اتوار، 18 مئی، 2025

*پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔ڈی جی ایم اوز کے درمیان پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ جمعرات کو ڈی جی ایم اوز کے درمیان گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا۔دونوں ممالک کے درمیان ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہوچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان اج ایک مرتبہ رابطہ ہوگا اور سیز فائر میں توسیع کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

*رافیل طیارہ گرنے سے بھارت کا آپریشن سندور ایک تباہی میں بدل گیا: جرمن اخبار*BBC PK News

چین کے جے 10 سی ملٹی رول لڑاکا طیارے کے ہاتھوں فرانسیسی رافیل طیارہ گرائے جانے سے بھارت کا آپریشن سندور ایک تباہی میں بدل گیا۔جرمنی کے اخبار میں شائع آرٹیکل کے مطابق پاکستان پر بھارتی حملے میں رافیل طیاروں کی تباہی مغرب کے لیے ایک سبق ہے، بھارتی پائلٹس کو پاکستانی پائلٹوں کی طرف سے شدید مزاحمت ملی۔اخبار کے مضمون میں لکھا گیا ہے کہ تکنیکی برتری کے گھمنڈ میں مبتلا بھارت پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں اور جے 10 سی اور پی ایل میزائل کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے میں بری طرح ناکام رہا، رافیل کا گرنا یورپ کے لیے بھی وارننگ ہے۔دوسری جانب امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ چین کا جے 10 سی لڑاکا طیارہ امریکا کے ایف سولہ طیاروں کی برآمدات کو تباہ کر سکتا ہے۔چین کی کوشش ہے کہ وہ جے 10 کو ایف سولہ کا حقیقی حریف بنائے، اگر چینی کمپنیاں امریکی ایف 16 کی فروخت میں خلل ڈالنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ امریکا کے دفاعی شعبے کے لیے بہت بڑا دھچکا ہو گا۔

*بھارت بھول گیا تھا پاکستانی قوم اور افواج کبھی نہیں جھک سکتے، ترجمان پاک فوج*BBC PK News Islamabad Report

بھارت اس خطے بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر*اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ دشمن نے ہمیں ڈرانے کے لیے 9 اور 10 مئی کی شب مزید میزائل داغے لیکن بھارت بھول گیا کہ پاکستان کی قوم، اس کی افواج نہ کبھی جھکتی ہیں اور نہ جھکائی جا سکتی ہیں۔آر ٹی عریبیہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاک بھارت تناؤ کو سمجھنے کے لیے اس کے پس منظر میں جانا ضروری ہے۔ بھارت اس خطے میں، خاص طور پر پاکستان میں، دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے اور بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پہلگام واقعے کے چند منٹ بعد ہی بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا، بھارتی ترجمانِ خارجہ نے دو دن بعد تسلیم کیا کہ تفتیش ابھی جاری ہے۔ بغیر تفتیش اور شواہد کے الزامات لگانا کہاں کی دانشمندی ہے؟لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان نے واضح موقف اپنایا کہ کوئی ثبوت ہے، تو اسے کسی غیر جانبدار ادارے کو دیا جائے، ہم تعاون کے لیے تیار ہیں۔ بھارت نے اس منطقی پیشکش کو رد کر دیا اور یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہماری مساجد پر میزائل داغے، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہید کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے، چاہے وہ خوارج ہوں یا بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ۔ افواجِ پاکستان کو جو مقدس ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ ملک کی خودمختاری اور سرحدوں کا تحفظ ہے۔ ہم نے یہ ذمہ داری پوری کی اور ہر قیمت پر کریں گے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان نے نہایت بالغ نظری سے کام لیتے ہوئے فوری، سخت اور مؤثر جواب دیا جس سے دشمن کو حقیقت کا سامنا کرنا پڑا۔ 6 اور 7 مئی کی رات کو بھارت نے حملہ کیا، میزائل فائر کیے، جس کے بعد ہماری فضائیہ نے ان کے 5 طیارے مار گرائے، قوم اور افواجِ پاکستان ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمیں ڈرانے کے لیے 9 اور 10 مئی کی شب مزید میزائل داغے اور 10 مئی کی صبح ہم نے جواب دیا، نہایت ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ صرف ان کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ ایک بھی شہری ہدف کو نقصان نہیں پہنچایا یہ ایک مناسب، منصفانہ اور متوازن جواب تھا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارتی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے خود آ کر جنگ بندی کی درخواست کی۔ ہم امن اور استحکام کے خواہاں ہیں، تو ہم نے کہا کہ کیوں نہیں؟ ہماری سفارتی کور نے زبردست کام کرتے ہوئے انتہائی فہم و فراست سے، غیر معمولی انداز میں عالمی برادری کو انگیج کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم پرتشدد قوم نہیں بلکہ ایک سنجیدہ قوم ہیں اور ہماری پہلی ترجیح امن ہے۔ امریکا جیسی بڑی اور سمجھدار طاقتیں، بہتر انداز میں سمجھتی ہیں کہ پاکستان کے عوام کا جذبہ کیا ہے۔

ہفتہ، 17 مئی، 2025

*علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج*BBC PK News Rawalpindi correspondent report

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج ہو گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔خیال رہے کہ علیمہ خان نے چند روز قبل ہی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی استدعا کی تھی۔

*بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے پاکستان کا دفاع کیا، نواز شریف*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا لاہور میں ملاقات کی، اور پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے، قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کے نمائندوں نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے بہادر افواج کا حوصلہ بڑھایا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو اس امتحان میں سرخرو کیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیہ دنیا کے سامنے رکھا اور دشمن کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔*

*خارجہ سطح پر ناکامی کے بعد بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو مختلف ممالک میں بھیجنے کا فیصلہ*BBC PK News Islamabad Report

مودی سرکار کو جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر بھی مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر امتحان میں فیل ہوگئے تو مودی نے نیا فیصلہ کرلیا، ارکان پارلیمنٹ کا وفد مختلف ممالک میں بھیجا جائے گا۔ڈان نیوز کے مطابق بھارت کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ممالک کے سامنے جنوبی ایشیا کی صورت حال میں بھارت کی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش کریں گے، اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی وفد میں شامل ہونے کی حامی بھرلی ہے۔بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور وفد کی قیادت کریں گے، ششی تھروور نے وفد کی قیادت کو اپنے لیے اعزاز کہا ہے۔بھارتی ارکان پارلیمنٹ کا وفد امریکا، برطانیہ، جنوبی افریقہ، قطر اور متحدہ عرب امارات جیسے اہم ممالک کا سفر کریں گے، مودی سرکار 70 ملکوں کے اتاشیوں کو بھی صفائی پیش کرے گی۔اب تک جن ارکان اسمبلی کے نام سامنے آئے ہیں، ان میں ششی تھرور کے علاوہ سمیک بھٹاچاریہ، انوراگ ٹھاکر، منیش تیواری، امر سنگھ، پرینکا چترویدی، سمبیت پاترا، سپریا سولے، شریکانت شندے اور ڈی پورندیشوری شامل ہیں۔امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خان کہتے ہیں کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کو بری طرح شکست ہوئی، آثار بتارہے ہیں کہ پہلگام واقعے اور پاکستان سے جنگ میں شکست کی شکار مودی سرکار کو اس محاذ پر بھی ناکامی ہوگی۔’ناکام آپریشن سندور‘ مودی کے کیریئر پر بڑا دھبہ قرارآپریشن سندور میں ناکامی کی کلنک مودی سرکاری پر ایک اور بدنما داغ بن گئی ہے، بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے بھی آپریشن سندور کو ناکام قرار دے دیا۔

*خیبرپختونخوا: مدرسے جانے والی طالبہ کو 5 درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا*پبی:مدرسے جانے والی طالبہ کو 5 درندوں نے اجتماعی BBC PK News Report Kheybarpakhtunwa

زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔خیبر پختونخوا میں پبی کے علاقے امانگڑھ میں مدرسے جانے والی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 5 سفاک ملزمان نے مدرسے کی معصوم طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی۔مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کرنے ولے پانچوں ملزمان کو مختلف جگہوں سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واقعے کے بعد اہل علاقہ میں سخت غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔*

*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*

سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...