Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 8 جولائی، 2025
*🔴غصہ نہ کرنے کا فائدہ:*کل دوپہر امی جان کے پاؤں کی فزیو تھراپی کروانے ڈی ایچ اے فیز 7 جا رہا تھا کہ واپسی پر گیگا مال سے پچھلے اشارے پر جیسے ہی میری گاڑی رکی ۔ ایک خوفناک آواز کے ساتھ زوردار جھٹکا لگا۔ BBC PK News Written by Asadullah Shah Ghalib
پہلے فوراً پچھلی سیٹ پر امی جان کی طرف دیکھا کہ وہ خیریت سے ہیں؟ الحمدللہ وہ بالکل ٹھیک تھیں، بس ذرا گھبرا گئی تھیں ۔ خیر گاڑی سے باہر نکلا ایک Toyota aqua سفید رنگ کی گاڑی نے میری گاڑی کو زور سے ٹکر مار کر اچھا خاصا نقصان کر دیا تھا ۔ سامنے ایک نوجوان بچہ سفید کوٹ پہنے کھڑا تھا ۔ جس سے اندازہ ہو گیا کہ وہ ڈاکٹر ہے ۔ گاڑی پر نظر ڈالنے کے فوراًبعد میں نے پوچھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بیٹا آپ کا نام؟انکل حمزہ نام ہے میرا۔۔۔ڈاکٹر ہو؟ جی انکل حمزہ بیٹے غلطی تو آپ کی محسوس ہو رہی ہے؟جی انکل میری ہی غلطی ہے۔۔۔ بس کنٹرول نہ کر سکا۔۔۔کوئی بات نہیں بیٹا ۔۔۔۔ ہو جاتا ہے آپ پریشان نہ ہوں۔جی انکل حمزہ بیٹا اب کیا کرنا ہے ؟انکل آپ میرا موبائل نمبر لے لیں اور اپنا نمبر مجھے دے دیں اور آئی ڈی کارڈ کی تصویر بھی بنا لیں۔ آپ کے ساتھ آنٹی بھی ہیں ۔ میں گھر بابا کو بتاتا ہوں تو آپ کو کال کر دوں گا ۔میں نے کہا ٹھیک ہے بچے ۔۔۔۔۔ کوئی مسئلہ نہیں آپ بھی گھر جاؤ۔۔۔ نروس لگ رہے ہو، گھر جا کر پہلے خود کو ریلیکس کرو اور مجھے بتا دینا ۔۔۔جی ٹھیک ہے انکل ۔۔۔ہم نے ایک دوسرے کو اپنے فون نمبرز دئیے ۔ اور چل دئیے ۔گاڑی میں بیٹھتے ہی اللہ پاک کا شکر ادا کیا کہ اس نے جسمانی طور پر محفوظ رکھا ۔۔۔شام کو حمزہ کا فون آیا ۔ انکل آپ کے گھر کے نزدیک ہی سکیم تھری میں ورکشاپ کی لوکیشن بھیج رہا ہوں، پورے بارہ بجے میں پہنچ جاؤں گا، آپ بھی آ جائیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔آج صبح بارہ بجے جب مطلوبہ مقام پر پہنچا تو حمزہ پہلے ہی کھڑا تھا ۔۔۔۔ ساتھ ایک خوبصورت سمارٹ شخص ۔۔۔۔ مجھے اندازہ کرنا مشکل ہو گیا کہ یہ بندہ اس کا بڑا بھائی ہے یا ۔۔۔ والد؟خیر میں اپنی گاڑی سے اترا تو یہ دونوں میری طرف بڑھے، بڑی گرمجوشی سے ہاتھ ملایا ۔۔۔میں حمزہ کا والد ہوں ۔۔۔۔ برگیڈیئر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نام ہے میرا ۔۔۔ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں ہوتا ہوں ۔۔۔۔ آپ کا نام ؟ اسد اللہ شاہ غالب آپ کیا کرتے ہیں؟پہلے تو سوچا ذرا عاجزی کا اظہار کرتا ہوں کہ بس جی ایک عام سا بندہ ہوں، دین کی خدمت کرتا ہوں ۔۔۔پھر اندر سے آواز آئی ۔۔۔یہ عاجزی والی ڈرامہ بازی یہاں نہیں چلے گی ۔۔۔ پیر صاحب یہ بندہ یہاں آنے سے پہلے تمہاری پوری چھان بین کر آیا ہو گا ۔۔۔ اس لئے ایویں یہ عاجزی والی جھخ نہ مار سیدھا سیدھا بتا ۔۔۔اندر کی آواز نے مجھے کافی متاثر کیا ۔۔۔ اور دل ہی دل میں اندر والے انسان کو داد بھی دی کہ یار یہ اندر والا بندہ کافی سیانڑاں لگتا ہے ۔۔۔بس پھر سب کچھ سچ سچ بتا دیا، نہ خدمت دین والی پھنڈ ماری، نہ فقیرانہ عاجزانہ جملے ادا کئے۔۔۔ حمزہ جب کل گھر آیا اور مجھے بات بتائی تو میں نے اس سے پہلا سوال یہی کیا کہ situation کو کیسے handle کیا؟ تو حمزہ نے بتایا کہ انکل بہت cool تھے، ان کے چہرے پہ کوئی پریشانی نہیں تھی۔ انہوں نے مجھے بالکل ایسے treat کیا جیسے اپنے بچوں کو کیا جاتا ہے۔برگیڈئیر صاحب گویا ہوئے ۔ بس میں نے سوچا کہ میں آپ سے ضرور ملوں گا ۔۔۔گاڑی ورکشاپ والوں کے حوالے کی، اس نے بدھ یا جمعرات کو گاڑی دینے کا وعدہ کیا۔ برگیڈئیر صاحب واپسی پر مجھے گھر ڈراپ کر گئے ۔۔۔جیسے ہی گھر پہنچا ۔ بچے پوچھنے لگے کہ بابا گاڑی کب آئے گی؟ میں نے کہا بچوں شکر کرو کہ پریشانی کے وقت اللہ نے صبر دیا اور غصہ دبانے کی عادت دی وگرنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟وگرنہ کیا بابا۔۔۔۔؟میں نے کہا وگرنہ آپ یہ نہ پوچھتے کہ گاڑی کب آئے گی؟ آپ لوگوں سے پوچھ رہے ہوتے ۔۔۔۔ کہ بابا کب گھر آئیں گے؟😂🤣😅 اسد اللہ شاہ غالب
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں