Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 29 مئی، 2025
*بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الہند کے 5 دہشت_گرد ہلاک*BBC PK News Balochistan Report
لورالائی :سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع لورالائی اور ضلع کیچ میں کارروائیوں کے دوران بھارتی ایجنٹ دہشت_گرد تنظیم فتنۃ_الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 مئی کو بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی ایجنٹ دہشت_گرد تنظیم فتنۃ الہند سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایک خفیہ اطلاع پر ضلع لورالائی میں آپریشن کیا گیا جہاں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت_گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 بھارتی ایجنٹ دہشت_گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ہلاک دہشت_گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
*سندھ حکومت نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لیے متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت لینی ضروری ہے، کمشنر اور ڈی سی رجسٹرڈ فلاحی اداروں، مدارس اور خیراتی اداروں کو اجازت نامہ دیں گے۔اعلامیے کے مطابق کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ اور بینر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمارتوں پر جھنڈے اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کرنے پر پابندی ہوگی، انتظامیہ کی جانب سے جاری اجازت نامہ کھالیں جمع کرانے کے دوران ساتھ رکھنا لازم ہوگا۔اعلامیے کے مطابق اسلحہ رکھنے سے متعلق تمام اجازت نامے 10سے 12 ذی الحجہ تک معطل کردیے گئے ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔
*81 ہزار سے زائد سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، منیٰ و عرفات میں تیاریاں*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
پاکستان سے اب تک 319 حج پروازوں کے ذریعے 81,950 سرکاری اسکیم کے عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پروازیں 31 مئی تک جاری رہیں گی، جب کہ مدینہ منورہ میں مقیم عازمین کی مکہ مکرمہ منتقلی بھی اسی تاریخ تک مکمل کر لی جائے گی۔وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ حج انتظامات مربوط انداز میں جاری ہیں اور منیٰ، عرفات میں خیموں کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ رواں سال مشاعر مقدسہ (مناسکِ حج کے مقامات) میں عازمین کی آمد و رفت کے لیے مکتب کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے تاکہ سفر کو محفوظ، منظم اور سہل بنایا جا سکے۔ادھر سعودی حکام نے شدید موسم کے پیشِ نظر عازمین کو گرمی سے بچاؤ کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان میں پانی کا زیادہ استعمال، دھوپ سے بچاؤ، اور طے شدہ اوقات میں مشاعر کی طرف روانگی جیسے اقدامات شامل ہیں۔وزارت مذہبی امور نے حاجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور اپنے گروپس و رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
*پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فیلڈ مارشل*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
بھارت جان لے، پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر**معرکہ حق میں اللہ تعالی نے پاکستان کی مدد کی، قوم آہنی دیوار بن جائے تو کوئی طاقت اُسے گرا نہیں سکتی، آرمی چیف عاصم منیر کی جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے گفتگو*چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت جان لے، پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام ملک کا بڑا سرمایہ ہیں، جو کچھ ہوں، والدین اور اساتذہ کی وجہ سے ہوں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، معرکہ حق میں اللہ تعالی نے پاکستان کی مدد کی، قوم آہنی دیوار بن جائے تو کوئی طاقت اُسے گرا نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں، ہم کشمیر کو کبھی نہیں بھول سکتے، بھارت جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کا مسئلہ دبانے کی کوشش کی مگر ناکام ہو چکا، کشمیر ایک عالمی سطح کا مسئلہ ہے، پاکستان، بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے تعلق نہیں، دہشت گردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، بھارت میں دہشت گردی کی وجہ اقلیتوں پر ظلم اور تعصب ہے۔*
*پاکستان کی جانب سے بٹ کوائن ریزرو کے قیام کے اعلان پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی*BBC PK News Islamabad Report
پاکستان کی جانب سے بٹ کوائن ریزرو کے قیام کے اعلان پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی حکومت کوکرپٹو کی دنیا میں امریکا اور پاکستان کے درمیان بڑھتے تعاون پر نظر رکھنے کا مشورہ دے دیا، بھارتی تجزیہ کار نے لکھا کہ پاکستان کرپٹو کے ذریعے امریکا کے ساتھ دوبارہ تعلقات مضبوط بنارہا ہے۔حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ سے منسوب ورلڈ لبرٹی فنانشل کارپوریشن اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے، جس میں پاکستان کو کرپٹو حب بنانے کا خاکہ پیش کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کرلیا اور امریکا کی پیروی کرتے ہوئے حکومت بِٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو قائم کررہی ہے۔امریکی شہر لاس ویگاس میں بِٹ کوائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ بِٹ کوائن کان کنی اور اعلیٰ کارکردگی والےکمپیوٹنگ ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2 ہزار میگا واٹ اضافی توانائی مختص کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔
*این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری کردی*BBC PK News Islamabad Report Near Alli
اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔این ڈی ایم اے کے مطابق موسم کے نئے سلسلےکے باعث ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق شام 6 سے رات11 بجے تک اسلام آباد، راولپنڈی میں آندھی، موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا،شمالی پنجاب اورجنوب مشرقی پنجاب میں ژالہ باری، آندھی اور شدید بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں پشاور،چاسدہ،صوابی اور مردان میں ژالہ باری، آندھی اور شدید بارش متوقع ہے۔جنوبی پنجاب میں رحیم یارخان اورصادق آباد کے علاقوں میں شدید بارش،آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔آزادکشمیرمیں مظفرآباد اور وادی نیلم میں آندھی،طوفان اور شدید بارش کاامکان ہے۔آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔
*روشنی کا سفر*یہ کچھ سال پہلے کی بات ہے ایک دکان پر BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Article
تازہ جلیبی بن رہی تھی وہ خریدی تو اخبار کا ساتھ آنے والا ٹکڑا پوری زندگی تبدیل کر گیا ۔۔۔ پڑھنے کا شروع سے شوق تھاہوا کچھ یوں کہ اُس ٹکڑے پر ایک کالم چھپا ہوا تھا۔ کالم نگار کا نام اب یاد نہیں ہے لیکن اس نے جو لکھا تھا وہ سب یاد ہے حرف بہ حرف تو نہیں، لیکن یاد ہے۔ آپ بھی پڑھیں۔ اُس نے لکھا کہ:میں کل اپنے ایک کاروباری دوست کے پاس دفتر گیا چائے پی گپ شپ لگاتے ہوئے گھر جانے کا وقت ہو گیا۔ جب دفتر سے باہر نکل رہے تھے تو کلرک نے آ کر ایک شکایت لگائی کی جناب فلاں چپڑاسی سست ہے کام نہیں کرتا، ڈرائیور نے بھی اسکی ہاں میں ہاں ملائی۔میرے اُس دوست نے کہا اگر کام نہیں کرتا تو کس لیے رکھا ہو ہے، فارغ کرو اسے۔ میں نے فورا مداخلت کی اور کہا، کیا یہ بہتر نہیں ہو گا کہ ایک دفعہ اس سے بات کر لو، کیا پتہ اسکے کچھ مسائل ہوں۔ پھر میں نے اپنے دوست کو ایک شیخ صاحب کا واقعہ سنایا۔💥شیخ صاحب لاہور میں ایک معمولی سے دفتر میں ملازم تھے، دن کچھ ایسے پھرے کہ اسی دفتر کے صاحب کو پسند آ گئے اور یوں انکی فیملی میں ہی شیخ صاحب کی شادی ہو گئی۔ قدرت شیخ صاحب پر مہربان تھی، دن رات اور رات دن میں بدلتے گئے اور شیخ صاحب ایک دکان سے ایک مارکیٹ اور پھر ایک فیکٹری سے دو، چار، اور پھر نہ جانے کتنی فیکٹریوں کے مالک بنتے گئے۔دھن برستا گیا، دو بچے ہو گئے۔ شیخ صاحب نے کرائے والے کمرے سے ایک اپارٹمنٹ اور پھر لاہور کے انتہائی پوش علاقے میں دو کنال کی ایک کوٹھی خرید لی۔ مالی کی ضرورت پیش آئی تو چکوال سے آئے ہوئے سلطان کو فیکٹری سے نکال کر پندرہ سو روپے ماہوار پر اپنی کوٹھی پر ملازم رکھ لیا۔سلطان ایک انتہائی شریف اور اپنے کام سے کام رکھنے والا انسان تھا، نہ کسی سے کوئی جھگڑا، نہ کوئی عداوت، نہ کبھی کوئی شکایت۔ ایک بار شیخ صاحب دن کے دس بجے کسی کام سے گھر واپس آئے تو گاڑی دروازے پر ہی کھڑی کر دی کہ ابھی واپس دفتر جانا تھا۔ دروازے سے گھر کے داخلی دروازے کے درمیان اللہ جانے کیا ہوا کہ پودوں کو پانی دیتے سلطان کے ہاتھ سے پائپ پھسلا اور شیخ صاحب کے کپڑوں پر پوری ایک تیز پھوار جا پڑی،شیخ صاحب بھیگ گئے۔ سلطان پاؤں میں گر گیا، گڑگڑا کر معافی مانگنے لگا کہ صاحب غلطی ہو گئی۔ لیکن شیخ صاحب کا دماغ آسمان پر تھا۔ غصے میں نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ، وہیں کھڑے کھڑے سلطان کو نوکری سے نکال دیا۔کہا شام سے پہلے اس گھر سے نکل جاؤ۔سلطان بیچارہ سامان کی پوٹلی باندھ کر گھر سے نکل کر دروازے کے پاس ہی بیٹھ گیا کہ شاید صاحب کا غصہ شام تک ٹھنڈا ہو جائے تو واپس بلا لیں۔ شام کو شیخ صاحب واپس آئے، دیکھا سلطان ابھی تک بیٹھا ہوا تھا، گارڈ کو کہا اسے دھکے دیکر نکال دو، یہ یہاں نظر نہ آئے، صبح ہوئی تو سلطان جا چکا تھا۔ رب جانے کہاں گیا تھا۔وقت گزرتا گیا، شیخ صاحب کے تیزی سے ترقی پاتے کاروبار اور فیکٹریوں میں ایک ٹھہراؤ سا آنے لگا۔ کاروبار میں ترقی کی رفتار آہستہ آہستہ کم پڑتی گئی۔ لیکن شیخ صاحب زندگی سے بہت مطمئن تھے۔ پھر ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، پوری فیکٹری جل کر راکھ ہو گئی۔ کچھ مزدور بھی جل گئے۔ شیخ صاحب کو بیٹھے بٹھائے کروڑوں کا جھٹکا لگ گیا۔ کاروبار میں نقصان ہونا شروع ہوا تو شیخ صاحب کے ماتھے پر بل پڑنا شروع ہو گئے۔ بڑا بیٹا یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ تھا،دوستوں کے ساتھ سیر پر مری گیا واپسی پر حادثہ ہوا تو وہ جوان جہان دنیا سے رخصت ہو گیا۔ شیخ صاحب کی کمر ٹوٹ گئی۔نقصان پر نقصان ہوتے گئے۔ دو کنال کی کوٹھی بیچ کر دس مرلے کے عوامی طرز کے محلے میں آ گئے۔ جب عقل سے کچھ پلے نہ پڑا تو پیروں فقیروں کے ہاں چلے گئے کہ شاید کوئی دعا ہاتھ لگ جائے اور بگڑی ہوئی زندگی پھر سے سنور جائے۔ باقی ماندہ کاروبار بیچ کر اور کچھ دیگر پراپرٹی کو رہن رکھ کر بنک سے قرضہ لیا اور چھوٹے بیٹے کو ایک نیا کاروبار کر کے دیا۔ اسکے پارٹنر دوست نے دغا کیا اور سارا پیسہ ڈوب گیا۔ شیخ صاحب ساٹھ سال کی عمر میں چارپائی سے لگ گئے۔ایک دن ایک پرانا جاننے والا ملنے آیا، حالات دیکھے تو بہت افسوس کیا۔ کہا شیخ صاحب ایک بزرگ لاھور آئے ہوئے ہیں، بہت بڑے اللّہ والے ہیں، اگر ان کے پاس سے دعا کروا لیں تو اللہ کرم کرے گا۔شیخ صاحب فورا تیار ہو گئے۔ ان کے پاس پہنچے، ملاقات کی، مسئلہ بیان کیا۔ انہوں نے آنکھیں بند کیں، کچھ دیر مراقبے کی کیفیت میں رہے، پھر آنکھیں کھولیں، شیخ کو دیکھا اور کہا "تم نے سلطان کو کیوں نکالا تھا؟"شیخ کے سر کے اوپر گویا ایک قیامت ٹوٹ پڑی، آنکھوں سے آنسوؤں کی ایک نہ تھمنے والی لڑی جاری ہو گئی، شیخ بزرگ کے پاؤں میں گر گیا، معافیاں مانگنے لگا۔ بزرگ نے اسے کہا میری بات سنو۔ پروردگار رازق ہے، وہ رزق ضرور دے گا لیکن اسکا وسیلہ انسانوں کو ہی بنائے گا۔اوپر سے نیچے آتے پانی کی تقسیم جس طرح نہروں نالوں کی طرح ہوتی ہے رزق کی تقسیم اسی طرح ہے۔ پروردگار کے نزدیک ہم میں سے ہر ایک شخص وسیلہ ہے کسی اور کے رزق کا۔ اگر آپ وسیلہ بننے سے انکار کرو گے تو تمہارے حصے کا وہ رزق جو اس وسیلے سے تمہیں بطور معاوضہ مل رہا تھا ختم ہو جائے گا۔تمہیں لاکھوں کروڑوں سلطان کو پندرہ سو روپے دینے کے لیے ملتے تھے۔ تم نے وہ روک لیے، اوپر والے نے تمہارا معاوضہ ختم کر دیا۔ اب جاؤ اور سلطان کو ڈھونڈو، اگر وہ مان جائے معاف کر دے تو تمہارے دن پھر جائیں گے۔شیخ کی دنیا لٹ گئی، وہ سر پیٹتا گھر آیا پرانے کاغذات ڈھونڈتا رہا کہ شاید کہیں سلطان کا کوئی پتہ، کوئی شناختی کارڈ، کوئی اور معلومات مل سکیں۔ کچھ بھی نہ ملا تو شیخ دیوانہ وار سلطان کو ڈھونڈنے چکوال جانے والی بس میں بیٹھ کر چکوال چلا گیا۔ مگر سلطان نہ ملا۔چھوٹا بیٹا ڈھونڈتا ڈھونڈتا چکوال اڈے پر آ پہنچا اور باپ کو واپس لاہور لے آیا۔ لیکن شیخ کا دل کا سکون ختم ہو گیا تھا۔ کچھ دن بعد شیخ پھر گھر سے غائب ہوا تو بیٹے کو معلوم تھا کہ کہاں ملے گا۔وہ چکوال پہنچا تو دیکھا باپ زمین پر بیٹھا سر میں راکھ ڈال رہا تھا اور کہہ رہا تھا سلطان تم کہاں ہو، سلطان تم کہاں ہو۔ بیٹا خود روتا ہوا باپ کو واپس لے آیا۔ چند دن کے بعد شیخ کا انتقال ہو گیا۔کالم نگار نے لکھا، میں نے اپنے دوست کو یہ پوری کہانی سنائی اور اسے کہا، چپڑاسی کو نہ نکالو، اس کا رزق تمہارے رزق سے جُڑا ہے، اسے تو رب کہیں اور سے بھی دے دے گا کہ اس کے پاس وسیلہ بنانے کے لیے کسی چیز کی کوئی کمی نہیں، لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ تم اس معاوضے والی نعمت سے محروم ہو جاوؐ۔مجھے یہ واقعہ پڑھے ہوئے کافی سال گزر گئے ہیں۔ آپ یقین کریں اس تحریر نے میری زندگی بدل دی۔ میں مالی معاملات میں بہت زیادہ محتاط رہتا ہوں۔ اگر کسی کے پاس کچھ پیسے ادھار کی صورت میں رہ گئے تو نہیں مانگے کہ کہیں اوپر والے سے ملنے والا معاوضہ کم نہ ہو جائے۔کوشش ہوتی ھے کہ میری وجہ سے لوگوں کا رزق لگا رھے گھر میں کام والی رکھی تو مشکل حالات میں بھی انکار نہیں کیا کہ اس کا رزق لگا رھے ۔اپنے پاس کام کرنے والے کسی لڑکے کو کبھی نہیں نکالا کہ میری وجہ سے کسی کے گھر میں پریشانی نا ہو کسی کے رزق کا وسیلہ ختم نا ھو جائے ۔ میں نے ہمیشہ نیک نیتی سے وسیلہ بننے کی کوششیں بھی کیں، میں کبھی تنگ دست نہیں ہوا۔ اللّٰہ نے ہمیشہ مجھے نوازا ، ایک سے بڑھ کر ایک وسیلہ ملتا گیا اور میں آگے بڑھتا رہا ۔۔۔آپ بھی ارادہ کریں کہ کبھی آپکی وجہ سے کسی کا رزق بند نہیں ہو گا۔آپ وسیلہ بنتے رھیں ۔ اللہ پاک آپ کیلئے وسیلے بناتا رھے گا ۔ ان شاءاللہ ..منقول
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Monday 20th Shaban 1447 AH**February 9, 2026💫*
غزہ بورڈ اجلاس، پاکستان شریک ہوگا، وزیراعظم کا واشنگٹن جانے کا قوی امکان، نمائندگی کا حتمی فیصلہ جلد، مشاورت شروع ٹی 20 ورلڈکپ، ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...