منگل، 22 اپریل، 2025

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت اہم اجلاس، امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے پر زور۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد BBC PK News Quetta

بڑیچ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوا جس میں ایس ایچ او لیویز، انچارج لیویز چیک پوسٹس، انچارج لیویز ہیڈکوارٹر، انچارج لیویز لائن اور محرر سمیت دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لینا اور لیویز فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور امن و امان کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکار عوام کو بلاوجہ تنگ کرنے سے گریز کریں اور مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ اگر دوران سفر کسی شہری کو کوئی دشواری جیسے موٹرسائیکل پنکچر پیش آئے تو لیویز اہلکار فوری طور پر مدد فراہم کریں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور فورس کی مثبت شبیہ سامنے آئے۔علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں اظہارخیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے لیویز کو ہدایت دی کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو امن خراب کرنے میں ملوث ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی پر گرفت مضبوط کی جائے اور شدت پسندی کے خلاف موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو محفوظ ماحول میسر ہو۔اجلاس میں لیویز افسران نے بھی اپنے اپنے علاقوں کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ لیویز فورس اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے ادا کر سکے۔اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ لیویز کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...