جمعہ، 4 اپریل، 2025

*عوام کہے گی کینالز نامنظور ہیں تو پی پی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی: MIAN KHUDABUX ABBASI

بلاول زرداری کا منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ*پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر عوام کہے گی کہ کینالز نا منظور ہیں تو پی پی عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی، شہباز شریف کے ساتھ نہیں۔گڑھی خدابخش میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ہم گڑھی خدابخش میں جمع ہوکر ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، ہم نے ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، ذوالفقاربھٹو پہلے پاکستانی ہیں جن کو نشان پاکستان کا اعزاز حاصل ہے، آصف زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دلایا، تاریخ کی عدالت نے پہلے ہی ذوالفقار علی بھٹو کو بے گناہ قرار دے دیا تھا اور پچاس سال کی جدوجہد کے نتیجے میں شہید بھٹو کو قانون کی عدالت میں بھی بے گناہ ثابت کردیا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے شہید ذوالقفار بھٹو کو آئین اصل صورت میں بحال کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی صورت میں روٹی کپڑا مکان کا وعدہ پورا کیا، صدر زدراری نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے عوام کو اقتدار منتقل کیا، بینظیر بھٹو انکم سپورٹ کے ذریعے عوام کی مدد کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ 18ویں ترمیم کی وجہ سے سندھ صحت کے شعبے میں دیگر صوبوں سے آگے ہے، 18ویں ترمیم کی وجہ سے سندھ بھر میں صحت کا جال بچھا سکے، گردوں کے علاج کیلئے پہلے لوگ بھارت جاتے تھے، اب گمبٹ جاتے ہیں، ذوالفقار بھٹو نے غریبوں کو زمین کا مالک بنایا، آج میں غریبوں کو گھربھی دے رہا ہوں اور زمین کا مالک بھی بنا رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یاد ہے جو 50 لاکھ گھر بنانے کا کہتا تھا، ہم بیس لاکھ گھر بناکر رہیں گے، اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام پیپلزپارٹی کا سب سےبڑا منصوبہ ہے، سیلاب کے دوران دنیا کو قائل کیا کہ ہمارا نقصان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہورہا ہے، دنیا کو قائل کیا کہ موسمیاتی تبدیلی میں قصور ہمارا نہیں آپ کا ہے، سیلاب کے دوران آپ کا وزیرخارجہ تھا،امداد کیلئے دنیا کو قائل کیا، وفاق کو منایا کہ یہ تاریخی قدرتی آفت ہے، ایک صوبہ اکیلے مقابلہ نہیں کرسکے گا، گھر منصوبے کو ممکن بنانے میں وفاقی حکومت کا بھی شکر گزار ہوں۔کینالز منصوبے کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہا تھاکہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ سندھ کے عوام کی آواز سنے، پنجاب کے عوام کی آواز سنے، پانی کی منصفانہ تقسیم ہمارا حق ہے، ہم پاکستان کھپے کہنے والے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہماری بات چھوڑیں یہ عوام کا مطالبہ ہے، عوام کینالز کے خلاف ہوں تو پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، بھائیوں کو ساتھ رہنا ہے تو متنازع منصوبےکوواپس لینا ہوگا، وزیراعظم کو عوام کے مطالبے پر متنازع منصوبے کو واپس لینا ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی حکومت کے ساتھ نہیں، پیپلزپارٹی حکومت کو کوئی غیر ذمہ دارانہ فیصلہ نہیں لینے دے گی، جب کینالز قیدی نمبر 804 نے شروع کیے تو پیپلز پارٹی نے آواز اٹھائی، باقی سب سوئے ہوئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...