جمعہ، 11 اپریل، 2025

عمرکوٹ :ضلع عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب کے مربوط حفاظتی و انتظامی اقدامات جاری ہیں۔ تمام پولیس آفیشلز کو ضابطہ اخلاق اور انتخابی ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گٸ۔ رپورٹ : انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف بی بی سی پاکستان تفصیلات: BBC PK

عمرکوٹ : ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر پورے ضلعے عمرکوٹ میں سیکیورٹی ہاٸ الرٹ قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب کے مربوط حفاظتی و انتظامی اقدامات جاری ہیں۔ تمام پولیس آفیشلز کو انتخابی ڈیوٹی اور ضباطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمد کرانے کے حوالے سے تربیتی سیشن اور بریفنگ دی جارہی ہے۔انتخابی عملے و مٹیریل کی فول پروف سیکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ضلع عمرکوٹ کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع و یونٹس کی نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دینگے۔ تاکہ انتخاب کا پرامن انعقاد اور اختتام کیا جاسکے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 17 اپریل کو ہوگی۔یاد رہے! پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور کی وفات کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔ نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اگرچہ آج کے دور میں حجاز میں اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب کا اثر و رسوخ دکھائی نہیں دیتا لیکن بہت سے مؤرخین کے مطابق اسلام کے دو مقدس ترین شہروں یعنی مکہ اور مدینہ میں مسیحیوں اور یہودیوں کی تاریخ بہت قدیم ہے۔ BBC PK News

مکہ اور مدینہ میں آباد طاقتور یہودی اور مسیحی قبائل کا عروج و زوال: مسلمانوں کے مقدس ترین شہر اسلام سے قبل کیسے تھے؟ مكة المكرمة والكعبة وال...