Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 25 مئی، 2025
*پاکستانیوں کا اعزاز، متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا جھنڈا بناکر عالمی ریکارڈ بنالیا*BBC PK News Saudi Arabia Report Sana
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (پی اے ڈی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا ہاتھوں کے نشان سے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔متحدہ عرب امارات کا یہ جھنڈا 24 ہزار 514 ہاتھوں کے نشانات پر مشتمل ہے، جن میں 100 سے زائد قومیتوں کے افراد نے حصہ لیا۔یہ تاریخی کارنامہ ہینڈز آف یونٹی مہم کے تحت انجام پایا، جس کو ایک ماہ کے عرصے میں سرانجام دیا گیا، اس مہم میں 23 اسکولوں اور جامعات کے طلبہ و طالبات اور 39 مختلف مقامات پر موجود افراد نے شرکت کی۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے نے پاکستان آڈیٹوریم، دبئی میں منعقدہ تقریب میں اس ریکارڈ کی تصدیق کی۔تقریب میں پاکستان کے سفیر برائے یو اے ای فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل حسین محمد سمیت 250 سے زائد معزز مہمانوں نے شرکت کی۔یہ ریکارڈ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، ایمریٹس لوز پاکستان اور فنکارہ روباب زہرہ کے مشترکہ تعاون سے حاصل کیا گیا۔
تدوین و تحریرانجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز سات سو سال قبل لکھی گئی ابن خلدون کی ایک تحریر! BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Article
----------“محکوم معاشرہ اخلاقی اقدار سے دستبردار ہو جاتا ہے ، ظلمت کا دورانیہ جتنا طویل ہوتا ہے، ذہنی و جسمانی طور پر محکوم سماج کا انسان اتنا ہی جانوروں سے بھی بدتر ہوجاتا ہے، ایک وقت آتا ہے کہ محکوم صرف روٹی کے لقمے اور جنسی جبلت کے لیے زندہ رہتا ہے۔جب ریاستیں ناکام اور قومیں زوال پذیر ہوتی ہیں تو ان میں نجومی، بھکاری، منافق، ڈھونگ رچانے والے، چغل خور، کھجور کی گٹھلیوں کے قاری، درہم و دینار کے عوض فتویٰ فروش فقہیہ، جھوٹے راوی، ناگوار آواز والے متکبر گلوکار، بھد اڑانے والے شاعر، غنڈے، ڈھول بجانے والے، خود ساختہ حق سچ کے دعویدار، زائچے بنانے والے، خوشامدی، طنز اور ہجو کرنے والے، موقع پرست سیاست دانوں اور افواہیں پھیلانے والے مسافروں کی بہتات ہوجاتی ہے ۔ ہر روز جھوٹے روپ کے نقاب آشکار ہوتے ہیں مگر یقین کوئی نہیں کرتا ، جس میں جو وصف سرے سے نہیں ہوتا وہ اس فن کا ماہر مانا جاتا ہے، اہل ہنر اپنی قدر کھو دیتے ہیں، نظم و نسق ناقص ہو جاتا ہے، گفتار سے معنویت کا عنصر غائب ہوجاتا ہے ، ایمانداری کو جھوٹ کے ساتھ، اور جہاد کو دہشت گردی کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے۔جب ریاستیں برباد ہوتی ہیں، تو ہر سو دہشت پھیلتی ہے اور لوگ گروہوں میں پناہ ڈھونڈنے لگتے ہیں، عجائبات ظاہر ہوتے ہیں اور افواہیں پھیلتی ہیں، بانجھ بحثیں طول پکڑتی ہیں، دوست دشمن اور دشمن دوست میں بدل جاتا ہے، باطل کی آواز بلند ہوتی ہے اور حق کی آواز دب جاتی ہے، مشکوک چہرے زیادہ نظر آتے ہیں اور ملنسار چہرے سطح سے غائب ہو جاتے ہیں، حوصلہ افزا خواب نایاب ہو جاتے ہیں اور امیدیں دم توڑ جاتی ہیں، عقلمند کی بیگانگی بڑھ جاتی ہے، لوگوں کی ذاتی شناخت ختم ہوجاتی ہے اور جماعت، گروہ یا فرقہ ان کی پہچان بن جاتے ہیں۔مبلغین کے شور شرابے میں دانشوروں کی آواز گم ہو جاتی ہے۔بازاروں میں ہنگامہ برپا ہو جاتا ہے اور وابستگی کی بولیاں لگ جاتی ہیں، قوم پرستی، حب الوطنی، عقیدہ اور مذہب کی بنیادی باتیں ختم ہو جاتی ہیں اور ایک ہی خاندان کے لوگ خونی رشتہ داروں پر غداری کے الزامات لگاتے ہیں۔ بالآخر حالات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں کہ لوگوں کے پاس نجات کا ایک ہی منصوبہ رہ جاتا ہے اور وہ ہے "ہجرت"، ہر کوئی ان حالات سے فرار اختیار کرنے کی باتیں کرتا ہے، تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہونے لگتا ہے، وطن ایک سرائے میں بدل جاتا ہے، لوگوں کا کل سازو سامان سفری تھیلوں تک سمٹ آتا ہے، چراگاہیں ویران ہونے لگتی ہیں، وطن یادوں میں، اور یادیں کہانیوں میں بدل جاتی ہیں۔”۔۔
*آواران میں سینئر صحافی لطیف بلوچ کو اپنے گھر میں قتل کردیا گیا*BBC PK News Qoetta Balochistan Report
کوئٹہ سے شائع ہونے والے اخبار کے نمائندے اور صحافی عبد اللطیف بلوچ کو بلوچستان کے ضلع آواران کے مشکے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آور ان کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم عبد اللطیف بلوچ کی مزاحمت پر انہوں نے گولیاں چلائیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےپولیس حکام کے مطابق، عبد اللطیف بلوچ لیویز فورس کے محکمے میں بھی خدمات انجام دے رہے تھے، انہوں نے مزید بتایا کہ چند سال قبل عبد اللطیف بلوچ کے مغوی بیٹے کی لاش بھی مشکے سے برآمد ہوئی تھی۔روزنامہ انتخاب سے وابستہ عبد اللطیف بلوچ کے قتل پر صحافتی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے۔
*امن پہلا انتخاب ہے، دوبارہ حماقت کی تو جواب شدید ترہو گا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کو پیغام*BBC PK News Islamabad Report
