Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 2 مارچ، 2025
*جب تک عظیم مائیں بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا: آرمی چیف* آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے ملک میں دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے جس کی پشت پناہی مخصوص عناصر کرتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کی اور کہا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے، پاکستان کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا ہمیں کبھی اپنے عقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے، ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کی بجائے توجہ اپنی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، جب تک قوم خصوصاً نوجوان افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، اس اسپیکٹرم کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، جب بھی ریاست اس اسپیکٹرم پر ہاتھ ڈالتی ہے تو ان کے جھوٹے بیانیے سنائی دیتے ہیں۔
ہفتہ، 1 مارچ، 2025
*وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا؛ 40 لاکھ گھرانوں کو رقم ملے گی*
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک کے 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 40 لاکھ خاندانوں (جو تقریباً 2 کروڑ افراد بنتے ہیں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جائیں گے۔20 ارب روپے کی خطیر رقم مختصانہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان المبارک میں مہنگائی ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ رمضان پیکیج کے لیے اس سال حکومت نے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے، جس سے 40 لاکھ پاکستانی گھرانے کو فائدہ ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس یہ رقم 7 ارب روپے تھی، جس میں اس سال 200 فی صد اضافہ کرکے 20 ارب روپے مختص کی گئی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کے لیے رمضان پیکیج کو بغیر کسی تفریق کے متعارف کروایا جا رہا ہے، جس سے کراچی تا گلگت تمام شہروں کے مستحق خاندان اس پیکیج سے مستفید ہو سکیں گے۔رمضان پیکیج کی شفافیتانہوں نے بتایا کہ رمضان پیکیج 2025ء کی شفافیت کے لیے اسٹیٹ بینک، ٹیک ادارے اور نادرا کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ان اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ رمضان پیکیج مستحق افراد تک پہنچے گا۔دہشت گردی کا قلع قمع کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گےوزیراعظم نے کہا کہ ملک کو محفوظ بنانے کے لیے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قوم اور ادارے پُرعزم ہیں۔ اس ناسور کے لیے ایسی قبر کھودیں گے کہ اس کا دوبارہ نکلنا ناممکن ہوگا۔ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک دہشت گردی کا قلع قمع نہ کردیا جائے۔انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق سمیت دیگر افراد کی شہادت کا واقعہ غمزدہ ہے، جس پر پوری قوم افسردہ ہے۔ ہم اس دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کے پی کے حکومت واقعے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ 2018ء میں ہو چکا تھا۔ ملک میں قیام امن کے لیے 80 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جائے، اسی طرح پاک فوج کے افسران، جوان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہل کاروں کی قربانیاں بھی وطن عزیز کو محفوظ بنانے کے لیے دی گئیں، مگر ایک بار پھر دہشت گردی کا ناسور سر اٹھا رہا ہے، اس کی وجوہات کا سب کو پتا ہے، فی الحال اس کی تفصیل میں جانا نہیں چاہتا۔*
*نوشہرہ: خودکش دھماکے کی تحقیقات: سیاہ کپڑوں میں ملبوس حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا*
مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ سیاہ کپڑے پہنے ہوئے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے خود کش حملہ اوور سے متعلق معلومات دینے والے شخص کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لیے جاری کردی گئی، جب کہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ حملہ آور کیسے مدرسے پینچا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حملہ آور مسافروں کی گاڑی سے اترا یا لایا گیا، تحقیقات کی جا رہی ہیں، حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی تحقیقات میں مدد ملے گی۔
*یوٹیوبر رجب بٹ کے گرد قانونی گھیرا مزید تنگ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ ہوگا*
ٹک ٹاکر رجب بٹ سمیت حیدر شاہ، مان ڈوگر اور دیگر سات افراد کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مدعی مقدمہ نے ٹک ٹاک پر ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی، اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ، مان ڈوگر، حیدر شاہ اور دیگر ساتھیوں کے خلاف سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے موقف اختیار کیا تھا کہ صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ساتھ گھر آگئے۔ جبکہ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔
یاد رہے کہ تمام ملزمان عبوری ضمانت کروا کر شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ کی تفتیش دیگر دفعات کے ساتھ پیکا ایکٹ کے تحت ہوگی۔
*ناقص پرفارمنس؛ اسٹار کرکٹرز کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا*
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز سے میں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، نوجوان کرکٹرز کی اعلیٰ بورڈ عہدیدارن سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔
قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادھر ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ بابراعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا جبکہ کرکٹرز نے خود بھی مشاورت شروع کردی ہے۔
*پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ*
لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا وومن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا اور ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تک بس سروس شروع کی جائے گی۔
*قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرادیا*
کراچی: قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرا دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دی تھی۔
مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں اور انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
*مسلسل پانچویں روز کمی، پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا*
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ہوئی ہے۔
ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 500 روپےکمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپےکمی کے بعد 3 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونےکی قیمت 438 روپےکم ہوکر 2 لاکھ57 ہزار 201 روپے ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 857 ڈالر فی اونس ہے۔
*پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا .....!!!*
اسلام آباد :پاکستان بھر میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا، پہلا روزہ کل (اتوار) کو ہوگا۔ ملک بھر میں آج رات نمازِ تراویح کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔
بھارت اور بنگلادیش میں بھی پہلا روزہ کل ہوگا، جبکہ سعودی عرب، دبئی، ابوظبی، قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ رکھا گیا -!!!'
*ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونیوالوں کے اہلخانہ کو پلاٹ دوں گا: گورنر سندھ کا اعلان*
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں 10لاکھ سے زائد افراد کےلیے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے اور روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک پر خصوصی اہتمام کیا ہے، گورنر ہاؤس میں یہ تیسرا سال ہے جو یہ اہتمام کیا جارہا ہے، گورنر ہاؤس میں جو اسٹیج بنایا ہے وہ پورے پاکستان میں نہیں بنا۔
انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس میں ختم القرآن کی تقریب ہوگی، 10 لاکھ سے زائد افراد کے لیے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے، اس کے علاوہ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔
*جنگ کے جدید رجحانات کے مطابق پاک فوج کی تربیت کا عمل جاری ہے، آرمی چیف*
*سخت تربیت سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے، جدید جنگی حربوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سخت ٹریننگ جاری رہنی چاہیے، جنرل عاصم منیر*
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا، پاک فوج کے سپہ سالار کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے پہلوؤں پربریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے غیر متزلزل لگن، بلند حوصلے اور حربی تیاریوں کو سراہا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سخت تربیت سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے، جدید جنگی حربوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سخت ٹریننگ جاری رہنی چاہیے۔
جمعہ، 28 فروری، 2025
*نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج*۔ *گوجرانوالہ: 5 سالہ ایمان کے ریپ اور قتل کے ملزم کی گرفتاری، پُراسرار ہلاکت اور تدفین کی کہانی*پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ‘
نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خارجی راستے میں ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خود کش حملے کا مقدمہ مولانا حامد الحق حقانی کے بیٹے عبدالحق ثانی کی مدعیت میں سی ٹی ڈی مردان میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔مقدمے میں انسدادِدہشت گردی ،قتل سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔سی ٹی ڈی کی جانب سے خودکش بمبار کی شناخت میں عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔اطلاع دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو خود کش دھماکے میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8افراد شہید اور 17سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔*
وسطی پنجاب کے شہر کامونکی کے قصبہ ’پرانی واہنڈو‘ میں واقع قبرستان کے ایک عقبی حصے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔قبرستان میں پولیس کے چند اہلکار موجود ہیں جبکہ اُن کے قریب موجود ایک کرین کی مدد سے زمین میں گڑھا کھودا جا رہا ہے۔ قصبہ واہنڈو کے چند رہائشی ٹولیوں کی صورت میں اس مقام سے کافی دور کھڑے یہ سب ہوتا دیکھ رہے ہیں۔کرین گڑھا کھودتی ہے جس کے بعد قریب ہی کھڑی کالے رنگ کی ایک ہائی روف گاڑی سے سفید کپڑے میں لپٹی ایک میت کو نکالا جاتا ہے اور اس گڑھے میں رکھ دیا جاتا ہے۔ میت گڑھے میں رکھتے ہی قریب موجود دو افراد کدالوں کی مدد سے گڑھے پر مٹی ڈالنا شروع کرتے ہیں مگر اسی اثنا میں ساتھ کھڑا پولیس اہلکار کرین میں موجود ڈرائیور کو اشارہ کرتا ہے جو مشین کی مدد سے جلدی جلدی گڑھا بھرنا شروع کر دیتا ہے۔اسی دوران اس مقام سے کچھ دور موجود قصبہ واہنڈو کا ایک نوجوان اپنے ساتھی کو سرگوشی کے انداز میں کہتا ہے کہ ’انھوں نے تو سلیبیں بھی نہیں رکھیں۔ اس کے بغیر ہی مٹی ڈالنی شروع کر دی ہے۔۔۔‘یاد رہے کہ مردے کو قبر میں رکھ کر قبر کے اوپر پہلے سیمنٹ یا لکڑی سے بنے بلاکس رکھے جاتے ہیں اور اس کے اوپر مٹی ڈال دی جاتی ہے۔26 فروری کو پیش آئے تدفین کے یہ مناظر قصبہ واہنڈو کے ہی ایک نوجوان حسن عرف جھارا کے ہیں۔ قصبے کے رہائشیوں نے نہ صرف حسن کو مقامی قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت نہیں دی تھی بلکہ اہل علاقہ کو ان کا نماز جنازہ نہ پڑھنے کی ہدایت بھی کی تھی۔تاہم مقامی پولیس کے مطابق رہائشیوں سے ہوئے مذاکرات کے بعد حسن کو مقامی قبرستان کے اُس عقبی حصے میں دفن کرنے کی اجازت مل گئی جو غیرآباد ہے یعنی وہاں پہلے سے کوئی قبر موجود نہیں ہے۔پولیس نے حسن کو دو روز قبل ہی اُس کے پڑوس میں رہنے والی ایک پانچ سالہ بچی ایمان فاطمہ کے اغوا، ریپ اور قتل کے الزام میں تفتیش کی غرض سے حراست میں لیا تھا۔بی بی سی اردو کے رابطہ کرنے پر تھانہ واہنڈو پولیس کے ایس ایچ او نے دعویٰ کیا کہ ملزم کو 25 فروری کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا اور روزنامچے میں گرفتاری کا اندراج کیا گیا جبکہ گاؤں پرانی واہنڈو کے لوگوں نے بتایا کہ انھوں نے 22 فروری کی رات ساڑھے نو بجے ملزم کو اس کے گھر سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو پانچ سالہ لڑکی کے اغوا کے مقدمہ نمبر 209/25 میں ضمنی بیان میں نامزد کیا گیا اور اس کی بنیاد پر ملزم کی گرفتاری اس کے گھر سے عمل میں لائی گئی۔پولیس ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ’ملزم کو جب حراست میں لے کر تھانے لایا گیا اور اس سے تفتیش کی گئی تو اس نے پولیس حراست میں کمسن بچی کے قتل کا اعتراف جرم کرلیا، اور پولیس کو تفصیلات بتائیں کہ کس طریقے سے مقتولہ بچی کے ساتھ درندگی کی گئی اور اسے قتل کرکے گھر کے صحن میں گڑھا کھود کر لاش دفنائی گئی۔‘یاد رہے کہ ملزم کو پولیس نے اُس وقت گرفتار کیا تھا جب اُس کے گھر کے صحن سے پانچ سالہ بچی ایمان فاطمہ کی لاش برآمد ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم کے ریمانڈ کے لیے اسے 26 فروری کو علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا لیکن اس سے پہلے ہی یہ پولیس حراست سے ’فرار ہوگیا‘ اور پھر ’پولیس مقابلے‘ کے دوران ’اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے‘ ہلاک ہو گیا۔مقامی پولیس کا دعویٰ ہے کہ جب ’ملزم کو برآمدگی اور وقوعے کی نشاندہی کی غرض سے لے جایا جا رہا تھا تو تین موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اس دوران نامعلوم مسلح افراد ملزم کو اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔‘پولیس کا دعویٰ ہے کہ مشتبہ ملزم کے فرار کے کچھ ہی دیر بعد گشت پر موجود ایک پولیس پارٹی کا سامنا فرار ہونے والے افراد سے ہوا جس کے دوران دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور جب فائرنگ رُکی تو ایک شخص وہاں زخمی حالت میں پڑا تھا جس کی شناخت مفرور ملزم کے طور پر ہوئی جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔تاہم اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں پولیس کی حراست سے ایک ایسا ملزم بظاہر فرار ہونے میں کامیاب ہوتا ہے اور بعدازاں مارا جاتا ہے جس کے بارے میں پولیس کو 'سائنسی بنیادوں پر کی گئی تفتیش کے بعد ناقابل تردید شواہد' مل چکے ہوتے ہیں۔ایسے واقعات کے بعد پولیس کی جانب سے عموماً یہ روایتی بیان جاری کیا جاتا ہے جس میں دعویٰ ہوتا ہے کہ ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا جب 'ملزمان کے مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور اس دوران ہونے والی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا۔‘عموماً اس طرح کے واقعات میں ایف آئی آر میں مقام، تاریخ اور ملزم کا نام بدلنے کا علاوہ باقی عبارت لگ بھگ ایک جیسی ہی ہوتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ اس کا سابقہ کردار بھی ٹھیک نہیں رہا اور وہ مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے جس بارے پولیس نے چھان بین کرنی تھی لیکن اس سے پہلے ہی وہ موت کے منھ میں چلا گیا۔مگر پانچ سالہ ایمان فاطمہ کی گمشدگی، اُس کی میت کی ملزم حسن کے گھر کے صحن سے برآمدگی، ملزم کی گرفتاری، فرار، ’اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاکت‘ اور تدفین پر تنازع کی کہانی ہے کیا؟ایمان فاطمہ کی گمشدگیاس پوری کہانی کی ابتدا 22 فروری کی دوپہر اس وقت ہوئی جب گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے قبصہ واہنڈو میں سلائی کڑھائی کا کام کرنے والے عبدالشکور کی بیٹی پانچ سالہ بیٹی ایمان فاطمہ گھر میں کھیلتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوگئی۔عبدالشکور اڑھائی مرلے کے گھر میں رہتے ہیں اور اُسی گھر کے ایک کمرے میں وہ کڑھائی سلائی کا کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے گھر میں مرغیاں بھی پال رکھی ہیں جن کے انڈے فروخت کر کے یہ خاندان گزر بسر کرتا ہے۔ عبدالشکور کے چار بچے ہیں جن میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ ایمان فاطمہ بھائی بہنوں میں تیسرے نمبر پر تھیں۔عبدالشکور نے بی بی سی کو بتایا کہ ایمان اپنی سہیلیوں کے ساتھ معمول کے مطابق کھیل کود رہی تھی مگر جب وہ کافی دیر تک گھر واپس نہ آئی تو اس کی والدہ کو تشویش ہوئی۔ والد کے مطابق والدہ نے اپنی گلی اور قریبی گلیوں میں جا کر ایمان کو تلاش کیا مگر وہ نہیں ملی۔عبدالشکور بتاتے ہیں کہ ’میں اُس وقت سودا سلف لینے بازار گیا ہوا تھا۔ میری بیوی نے مجھے ساڑھے تین بجے کے قریب فون کیا کہ جلدی سے گھر واپس آؤ ایمان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔‘’میں نے اپنی بیوی کو ڈانٹا کہ خوامخواہ پریشان ہو رہی ہو، اُس نے کہاں جانا ہے، اِدھر ہی کہیں ہو گی۔ بہرحال جب وہ مزید کچھ دیر نہ ملی تو میں بھی پریشان ہو گیا اور فورا گھر واپس آ گیا۔ ہم اپنی بیٹی کو ڈھونڈتے رہے اور اس دوران شام کے چھ بج گئے اور ہر طرف اندھیرا چھانے لگا۔ اب مجھے بُرے بُرے خیالات آنا شروع ہو گئے مگر ابتدا میں میں نے اسے اپنا وہم سمجھ کر جھٹک دیا۔‘عبدالشکور نے بتایا کہ شام کو وہ تھانہ واہنڈو پہنچے اور اپنی بیٹی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔ بی بی سی کو دستیاب ایمان کے اغوا کی ایف آئی آر میں بھی عبدالشکور نے یہی تفصیلات پولیس کو بتائی ہیں۔عبدالشکور کے مطابق ’پھر گاؤں واپس آ کر ہم نے مساجد کے ذریعے اعلانات بھی کروائے۔ پورے گاؤں میں شور مچ چکا تھا کہ بچی اغوا ہو گئی ہے مگر اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا۔‘ملزم پر شک اور اس کے گھر کے صحن سے بچی کی لاش کی برآمدگیعبدالشکور بتاتے ہیں کہ شام کے بعد جیسے جیسے رات ہوتی گئی گاؤں کے تمام لوگ بھی پتا کرنے کے لیے ان کے گھر آنے لگے اور ہر طرف سراسیمگی پھیل گئی تھی۔ 'ایک خوف کا عالم تھا جو پورے گاؤں پر طاری تھا۔عبدالشکور بتاتے ہیں کہ ’اس دوران ہماری ساتھ والی گلی کا رہائشی حسن جھارا مجھ سے بار بار آ کر پوچھتا رہا کہ ’بیٹی کا کچھ پتہ چلا، بیٹی مل گئی ہے کیا؟ لگتا ہے کہ کوئی اسے اغوا کرکے لے گیا ہے۔‘’وہ مجھے بار بار کہتا کہ آپ نے دوسرے دیہات میں جا کر بھی اعلانات کروانے تھے۔‘عبدالشکور بتاتے ہیں کہ رات کے ساڑھے نو بج گئے تھے اور اُن سمیت محلے داروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا تھا۔ شکور کے مطابق اُن سمیت اہل محلہ کا شک حسن جھارا پر بھی تھا۔شک کی وجہ سے متعلق بتاتے ہوئے عبدالشکور نے دعویٰ کیا کہ حسن کا کردار کچھ اچھا نہیں تھا اور ماضی قریب میں اس کی اپنی ایک کم عمر رشتہ دار نے اس پر ریپ کا الزام عائد کیا تھا مگر خاندان نے اندرونی طور پر اس تنازع کو دبا دیا تھا۔ اہل علاقہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ملزم منشیات کی خرید و فروخت کے کام سے بھی منسلک تھا۔ تاہم بی بی سی اس الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا ہے۔عبدالشکور کے مطابق اس دوران ’اہل علاقہ سے مشورے کے بعد گاؤں کے کچھ معزز افراد حسن جھارا کے گھر داخل ہوئے اور بچی سے متعلق دریافت کیا۔‘عبدالشکور کا کہنا ہے کہ ’حسن اور اُن کی والدہ آخری وقت تک پراعتماد انداز میں بتاتے رہے کہ وہ اس متعلق کچھ نہیں جانتے۔ اس گفتگو کے دوران گاؤں کے ایک شخص نے صحن کی مٹی کا کچھ حصہ نرم دیکھ کر شک کا اظہار کیا اور دریافت کیا کہ یہاں مٹی نرم کیوں ہے۔‘عبدالشکور کے مطابق ’ملزم نے کہا کہ وہ کدال لانے جا رہا ہے، آپ خود یہاں کھدائی کر کے دیکھ لیں۔ اُس کا ارادہ یہی تھا کہ چونکہ اب اس کی واردات پکڑی جانے کے قریب ہے اس لیے وہ یہاں سے فرار ہو جائے۔ مگر اس کے چہرے پر واضح پریشانی دیکھ کر محلے داروں نے اسے پکڑ لیا۔‘عبدالشکور بتاتے ہیں کہ ’جب لوگوں نے نرم مٹی کی کھدائی کی، تو نیچے سے میری ننھی پری کی لاش برآمد ہو گئی۔ مجھے کچھ ہوش نہیں رہا کہ اس کے بعد کیا ہوا۔ لوگوں نے ہی پولیس کو اطلاع کی جو دونوں ماں، بیٹے کو پکڑ کر لے گئی۔‘عبدالشکور کہتے ہیں کہ ’وہ قیامت کے لمحات تھے۔ جب کھدائی شروع ہوئی تو کچھ ہی دیر میں مٹی کے نیچے سے میری بیٹی کی لاش نظر آنا شروع ہو گئی تھی۔ ایمان نے کسی کا کیا بگاڑا تھا جو یوں اسے درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔ بیٹی کو اب دفنا دیا ہے لیکن ابھی تک دل و دماغ پر چھایا اس کا چہرہ سے نہیں ہٹ رہا۔‘یاد رہے کہ پولیس نے اس قتل کیس میں ملزم کی والدہ کو بھی حراست میں لے رکھا ہے جن پر ایمان کی لاش کو دفن کرنے میں مدد دینے، قتل میں شواہد کو چھپانے اور ضائع کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔پولیس نے اس سارے معاملے میں تین ایف آئی آرز درج کی ہیں، پہلی ایف آئی آر پانچ سالہ ایمان فاطمہ کے اغوا کی ہے، دوسری ایف آئی آر زیر حراست ملزم حسن کے فرار کی ہے جبکہ تیسری ایف آئی آر مبینہ طور پر فرار ہونے والے ملزم کی ہلاکت سے متعلق ہے۔ایمان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا بتایا گیا ہے؟پانچ سالہ ایمان کی لاش کی ابتدائی رپورٹ جاری کی گئی ہے تاہم حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ اس ابتدائی رپورٹ میں بچی کے جسم کے نازک حصے (وجائنا) اور ٹانگوں کے اوپری حصوں پر خون کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ اُس کی گردن پر دبائے جانے کے نشانات ہیں۔ اس کے علاوہ ہونٹوں اور زبان پر بھی زخموں کے نشانات موجود تھے۔سول ہسپتال کامونکی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعد احمد نے اس سلسلے میں بتایا کہ بچی کے جسم اور ڈی این اے کے نمونے حتمی تجزیے اور رپورٹ کےلیے لاہور بھیجے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈی این اے کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گا کہ آیا بچی کو قتل کرنے سے قبل اس کا ریپ کیا گیا تھا یا نہیں۔یاد رہے کہ پولیس نے ملزم حسن کے خلاف درج ایف آئی آر میں مبینہ اغوا، قتل اور کم عمر بچوں کے ریپ سے متعلق دفعات درج کر رکھی ہیں۔ملزم کا ’رات کی تاریکی میں فرار‘ اور پُراسرار حالات میں ہلاکتملزم کے فرار سے متعلق درج کی گئی ایف آئی آر میں کچھ واقعات درج ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق 25 فروری کی رات 12 بج کر 40 منٹ کر ملزم حسن عرف جھارا کو ’پولیس بسلسلہ تفتیش و نشاندہی پرانی آبادی واہنڈو لے جا رہی تھی کہ کلوں کلاں پُل سے پرانی واہنڈو کی جانب مڑنے پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ نامعلوم ملزمان نے پولیس گاڑی پر سیدھی فائرنگ کر دی۔‘’پولیس اہکاروں نے ڈیک کی پٹری کی اوٹ لے کر اپنی جان بچائی تاہم ملزمان اپنے ساتھی ملزم حسن عرف جھارا کو ہتھکڑیوں سمیت چھڑوا کر فرار ہو گئے۔ فرار ملزمان کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں ناکہ بندی کروا دی گئی، فرار کے 15 منٹ بعد پولیس ناکہ کوڑی کوٹ چوک پر ملزمان کا دوبارہ پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا۔‘ایف آئی آر کے مطابق ’پولیس اہلکاروں کو کھڑا دیکھ کر ملزمان نے دوبارہ فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس ملازمان نے گاڑی کی اوٹ میں ہو کر اور زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں اور سیلف ڈیفنس میں اِکا دُکا فائر کیے۔‘ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ’فائرنگ رُکنے کے بعد علاقے کا جائزہ لیا گیا تو کچھ فاصلے پر سڑک کے کنارے پر ایک ملزم شدید زخمی حالت میں پڑا ملا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ زخمی ہوا تھا۔ زخمی ملزم کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت حسن عرف جھارا کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔‘یاد رہے کہ پنجاب میں ریپ اور اس نوعیت کے سنگین جرائم میں ملوث زیر حراست مجرموں کی اس طرح کے پراسرار حالات میں ہلاکت کوئی نئی بات نہیں ہے۔ملزم کی تدفین پر تنازعپانچ سالہ بچی کو قتل کر کے اپنے گھر کے صحن میں دبانے والے مبینہ مشتبہ ملزم کی لاش کو گاؤں والوں نے نماز جنازہ وغیرہ کے ساتھ تدفین سے انکار کردیا جس پر پولیس کی موجودگی میں کرین کے ساتھ مقامی قبرستان کے ایک الگ حصے میں گڑھا کھود کر اس کو دفنایا گیا۔بی بی سی کے رابطہ کرنے پر گاؤں پرانی واہنڈو کے رہائشیوں نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا تھا کہ ملزم کی نا تو قبر بنانے کی اجازت دی جائے گی اور نہ ہی کوئی اس کے نماز جنازہ میں شرکت کرے گا۔اس گاؤں کے رہائشی چوہدری اسلم نے اس فیصلے سے متعلق بتایا کہ ’یہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے گاؤں کا متفقہ فیصلہ تھا۔ چونکہ ملزم نے کمسن بچی کے ساتھ ظلم کیا اس لیے نہ تو کوئی اس کا نماز جنازہ پڑھے یا پڑھائے گا اور نہ ہی اس کی گاؤں کے قبرستان میں اس کی تدفین ہو گی۔‘چوہدری اسلم کے مطابق ’پولیس کے اصرار پر ہم نے اسے قبرستان کے ایک الگ حصے میں دفن تو ہونے دیا ہے لیکن اس کی قبر نہیں بننے دیں گے۔‘تاہم اس سوال کے جواب میں کہ ملزم کا جرم ثابت نہیں ہوا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ بچی کی میت اس کے گھر سے ملی تھی جبکہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ بھی بچی کے ریپ کو ظاہر کرتی ہے۔انھوں نے کہا ’اہل علاقہ نے یہ سب اس لیے کیا تاکہ اس کو ایک مثال کے طور پر یاد رکھا جائے اور آئندہ کوئی بھی شخص کسی معصوم بچی یا بچے کے ساتھ ایسا کچھ کرنے کی جرات نہ کر سکے۔
*💫خبروں کی تفصیل💫*ہفتہ30؍شعبان المعظم 1446ھ یکم؍مارچ2025ء*🌟آج کا اخبار اہم خبریں🌟*
مدرسہ حقانیہ میں خودکش دھماکا، جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 8 شہید، 20 سے زائد زخمی*تاجر مسائل کا حل ترجیح، صنعت کار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی، وزیراعظم، بزنس کمیونٹی اور وزراء پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایتچین سے تاریخی معاہدہ، پاکستانی خلا میں جائے گا، سپارکوٹرمپ کا افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان، پاکستان میں استعمال ہورہا ہے، دفتر خارجہ38 برس میں کئی مذہبی رہنما قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنےپاکستان کیساتھ تعلقات کم نہیں اپ گریڈ کئے، چینی قونصل جنرل لاہور8 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو میں 600 ارب سے زائد شارٹ فالٹرمپ اور یوکرینی صدر کی ملاقات جھگڑے کی صورت اختیار کرگئیداعش یا TTP کے ملوث ہونے کا شبہ خارج از امکان نہیںٹرمپ دور میں اثر و رسوخ اور پیچھے رہ جانے والے گروہ کون سے ہونگےمصطفیٰ قتل کیس، وزیراعلیٰ سندھ کے پولیس کو بلاتفریق کارروائیوں کے احکامدوران تفتیش ارمغان کی ڈرامے بازی، بار بار بیہوشی کی ایکٹنگ کرتا رہاحکومتی کارکردگی؛ کس طرح بہتری لائی جائے؟ 5 سب ورکنگ گروپس تشکیلبیورو کریسی تقرر و تبادلے، صباء عاصم جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ تعیناتٹرمپ، زیلنسکی میں تلخی مفادات کی تبدیلی پر کمزور ملک کو ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم پیکیج تحت کنٹریکٹ پر تقرری کے رہنما اصول واپس لے لئے250 سالہ تاریخ میں پہلی بار امریکا انگریزی زبان کو سرکاری بنانے جارہا ہےامریکی میگزین میں ایک بار پھر عمران خان کا آرٹیکلعمران نے مضمون میں ملک کی مسخ شدہ تصویر کشی کی ہے، احسن اقبالپیٹرول 50 پیسے، ڈیزل 5 روپے 31 پیسے سستا*ملک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا*ارمغان پر فائرنگ کا مقدمہ بھی سامنے آگیااسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا پہلا اجلاسارمغان سے منی لانڈرنگ تفتیش شروعصحافی کو گولی مارنیوالا بھی ارمغان نکلاسائبر ماہرین پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی تشکیلمصطفیٰ عامر کانام منشیات کیس سے خارجسندھ حکومت سے جان چھڑانے کیلئے سب کو متحد ہونا پڑیگا، آفاق احمدپاکستان میں بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، شرجیل میمن*ماہ رمضان، ٹی وی چینلز کوضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے، ڈاکٹر راغب نعیمی*برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، قیصر احمد شیخاے این ایف کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، بھاری مالیت کی منشیات برآمدکراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمٰن انتقال کرگئےاسٹاک مارکیٹ، ہفتے کے آخری روز بھی فروخت کا دباؤ برقرار، 533 پوائنٹس کی کمیایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس ذمہ داریوں سے سبکدوشسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات پر معطلسونا 2500 روپے اور ڈالر 5 پیسے سستاپاکستان اصولی اور غیرجانبدار خارجہ پالیسی پر کاربند ہے، ایاز صادقجامعہ حفصہ کی مہتمم ام حسان سمیت 16 افراد کا مزید جسمانی ریمانڈپاکستان میں بدعنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کی رپورٹ پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دیدیسندھ میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، مرتضیٰ جتوئیامارات، سعودی عرب سمیت 7 ملکوں سے ایک دن میں 75 پاکستانی ڈی پورٹطوفان تھمنے تک سینئر کرکٹرز کا نظروں سے اوجھل ہونے پر غور، دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبرداری کا امکانمیٹرک بورڈ، سالانہ ہفتہ طلبہ پروگرام ملتویکوریا، برطانیہ، ترکیہ سمیت 18 ممالک کے 48 مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈچیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل پر نظر، جنوبی افریقا کا آج انگلینڈ سے مقابلہ
`*👏🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *28 فروری 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
(1) پاکستان اور بھارت میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا🚨 (2) سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل ہفتے کو پہلا روزہ ہوگا🚨 (3) چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، پہلا روزہ اتوار کو رکھا جائے گا، مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا بھی اعلان🚨 (4) دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید، 15 زخمی🚨 (5) خودکش حملہ آور کے اعضا مل گئے، اصل ٹارگٹ مولانا حامد الحق تھے، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی🚨 (6) دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکا، صدر و وزیراعظم کا اظہار مذمت، رپورٹ طلب کرلی🚨 (7) دارالعلوم حقانیہ اور مولانا حامد پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے: مولانا فضل الرحمان کا اظہار رنج و غم🚨 (8) افغان حکومت کی دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکے کی مذمت🚨 (9) مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم سے روکنے کو خلاف اسلام قرار دیا تھا: سیکورٹی ذرائع🚨 (10) مولانا حامد الحق 26 مئی 1968ء کو اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے، دینی تعلیم دارالعلوم حقانیہ ہی سے حاصل کی🚨 (11) مولانا حامد الحق حقانی ایم ایم اے کے ٹکٹ پر 2002ء سے 2007ء تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے🚨 (12) کوئٹہ: ایف سی کے قافلے کے قریب بم دھماکا، ایک اہلکار سمیت 10 افراد زخمی🚨 (13) سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خارجی دہشت گرد ہلاک🚨 (14) آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان🚨 (15) مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے خوش خبری، ایل پی جی سستی ہوگئی🚨 (16) یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج آج سے شروع🚨 (17) رمضان پیکیج: 800 اشیاء پر 15 فیصد تک رعایت ملے گی، اسٹورز صبح 9 تا رات 10 بجے کھلے رہیں گے🚨 (18) افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے🚨 (19) چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انگلش کپتان جوز بٹلر کا مستعفی ہونے کا اعلان🚨 (20) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کا ایف آئی اے اور اے این ایف کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کا حکم🚨 (21) مصطفیٰ عامر 6 جنوری کو قتل ہونے سے چند گھنٹے قبل عدالت میں پیش ہوا تھا🚨 (22) مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم کے گھر سے کرپٹو کرنسی کی اربوں روپے مالیت کی 2 مائنگ مشینیں برآمد🚨 (23) مصطفیٰ عامر کیس: ملزم ارمغان نہایت شاطراور عادی جرائم پیشہ ہے، پولیس رپورٹ عدالت میں جمع🚨 (24) کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں اپنی نااہلی تسلیم کرلی🚨 (25) سپریم کورٹ آئینی بینچ میں مزید 5 ججز کا اضافہ، جسٹس منیب، جسٹس منصور اور دو پی ٹی آئی ارکان کی مخالفت🚨 (26) درخواست میں لکھا ہے 9 مئی کو درجنوں لوگ مارے گئے، کسی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں لگایا، آئینی بینچ🚨 (27) کراچی: بوٹ بیسن میں کار سواروں پر تشدد میں ملوث شاہ زین مری بلوچستان فرار، 7 گارڈ گرفتار🚨 (28) افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشتگرد پاکستان میں استعمال کر رہے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ🚨 (29) فی تولہ خالص سونے کے دام 2 ہزار 500 روپے کمی سے 3 لاکھ 500 روپے ہو گئے🚨 (30) کراچی: گلشن اقبال میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق، دوسرا زخمی، ٹینکر نذرآتش🚨 (31) حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے طلبہ نے سیاسی جماعت بنا لی🚨 (32) لاہور: فواد چوہدری 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار🚨 (33) 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس، پنجاب حکومت کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت🚨 (34) پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا، پی سی بی نے شیڈول جاری کردیا🚨 (35) تحریک انصاف مالی بحران کا شکار، ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کردی🚨 (36) کراچی میں ٹرک کی ٹکر اور دیگر ٹریفک حادثات میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے🚨 (37) چکوال: کراچی سے سوات جانے والی بس کو خوفناک حادثہ، 8 افراد جاں بحق🚨 (38) کراچی کے شہری ڈمپرز کا نشانہ بن رہے ہیں، وزیر ڈبل ڈیکر سے پہلے سنگل بس چلاکر تودکھائیں: حافظ نعیم الرحمٰن🚨 (39) سال 2024ء: ملک بھر میں 24 ہزار افراد اغوا، 5 ہزار خواتین سے زیادتی، غیرت کے نام پر 547 قتل🚨 (40) عصمت دری میں پنجاب میں 4641، سندھ میں 243، کے پی میں 258، بلوچستان میں 21 اور اسلام آباد میں 176 کیسز ہوئے، رپورٹ جاری* پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق🚨 (42) پاکستان جمہوریت میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والے ممالک میں شامل🚨 (43) جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر سپریم کورٹ کا پنجاب حکومت کو نوٹس🚨 (44) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 13 افراد میں سے 5 کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں🚨 (45) پرویز خٹک کو وزیراعظم کا مشیر بنانے پر اختیار ولی پارٹی قیادت سے ناراض🚨 (46) افغان حکام کی پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش؛ دفتر خارجہ کی تصدیق🚨 (47) ہم کسی کو بازیاب تو کروا سکتے ہیں، ایسا کیوں ہے کہ اِسے روک نہیں سکتے، جسٹس جمال مندوخیل🚨 (48) عافیہ صدیقی کیس؛ میں یہ سوچ نہیں سکتا حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت رد کرے، جسٹس اسحاق🚨 (49) کفایت شعاری صرف غریب کیلئے ہے؟ وفاقی کابینہ میں توسیع پر پیپلز پارٹی کی تنقید🚨 (50) بجلی کے بل اربوں روپے تک جا پہنچے، پنجاب کی جیلوں کو سولر انرجی پر لانے کا فیصلہ🚨 (51) پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کا تاریخی معاہدہ🚨 (52) خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک-چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، وزیراعظم🚨 (53) حکومت کا گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل کرنے کا فیصلہ🚨 (54) تیز ترین ڈیلیوری کیلئے 2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے🚨 (55) بھارت میں برفانی تودہ گر گیا؛ 57 مزدور دب گئے🚨 (56) متحدہ عرب امارات؛ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے پہلی بار ڈرونز اور AI کا استعمال*(رپورٹ: عطامحمدمحمداسلم جئدیومھیشوری اسلام آبادٹو، کراچی)*
کراچی..کراچی میں جاری دو روزہ اسٹیوٹا فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ۔ چیئرمین الیون کے ہاتھوں ایم ڈی الیون کو شکست ۔ چیئرمین الیون کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و چیئرپرسن اسٹیوٹا جنید بلند کی جارحانہ بیٹنگ کا میچ کی کامیابی میں کلیدی کردار۔ رپورٹ ۔
۔انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف تفصیلات ۔۔کراچی میں دو روزہ اسٹیوٹا اسپورٹس فیسٹول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، جس میں کرکٹ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور ہنڈریڈ میٹر ریس کے سنسنی خیز مقابلے منعقد کیے گئے۔ فیسٹول میں ڈویژن سطح کی ٹیموں نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ نمائشی کرکٹ میچ میں چیئرمین الیون نے ایم ڈی الیون کو مات دے دی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند کی شاندار اننگ نے مرکزی کردار ادا کیا ۔ دوسری جانب ریس میں چیئرمین جنید بلند نے ایم ڈی اسٹیوٹا، ریجنل ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ اسٹاف کی دوڑیں لگوا دیں، اسٹاف کو بھگا بھگا کر آخر میں چیئرمین نے فتح حاصل کر لی۔ چیئرمین جنید بلند نے ایم ڈی اسٹیوٹا منور علی مٹھانی سے آرم ریسلنگ کے ساتھ تمام طلبہ کے ساتھ بیڈمنٹن، کرکٹ، اور ٹیبل ٹینس بھی کھیلی۔اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیوٹا اسپورٹس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، کھیل کے میدانوں کو فعال بنانا اور ہنر و تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں سندھ حکومت نے اسٹیوٹا کے ذریعے نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ہنر سکھانے کے مواقع فراہم کیے ہیں تاکہ وہ خود مختار بن سکیں۔ بلاول بھٹو کا ماننا ہے کہ نوجوانوں کو جدید ہنر سکھا کر ہی پاکستان کا مستقبل روشن بنایا جا سکتا ہے، جس کے لیے اسٹیوٹا ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
*سال 2024ء: ملک بھر میں 24 ہزار افراد اغوا، 5 ہزار خواتین سے زیادتی، غیرت کے نام پر 547 قتل*
عصمت دری میں پنجاب میں 4641، سندھ میں 243، کے پی میں 258، بلوچستان میں 21 اور اسلام آباد میں 176 کیسز ہوئے،رپورٹ جاری*پائیدار سماجی ترقی تنظیم (SSDO) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ ’’پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کا جائزہ 2024‘‘ جاری کردی جس میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد میں عصمت دری، غیرت کے نام پر قتل، اغوا اور گھریلو تشدد کے کیسز کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ میں صنفی بنیاد پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور انتہائی کم سزا کی شرح کو اجاگر کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتی نظام میں فوری اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2024ء میں ملک بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 32,617 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان میں 5,339 عصمت دری، 24,439 اغوا، 2,238 گھریلو تشدد اور 547 غیرت کے نام پر قتل کے واقعات شامل ہیں۔ اس کے باوجود، تمام صوبوں میں سزا کی شرح تشویشناک حد تک کم ہے۔ عصمت دری اور غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات میں سزا کی قومی شرح صرف 0.5% ہے، اغوا کے کیسز میں سزا کی شرح 0.1%، جبکہ گھریلو تشدد کے کیسز میں سزا کی شرح 1.3% ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*
ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...