید پیرزادہ کے گھر میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی

🚨(16) کسی خودمختار ریاست پر حملہ کرنا جنگ کے مترادف اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ظہران ممدانی

🚨(17) کراچی: مائی کلاچی روڈ پرماں اور 3 بچوں کے قتــل کا ملزم مسرور حسین گرفتار، واردات کا اعتراف کرلیا

🚨(18) شدت پسندوں کا کوئی بڑا حملہ پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے درمیان توازن بگاڑسکتا ہے: انٹرنیشنل کرائسزگروپ

🚨(19) کراچی: بفرزون میں گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

🚨(20) ٹی20 ورلڈ کپ؛ بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

🚨(21) بونڈی بیچ کے ہیرو احمد کا سڈنی گراؤنڈ میں تالیوں کے ساتھ شاندار استقبال، ویڈیو وائرل

🚨(22) بنگلادیش کے ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرانے کے مطالبے پر بھارتی بورڈ کا ردعمل سامنے آگیا

🚨(23) امریکی کارروائی کے بعد وینزویلا میں اقتدار کی تبدیلی، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

🚨(24) بنوں: غنڈی میرخان خیل میں 2 فریقین کے مابین فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

🚨(25) ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

🚨(26) چین نے امریکا سے وینزویلا کے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

🚨(27) بلاول بھٹو زرداری کا مشن کراچی کو موئنجو دڑو بنانے کا ہے، حافظ نعیم الرحمان

🚨(28) وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا، امریکی کارروائی پر نائب صدر کا دو ٹوک اعلان

🚨(29) کراچی: کورنگی میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کنویں میں گرگئے، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

🚨(30) ہیلتھ کیئر کمیشن کا زندہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا نوٹس ، انکوائری کا حکم دے دیا

🚨(31) راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع کردی گئی

🚨(32) لاہور؛ تقریب میں متنازع گانا "نک دا کوکا" گائے جانے پر والڈ سٹی اتھارٹی کے تین اہلکار معطل

🚨(33) فیصل آباد: نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن، 3 سالہ بچےکےگلے میں پھنسا تالا نکال لیا گیا

🚨(34) پی آئی اے نے رمضان المبارک کی منصوبہ بندی شروع کردی

🚨(35) پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی، دہشت گرد حملہ ناکام

🚨(36) راولپنڈی؛ گیدڑ کا ماں اور بچے پر حملہ، شدید زخمی

🚨(37) وینزویلا: نائب صدر ڈیلسی نے اقتدار سنبھال لیا، کسی ملک کی کالونی بننے سے صاف انکار

🚨(38) امریکا کی وینزویلا پر حملے کے بعد مزید کئی ملکوں کے سربراہان کو دھمکی

🚨(39) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر غور

🚨(40) امریکہ نے افـغـاـ ن جنگ میں 763 ارب ڈالر خرچ کیے: امریکی انسپکٹر جنرل

*واٹس ایپ چینل لنک*
https://whatsapp.com/channel/0029VaDEkW047Xe8IUIpit1J

🚨(41) منی لانڈرنگ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف موثر کارروائی کا حکم

🚨(42) اگر آج ایک پارٹی سربراہ کوسزا مل رہی تو ڈھنڈورا نہ پٹیں، مکافاتِ عمل ہے: رانا ثنا اللہ

🚨(43) سابق جسٹس سید منصور علی شاہ کے صاحبزادہ کی دعوت ولیمہ، اعلیٰ شخصیات کی شرکت

🚨(44) چودھری پرویزالہیٰ سمیت اعلیٰ شخصیات کی عامر سعید راں کے گھر آمد، والد کے انتقال پر تعزیت

🚨(45) ایبٹ آباد:سیاحتی مقامات پر برفباری دوبارہ شروع، کئی مقامات پر سڑکیں عارضی بند

🚨(46) سہیل آفریدی کا زمونگ کور سے بچوں کے نکالے جانے کی فوری انکوائری کا حکم

🚨(47) قومی معیشت پر اثر انداز ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلے ترجیح ہوں گے: چیف جسٹس

🚨(48) مٹیاری میں ٹرالر اور وین میں تصادم سے 4مسافر جاں بحق

🚨(49) بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنیوالے قابل تحسین ہیں: مریم نواز

🚨(50) پنجاب: ترقیاتی پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے چلانے کا فیصلہ

🚨(51) شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ، تمام داخلی و خارجی راستے بند

🚨(52) شاہد آفریدی نے بی سی بی کے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کردی

اتوار، 7 دسمبر، 2025

*💥Severe cold wave in Balochistan, temperature drops to zero in Quetta*


کوئٹہ: بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر جبکہ قلات میں درجہ منفی دو ڈگری تک گر گیا۔


محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے لیے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی تفصیلی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں انتہائی سردی کی لہر دوڑے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، کوئٹہ سمیت شمال مغربی اضلاع میں موسم مطلع ابر آلود رہے گا، اور کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور ان کے گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

یہ صورتحال صوبے کے پہاڑی علاقوں میں مزید سردی کو جنم دے سکتی ہے جس سے مسافروں اور مقامی آبادی کو احتیاط کی ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات منفی 2، زیارت منفی 2، ژوب 3، سبی 9، تربت 14، نوکنڈی 9 اور چمن میں 4 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور جیوانی میں 12 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سردی سے بچاؤ کے لیے گرم لباس پہنیں، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کی حفاظت کریں۔

*💥Sindhi Culture Day is being celebrated today, with excitement among children and adults*


سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔

یومِ ثقافت سندھ پر مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ٹیبلوز تو کہیں نمائش سے سندھ کی ثقافت کے رنگ پیش کیے جارہے ہیں۔

کلچر ڈے پر سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس کی خریداری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ علاقائی دھنوں کے ذریعے بھی صوبے کی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو ثقافتی دن منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اتوار، 30 نومبر، 2025

🛑 *What happened throughout the day today?* 🛑*🛑 November 30, 2025 | Sunday | Highlights of important news |*



🚨 (1) خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا

🚨 (2) گورنر راج کیلئے فیصل کنڈی کو ہی رکھنے یا نیا گورنر لانے کی تجویز، نئے گورنر کیلئے 3 سابق فوجی افسران سمیت 6 نام آگئے

🚨 (3) اپنی تبدیلی کا علم نہیں، ایسا ہوا تو پارٹی فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

🚨 (4) دہشت گردی اور سرحد کی صورتحال کے باعث کے پی میں گورنر راج پر غور کیا جارہا ہے: وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک

🚨 (5) کے پی حکومت کا وزیراعلیٰ اور عمران خان کی ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنے کا اعلان

🚨 (6) این ایف سی اجلاس میں شرکت کرکے صوبے کا مقدمہ پیش کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

🚨 (7) عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، عالمی میڈیا سے تشویشناک خبریں آرہی ہیں: سہیل آفریدی

🚨 (8) اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ کھیلنے والے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں: بلاول بھٹو

🚨 (9) چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وزیر دفاع

🚨 (10) وزیراعظم وطن پہنچ رہے ہیں، نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے پراسیس کا آغاز کیا جا چکا، خواجہ آصف

🚨 (11) جنگ مسئلے کا حل نہیں! پاکستان اور افـغـاـ نستان اپنے رویوں پر نظر ثانی کریں، مولانا فضل الرحمان

🚨 (12) کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پرکام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے: مولانا فضل الرحمان

🚨 (13) ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلس_طینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دلوانے کی بات کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا مردان میں خطاب

🚨 (14) کراچی: کیماڑی کے قریب دو کشتیوں میں تصادم، حادثے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں، متعدد لاپتہ، تلاش جاری

🚨 (15) گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افـغـاـ ن مہاجرین کو افـغـاـ نستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع

🚨 (16) سعودی عرب میں مویشیوں کی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار

🚨 (17) اہم ڈیڈ لائن گزرگئی، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا

🚨 (18) پاکستانی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر چینی شہری کو فروخت کیے جانے کا انکشاف

🚨 (19) راولپنڈی، ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، ڈی ایس پی ٹریفک سمیت 21 سرکاری گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری

🚨 (20) امریکا میں افـغـاـ ن تارکین وطن کے سنگین جرائم بے نقاب، متعدد گرفتار، ڈی پورٹیشن کا اعلان

