ہفتہ، 5 جولائی، 2025

سندھ کے قدیم شہر روہڑی میں ہر سال آٹھ محرم الحرام کو نو ڈھالہ تعزیہ برآمد ہوتا ہے جس میں شمع گل کا ماتم کیا جاتا ہے۔ یہاں شرکت کرنے والے ہزاروں لوگ ’امام حسین کے مہمان‘ سمجھے جاتے ہیں۔ BBC PK News Sukkur Report Iram btool

روہڑی کی تنگ گلیوں میں ’نو ڈھالہ‘ تعزیہ اور صدیوں پرانی شمع گل ماتم کی روایت
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے صرف تحریر پڑھیں
روہڑی نو ڈھالہ،تصویر کا ذریعہImdad Hussain Shah
،تصویر کا کیپشنسندھ کے شمالی ضلع سکھر کے قدیم شہر روہڑی میں ہر سال آٹھ محرم الحرام کو نو ڈھالہ تعزیہ برآمد ہوتا ہے جس میں شمع گل کا ماتم کیا جاتا ہے
’ہم بچپن سے یہ سوز و ماتم دیکھتے بڑے ہوئے ہیں یہ ہمارے معمول اور کلچر کا حصہ بن چکا ہے، ہر سال تین روز یہاں ہزاروں لوگ آتے ہیں اور ہم ان کے میزبان بنتے ہیں۔ ہماری روایت میں ویسے ہی مہمان کا اعلیٰ مقام ہے، یہ تو امام حسین کے مہمان ہوتے ہیں۔‘

یہ کہنا ہے نوبت علی کا جو روہڑی کے رہائشی ہیں اور ہر سال نو ڈھالہ تعزیے کے جلوس میں شرکت کرتے ہیں۔

سندھ کے شمالی ضلع سکھر کے قدیم شہر روہڑی میں ہر سال آٹھ محرم الحرام کو نو ڈھالہ تعزیہ برآمد ہوتا ہے جس میں شمع گل کا ماتم کیا جاتا ہے۔

خیال ہے کہ یہاں صدیوں سے پاکستان بھر سے زائرین شرکت کر رہے ہیں جس کے لیے اب خصوصی ٹرینز بھی چلائی جاتی ہیں۔روہڑی اور سادات
سندھ میں روہڑی شہر کی بنیاد عرب حکمرانی کے دوران اس وقت پڑی جب سنہ 962 میں ایک زلزلے کی وجہ سے دریائے سندھ نے اپنا رُخ تبدیل کیا۔ تجارتی مرکز اروڑ کی بندرگاہ غیر آباد ہوگئی جس کے بعد روہڑی کی بندرگاہ بنائی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...