ڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر مٹھی
ڈیی بی بی سی پاک نیوز
ہر سال برسات کے موسم میں کمشنر میرپورخاص اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر صرف رسمی کارروائی کرکے دفعہ 144 لگا دیتے ہیں
تفصیلات :-
گاؤچر اور سرکاری زمینوں پر کاشتکاری کی پابندی کے لیے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کرکے خاموش ہو جاتے ہیں۔ پورے سال نہ تو کوئی ریونیو افسر فیلڈ میں نکلتا ہے، نہ اس نوٹیفکیشن پر کوئی عمل درآمد ہوتا ہے، اور نہ ہی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کی جاتی ہے۔
ہر سال تھر میں ہزاروں ایکڑ غیر قانونی طور پر زمین آباد کی جاتی ہے۔
1982/83 سے یکسالوں پر پابندی کے باوجود پورے تھر میں لاکھوں ایکڑ زمین یکسالوں کے نام پر قابض کی جا رہی ہے۔
اس کا نتیجہ یہ ہے کہ نہ صرف مال مویشیوں کے چراگاہ تباہ ہو چکے ہیں، بلکہ اکثر جھگڑوں اور تنازعات کی وجہ بھی یہی زمینیں بنی ہوئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کو چاہیے کہ وہ خود دیہاتوں کا دورہ کرکے کھلی کچہریاں منعقد کرے، غیرقانونی طور پر آباد کی گئی گاؤچر، سرکاری زمینیں، مال مویشیوں کے راستے اور چراگاہیں خالی کروائے۔
کم از کم تھر کے ہر گاؤں میں ایک مخصوص آسائشی زمین کی حد بندی کرکے اسے باضابطہ طور پر ڈکلیئر کیا جائے تاکہ مالدار لوگ اپنے مال مویشیوں کے ساتھ باعزت طریقے سے گزر بسر کر سکیں اور روزمرہ کے جھگڑوں کا خاتمو ممکن ہو سکے۔
راٹھی نندلال
ڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر مٹھی
ڈیلی بی بی سی پاک نیوز
تھرپارکر کے ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب واقع شہید بینظیر بھٹو لائبریری کی بجلی گزشتہ دو ہفتوں سے بند، طلباء شدید پریشانی کا شکار۔۔۔
تفصیلات :-
مِٹھی کی واحد شہید بینظیر بھٹو لائبریری، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں طلباء تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں، گزشتہ دو ہفتوں سے بجلی بند ہونے کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں