جمعرات، 12 جون، 2025

*سدھو موسے والا کو کیوں قتل کیا؟ گینگسٹر گولڈی برار نے پہلی بار انٹرویو میں سب بتادیا*BBC PK News India Report

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار سدھو موسے والا کے اندوہناک قتل کی نئی معلومات سامنے آگئیں۔قتل کے ماسٹر مائنڈ گینگسٹر گولڈی برار نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیا جس میں اس نے 2022 میں دن دیہاڑے قتل کی واردات سے متعلق تفصیلات بتائیں۔بی بی سی نے 6 گھنٹوں پر مشتمل وائس نوٹس کے تبادلے میں انٹرویو کیا جس میں گینگسٹر نے بتایا کہ سدھو موسے والا کی اکڑ برداشت سے باہر ہوگئی تھی، اس نے ایسی غلطیاں کیں جنہیں معاف نہیں کیا جاسکتا تھا، ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا، یا وہ بچتا یا ہم۔قتل کی وجہ بتاتے ہوئے گولڈی برار نے مزید کہا کہ سدھو موسے والا اور گینگ لیڈر لارنس بشنوی 2018 سے رابطے میں تھے۔سدھو موسے والا لارنس بشنوئی کو گڈ مارننگ اور گڈ نائٹ کے میسیجز بھیجتے تھےگولڈی برار کے مطابق گلوکار سدھو موسے والا لارنس بشنوئی کو گڈ مارننگ اور گڈ نائٹ کے میسیجز بھیجتے تھے مگر جب سدھو نے ہمارے مخالف بمبیہا گینگ کے کبڈی ٹورنامنٹ کو سپورٹ کیا تو بشنوی ناراض ہوگئے۔ بعد ازاں لارنس بشنوی کے قریبی ساتھی وکی مدھوکھیڑا کے قتل نے سدھو اور بشنوئی کے تعلقات کو مزید بگاڑا۔پولیس کی تحقیقات کے مطابق بھی سدھو موسے والا کے قریبی دوست شگنپریت سنگھ کو اس قتل میں سہولت کار قرار دیا گیا تھا، قتل کی واردات میں اپنے دوست کے ملوث ہونے کی سدھو موسے والا نے ہمیشہ تردید کی لیکن گینگسٹرز نے مان لیا کہ سدھو دشمن گینگ کے ساتھ کھڑا تھا۔ہم نے کئی بار انصاف کی کوشش کی لیکن جب ناکامی اٹھانا پڑی تو فیصلہ لینا پڑا: گولڈی برارگولڈی برار کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار انصاف کی کوشش کی لیکن جب ناکامی اٹھانا پڑی تو فیصلہ لینا پڑا، جب شرافت کو کوئی نہ سنے تو بندوق کی آواز سنی جاتی ہے۔جب گینگسٹر سے سوال کیا گیا کہ بھارت میں قانون اور انصاف کا نظام موجود ہے تو برار نے جواب دیا کہ یہ سب صرف طاقتور لوگوں کے لیے ہے،عام لوگوں کو انصاف نہیں ملتا۔واضح رہے کہ گولڈی برار کے بارے میں امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سے کینیڈا فرار ہوگیا تھا اور تاحال وہیں چھپا ہوا ہوا ہے۔قتل کے 3 سال بعد بھی اب تک نہ کوئی مقدمہ چلا اور نہ ہی ماسٹر مائنڈ گولڈی برار گرفتار ہو سکا ہے جس نے میڈیا کے ذریعے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔گلوکار کا بہیمانہ قتلواضح رہے کہ سدھو موسے والا کا اصل نام شبھدیپ سنگھ تھا جنہیں 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں سدھو موسے والا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود 2 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔سدھو موسے والا نے اپنے گانے خود لکھے اور تیار کیے جب کہ انہیں پنجابی کے امیر ترین گلوکاروں میں شمار کیا جاتا تھا۔

*ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی، چولستان میں پارہ 48 اور سبی میں 46 ہوگیا*BBC PK News Islamabad Report

ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق صحرائے چولستان میں شدید گرمی ریکارڈ کی جارہی ہے جہاں بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری کو چھو رہا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ صحرائے چولستان میں پانی کے ذخائر خشک ہوگئے جس کے باعث مویشیوں کیلئے شدید پریشانی پیدا ہوگئی ہے جب کہ شدید گرمی سے صحرائی علاقوں میں مال مویشیوں کی اموات ہو رہی ہیں۔لاہور میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کی شدت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ، گوادر میں 31، لورالائی میں 36، خضدار میں 38، تربت میں 42 اور سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب میں اگلے 2 روز تک گرمی کی شدید لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

*چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہیں کیسے بڑھیں؟ کہانی سامنے آگئی*BBC PK News Islamabad Report MIAN KHUDABUX ABBASI

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں بھاری بھرکم اضافے کے معاملے میں نئی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی اپنی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ خود کیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سیینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ سینیٹ کی ہاؤس فنانس کمیٹی نےکیا جب کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ قومی اسمبلی کی ہاؤس فنانس کمیٹی نےکیا۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نےچند ماہ قبل سینیٹ کی ہاؤس فنانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور سردار ایاز صادق نے چند ماہ قبل قومی اسمبلی کی ہاؤس فنانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ذرائع کے مطابق دونوں الگ الگ اجلاسوں میں 4 افراد کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ خاموشی سے کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا قومی اسمبلی و سینیٹ کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، حکومت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو بجٹ فراہم کرتی ہے، اس بجٹ کے استعمال میں قومی اسمبلی اور سینیٹ خود مختار ہیں جب کہ وزیراعظم قانون کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے لیکن وہ اس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرسکتے، وہ اخلاقی طور پر دونوں شخصیات کو پیغام دے سکتے ہیں یا کابینہ سے کہا جاسکتا ہے تاہم دونوں ایوانوں کی فنانس کمیٹی اس حوالے سے فیصلہ کرسکتی ہے۔وزیراعظم کا نوٹسواضح رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے۔وزیر خزانہ کا تنخواہوں میں اضافے کا دفاعگزشتہ روز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں صحافی کے اس حوالے سے سوال کرنے پر وزیر خزانہ نے وزرا، ارکان پارلیمنٹ، چیئرمین اور اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی تنخواہوں میں 2016 سے اضافہ نہیں ہوا۔خواجہ آصف کی تنقیدوزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان مراعات اور تنخواہوں کو مالی فحاشی قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی بھاری بھرکم تنخواہوں میں اضافے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

*بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن، پاکستان میں ایک کروڑ بچے مزدوری کرنے پر مجبور* BBC PK News Islamabad Pakistan Report

آج بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک چائلڈ لیبر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان نے چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے غذائیت اور تعلیم کے پروگرام شروع کیے ہیں، دانش اسکول سسٹم بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کررہا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز حکومت کے ساتھ مل کر بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، بچوں کو تعلیم دینا قومی ترقی کی ضمانت ہے۔ادھر انسانی حقوق کی تنظمیوں کے مطابق بچوں کی مزدوری کی بڑی وجوہات غربت اورقانون پر عمل درآمدکا نہ ہوناہے جب کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔

*اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک لاکھ 26 ہزار کا سنگ میل عبور کرلیا*BBC PK News

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی برقرار ہے۔جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بجٹ سے مثبت توقعات کے بعد مسلسل زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1233 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 585 کی سطح پر آگیا۔تاہم کاروبار کے دوران مزید تیزی دیکھنے میں آئی اورانڈیکس میں مجموعی طور پر 1675 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 126028 کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

*کراچی: ملیر جیل سے فرار مزید 4 قیدی پکڑے گئے، 68 کی تلاش اب بھی جاری*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 4 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔جیل حکام کے مطابق اب تک 157 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے اور مفرور 68 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔جیل حکام کا بتانا ہے کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو پکڑلیا گیا ہے۔

*پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا* BBC PK News Islamabad Report Sana

ہم حکومتی معاشی پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے،چوہدری منظوراس حوالے سے ہر حد تک جائینگے، اس کی تمام ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی،چوہدری منظورمیں اس حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی کے سامنے تمام تحفظات رکھونگا،چوہدری منظورچیئرمین پیپلز پارٹی اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا مقدمہ پاکستان کیلئے لڑ رہے ہیں،چوہدری منظورافسوس کی بات ہے کہ ہمیں بجٹ پر مشاورت تک میں شامل نہیں کیا گیا،چوہدری منظوربجٹ میں ووٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ پیپلز پارٹی کی قیادت کرے گی،چوہدری منظورالبتہ ہماری بات نہ سنی گئی تو ہمارے پاس احتجاج کے آخری آپشن کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا، چوہدری منظور

*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*

سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...