ہفتہ، 31 مئی، 2025

*غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہوگا: وزیر اعلیٰ پنجاب*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پر غور کیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی کل تعداد 7905 ہے، پنجاب میں 2687 ہاؤسنگ اسکیمیں منظور شدہ، 5118 غیر قانونی یا انڈر پراسیس ہیں، ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 707 میں سے 427 منظور شدہ اور 206 غیر قانونی ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا غریب لوگوں سے پیسے لے لیے جاتے ہیں اور پلاٹ نہیں ملتے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام میں سرکاری محکمے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں، ملی بھگت سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں قائم ہوئیں۔مریم نواز کا کہنا تھا پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن رہی تھیں تو متعلقہ اداروں نے کیوں آنکھیں بند کر کے رکھیں؟ان کا کہنا تھا قواعد و ضوابط کے مطابق ہاؤسنگ اسکیموں کو ایک مرتبہ ایمنسٹی دینے پر غور کرنا ہو گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...