🚨 (21) آئی ایم ایف کی رپورٹ کو تنقید نہیں اصلاحات کے لیے رہنمائی تصور کیا جائے، وزیر خزانہ

🚨 (22) اس را_ئیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی صدر سے کرپشن کیس میں معافی کی درخواست

🚨 (23) ٹیکساس، ٹک ٹاک پر بم بنانے کا دعویٰ کرنے والا افـغـاـ ن شہری گرفتار

🚨 (24) انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے گوام کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرلی

🚨 (25) آسٹریلیا کا انقلابی فیصلہ: 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا مکمل بند کردیا

🚨 (26) فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان

🚨 (27) باجوڑ میں سالارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ، حکومت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دئیے

🚨 (28) بہنیں صرف اسلیے بچی ہوئی ہیں کہ عمران خان پھر روئیں گے، میری بہنوں کو اندر کردیا، عطا تارڑ

🚨 (29) ایف سی ہیڈکوارٹر خودکش دھماکا؛ حملہ آور افـغـاـ ن شہری تھے، نادرا نے تصدیق کردی

🚨 (30) حکمران علما کرام سے پنگا مت لیں، زنانہ پاؤں گرم زمین برداشت نہیں کر سکیں گے، جے یو آئی

🚨 (31) خیبر پختونخوا حکومت کا این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ

🚨 (32) الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب پر عائد کردہ الزامات مسترد کر دیے

🚨 (33) پاکستان کی باہمت بیٹی علینہ اظہر مراکش یوتھ کانگریس میں غ_ز_ہ کی طاقتور آواز بن گئیں

🚨 (34) غ_ز_ہ جنگ بندی میں مصر کا کردار قابلِ ستائش ہے، اسحاق ڈار

🚨 (35) کراچی؛ گلشن اقبال میں شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد

🚨 (36) خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی رجسٹریشن کے لیے نیا فارم متعارف

🚨 (37) یو این ہائی کمشنر کا 27ویں آئینی ترمیم پر بیان، پاکستان کا سخت موقف سامنے آگیا

🚨 (38) وزیر داخلہ کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل

🚨 (39) لاہور؛ خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

🚨 (40) صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ انتقال کرگئے

🚨 (41) پاکستان دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے مصر کے ساتھ 250 کاروباری اداروں کی فہرست شیئر کرے گا، اسحٰق ڈار

🚨 (42) ایک سال میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 3.47 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

🚨 (43) ایس آئی یو ٹی شاہراہ فیصل کی نئی عمارت میں ڈائیلائسس سینٹر کا آغاز کرے گا

🚨 (44) پاکستان نے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے 27 ویں ترمیم سے متعلق بے بنیاد بیان کو مسترد کردیا

🚨 (45) صدرمملکت سے مصری وزیرخارجہ کی ملاقات، سفارتی تعلقات کو وسیع تر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور

🚨 (46) پاک افـغـاـ ن سرحد کی بندش سے تجارت مفلوج، سیمنٹ، ادویات اور زرعی برآمدات سخت متاثر

🚨 (47) بلوچستان: چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

🚨 (48) ایر_ان نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا

🚨 (49) انڈونیشیا، تھائی لینڈ میں سیلاب سے ہلاکتیں 600 سے تجاوز، سیکڑوں لاپتہ افراد کی تلاش تیز

🚨 (50) سمندری طوفان کے باعث کولمبو میں سیلاب، اموات 159 تک جا پہنچیں، 203 افراد لاپتہ

🚨 (51) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسلح ملزم کی بینکوئٹ ہال میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 10 زخمی

ہفتہ، 15 نومبر، 2025

*💥7 people killed in firing incidents in different districts of Balochistan*BBC PK NEWS

بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل ،لورالائی ،خضدار اور ژوب میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلع موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، تینوں افرادکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 برس کے نوجوان نواب کو قتل کردیا گیا۔ ژوب میں بھی نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نوجوان محب اللّٰہ جاں بحق ہوگیا۔

ادھر ضلع لورالائی میں نوجوان نے سوتیلی ماں اور ایک شخص کی جان لے لی۔ تمام واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...