منگل، 22 اپریل، 2025

تربت: پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، زور دار دھماکے اور فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہواتربت: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گھنہ میں پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران دو زور دار دھماکوں کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا جس کے فوری بعد چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری ردعمل دیا اور حملہ آوروں کو پسپا کرنے کی کوشش کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ BBC PK News Turbat

تربت: پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، زور دار دھماکے اور فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تربت: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گھنہ میں پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران دو زور دار دھماکوں کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا جس کے فوری بعد چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری ردعمل دیا اور حملہ آوروں کو پسپا کرنے کی کوشش کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...