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہو گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زیادہ طلبا کے ساتھ منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق کے ساتھ نشست کے دوران ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔پختون طلبہ نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا، پاک فوج زندآباد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کی ہر سُو گونج رہی۔ان کا کہنا تھا بھارت نے سوچا تھا ہم حملہ کریں گے اورپاکستان جواب نہیں دے گا، آپ نے دیکھا کہ آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے، پورا پاکستان کھڑا ہوا، اللہ کے کرم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی، وہ تمام حکمت عملی جو ہندوستان اور مودی نے بنائی تھی، ہم نے اس کو ایک ایک کرکے غلط ثابت کیا، یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی اور متحدہ رہے گی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے فیصلہ کیا کہ بھارت کے 26 مقامات پر ان کوجواب دوں گا، مظفرآباد میں بھارتی شیلنگ سے7سال کا ارتضیٰ شہید ہوا، جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی شیلنگ سے ارتضیٰ شہید ہوا ہم نے اسے تباہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو پاکستان کے معصوم بچوں کو شہید کرنے والے جہاز جن اڈوں سے اڑے تھے ان سب کو تباہ کردیا، مظفرآباد کا سات سالہ ارتضی جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے آرڈرپر شہید ہوا اس پورے بریگیڈ ہیڈکوارٹرکو تباہ کردیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ کیا آپ کی فوج نے کسی ایک سویلین انفرااسٹرکچر،کسی ایک سول آبادی کو نشانہ بنایا؟ نہیں، ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہو گا، اس خطے اور پاکستان میں جتنی دہشتگردی ہوتی ہے اس کے پیچھے بھارت کا چہرہ ہے۔
*سوشل میڈیا اسٹارز کی کمائی پر حکومت کی نظر؛ بجٹ میں یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پر ٹیکس؟*BBC PK News Report
اگر آپ یوٹیوب پر وی لاگ بنا کر یا ٹک ٹاک پر ڈانس کرکے لاکھوں کما رہے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں! حکومت اب آپ کی کمائی پر بھی نظر رکھ رہی ہے۔مالی سال 2025-26 کا بجٹ 10 جون کو پیش ہونے جارہا ہے، اور اطلاعات کے مطابق اس بار بجٹ میں سوشل میڈیا سے کمائی کرنے والوں کےلیے ایک نیا ’’سرپرائز‘‘ تیار کیا جارہا ہے۔ جی ہاں، بات ہورہی ہے یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز پر ٹیکس لگانے کی!ذرائع بتاتے ہیں کہ انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP) نے تجویز دی ہے کہ یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 3.5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے۔ اس تجویز کا مقصد حکومت کے خزانے میں 52.5 ارب روپے کی اضافی رقم لانا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں سوشل میڈیا کو صرف تفریح یا اظہارِ رائے کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا، مگر اب یہ ایک باقاعدہ ’’کمائی کا میدان‘‘ بن چکا ہے اور حکومت اس میدان کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے پر تول رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تجویز حکومت کے سنجیدہ غور و فکر میں ہے، اور امکان ہے کہ آنے والے بجٹ میں اس پر باقاعدہ اعلان ہوجائے۔ تو اگر آپ بھی کیمرے کے سامنے بیٹھ کر لاکھوں کما رہے ہیں، تو ہو سکتا ہے اب حساب کتاب کا وقت آگیا ہو!
*ڈیرہ اسمعٰیل خان: فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک*BBC PK News Khyber Pakhtunkhwa Report
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان میں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل درازندہ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 3 دہشت گردوں کی شناخت بہرام، مولانا بودان اور فاتح کے ناموں سے کرلی گئی، جب کہ چوتھے دہشت گرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کر کے سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے۔
*حکومت کا بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان*BBC PK News Islamabad Report
پاکستان کو ڈیجیٹل جدت میں عالمی رہنما بنانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت ( اے آئی) ڈیٹا سینٹرز کو بجلی فراہم کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔حال ہی میں حکومت نے کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے، اس مقصد کے لیے مارچ میں پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد ملکی مالی نظام میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کو ضم اور منظم کرنا ہے۔وفاقی حکومت نے معروف کاروباری شخصیت بلال بن ثاقب کو وزیر خزانہ کا مشیر اعلیٰ برائے کرپٹو کونسل مقرر کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کی اس تزویراتی تقسیم سے پاکستان کے ڈیجیٹل انقلاب کے سفر میں ایک نیا سنگ میل قائم ہوا ہے، جس کے ذریعے اضافی توانائی کو اختراع، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی آمدن میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*
سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...