ہفتہ، 21 جون، 2025

راٹھی نندلال ڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر بی بی سی پاک نیوز مٹھی : آل سندھ ٹیچرز ایکشن کمیٹی سندھ کی کال پر پرائمری اساتذہ کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی کال پر عمل کرتے ہوئے ضلع تھرپارکر کے پرائمری اساتذہ کا احتجاج ۔ BBC PK News Tharparkar Bureau Chief Nand Lal Report

ضلع تھرپارکر کے اساتذہ ے آل سندھ ٹیچرس ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی کال کو لبیک کہتے ہوئے یکجہتی کے طور پر ضلع بھر میں احتجاج کیا اور مٹھی میں د وراں احتجاج اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ سروس اسٹرکچر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ پرائمری اساتذہ میں پائی جانے والی بےچینی کا خاتمہ ہو۔ احتجاج میں پ ٹ الف کے رہنماؤں بادل دل، محمد اشرف، رمیش چوہدری، ایسرداس، رانو خان عبدالحفیظ، علم الدین شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سروس اسٹرکچر کو جلد از جلد جاری کیا جائے۔ کچھ دن قبل خوشخبری سنائی گئی تھی کہ سروس اسٹرکچر کمیٹی نے اس کی منظوری دے دی ہے، لیکن تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، جس سے اساتذہ میں تشویش اور بےچینی بڑھ گئی ہے۔ اسی وجہ سے ضلع سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے، یہ احتجاجی تحریک کا پہلا مرحلہ ہے اور آئندہ کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، اور احتجاج جاری رکھا جائے گا جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو جاتا۔دوسری جانب یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے ملازمین کو بھی DRA (ڈی آراے) دیا جائے۔ اساتذہ نے اپنے حقوق کے لیے پرجوش نعرے بازی کی اور یقین دہانی کروائی کہ وہ ہر احتجاج اور دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ بعد ازاں، تعلقہ سطح پر یونین کونسل لیول کے اساتذہ منتخب کیے گئے جو کراچی دھرنے میں اساتذہ کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...