*بھارتی طیارہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی؟ ماہرین بھی چکرا گئے*
ماہرین نے بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی ممکنہ وجوہات بتادیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں اس افسوسناک واقعے کے پیچھے نہ تو بے رحم موسم اور نہ ہی کوئی ٹیکنیکل خرابی سامنے آئی ہے لیکن ماہرین نے ایک الگ ہی تصویر پیش کی ہے۔
سابق پائلٹ سوربھ بھاٹناگر نے نیو دہلی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں بتایا کہ طیارے کا ٹیک آف بالکل درست تھا لیکن لینڈنگ گیئر واپس لینے سے پہلے ہی طیارہ نیچے آنے لگا تھا۔
سوربھ بھاٹناگر کے بقول اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ بات انجن پاور یا لفٹ ہونے کو اچانک کوئی شدید قسم کا نقصان پہنچا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حادثے کے مقام کی ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارہ کسی حد تک کنٹرول انداز میں زمین سے لگا لیکن ٹکراؤ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے طیارہ تباہ ہوا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ مسافر بردار طیارے سے ممکنہ طور پر متعدد پرندوں کے ٹکرائے جس سے دونوں انجنوں نے کام کرنا بند کر دیا ہوگا۔
یونیورسٹی آف یارک کے پروفیسر جان میکڈرمیڈ نے بتایا کہ ٹیک آف اور لینڈنگ پرواز کے سب سے خطرناک مراحل ہوتے ہیں۔ یہ حیران کن ہے کہ طیارہ 200 میٹر کی بلندی پر بھی نہیں پہنچ پایا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ جدید طیارے ایک انجن پر بھی پرواز جاری رکھنے کے قابل ہوتے ہیں اس لیے اتنے بڑے حادثے کی فوری وجہ غیر معمولی لگتی ہے۔
یونیورسٹی آف ریڈنگ کے پروفیسر پال ولیمز نے بتایا کہ حادثے کے وقت موسم انتہائی سازگار تھا۔ درجہ حرارت 40 ڈگری، ہوا ہلکی، دھوپ نکلی ہوئی، فضا اجلی اور بارش یا طوفانی صورتحال نہیں تھی۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح بھارتی طیارہ حادثے کی وجہ موسم نہیں تھی بلکہ کچھ اور تھی جو تکینیکل وجہ بھی نہیں لگتی۔
خیال رہے کہ اس حادثے کی مکمل تحقیقات بھارت کی ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بیورو کر رہا ہے اور ممکنہ طور پر برطانیہ کی ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن برانچ بھی میں شامل ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ کسی بھی طیارے میں پرندوں کے جھنڈ انجن میں داخل ہو کر خطرناک حد تک نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اس لیے برڈ ہٹس (پرندوں سے طیارے کے ٹکراؤ) سے بچاؤ کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں جن میں طیاروں پر روشنیاں لگانا اور ہوائی اڈوں پر شور مچانے والے آلات کا استعمال شامل ہے۔
تاحال بھارتی طیارہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلی تحقیق جاری ہے۔
*ضلع کرم: فتنہ الخوارج کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 7 زخمی*
*خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے حسین میلہ میں فتنہ الخوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے*
*مردان: موٹروے پولیس اہلکار اپنی بیوی کے ہاتھوں قتل*
خیبرپختونخوا کے شہر مردان کے علاقے میاں خان میں موٹروے پولیس اہلکار کی بیوی نے گھریلو جھگڑے پر اپنے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا۔
مردان پولیس کے ترجمان فہیم خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ بیزئی تھانے میں شکایت کنندہ سلیم خان کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں