Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 12 جون، 2025
*سدھو موسے والا کو کیوں قتل کیا؟ گینگسٹر گولڈی برار نے پہلی بار انٹرویو میں سب بتادیا*BBC PK News India Report
بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار سدھو موسے والا کے اندوہناک قتل کی نئی معلومات سامنے آگئیں۔قتل کے ماسٹر مائنڈ گینگسٹر گولڈی برار نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیا جس میں اس نے 2022 میں دن دیہاڑے قتل کی واردات سے متعلق تفصیلات بتائیں۔بی بی سی نے 6 گھنٹوں پر مشتمل وائس نوٹس کے تبادلے میں انٹرویو کیا جس میں گینگسٹر نے بتایا کہ سدھو موسے والا کی اکڑ برداشت سے باہر ہوگئی تھی، اس نے ایسی غلطیاں کیں جنہیں معاف نہیں کیا جاسکتا تھا، ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا، یا وہ بچتا یا ہم۔قتل کی وجہ بتاتے ہوئے گولڈی برار نے مزید کہا کہ سدھو موسے والا اور گینگ لیڈر لارنس بشنوی 2018 سے رابطے میں تھے۔سدھو موسے والا لارنس بشنوئی کو گڈ مارننگ اور گڈ نائٹ کے میسیجز بھیجتے تھےگولڈی برار کے مطابق گلوکار سدھو موسے والا لارنس بشنوئی کو گڈ مارننگ اور گڈ نائٹ کے میسیجز بھیجتے تھے مگر جب سدھو نے ہمارے مخالف بمبیہا گینگ کے کبڈی ٹورنامنٹ کو سپورٹ کیا تو بشنوی ناراض ہوگئے۔ بعد ازاں لارنس بشنوی کے قریبی ساتھی وکی مدھوکھیڑا کے قتل نے سدھو اور بشنوئی کے تعلقات کو مزید بگاڑا۔پولیس کی تحقیقات کے مطابق بھی سدھو موسے والا کے قریبی دوست شگنپریت سنگھ کو اس قتل میں سہولت کار قرار دیا گیا تھا، قتل کی واردات میں اپنے دوست کے ملوث ہونے کی سدھو موسے والا نے ہمیشہ تردید کی لیکن گینگسٹرز نے مان لیا کہ سدھو دشمن گینگ کے ساتھ کھڑا تھا۔ہم نے کئی بار انصاف کی کوشش کی لیکن جب ناکامی اٹھانا پڑی تو فیصلہ لینا پڑا: گولڈی برارگولڈی برار کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار انصاف کی کوشش کی لیکن جب ناکامی اٹھانا پڑی تو فیصلہ لینا پڑا، جب شرافت کو کوئی نہ سنے تو بندوق کی آواز سنی جاتی ہے۔جب گینگسٹر سے سوال کیا گیا کہ بھارت میں قانون اور انصاف کا نظام موجود ہے تو برار نے جواب دیا کہ یہ سب صرف طاقتور لوگوں کے لیے ہے،عام لوگوں کو انصاف نہیں ملتا۔واضح رہے کہ گولڈی برار کے بارے میں امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سے کینیڈا فرار ہوگیا تھا اور تاحال وہیں چھپا ہوا ہوا ہے۔قتل کے 3 سال بعد بھی اب تک نہ کوئی مقدمہ چلا اور نہ ہی ماسٹر مائنڈ گولڈی برار گرفتار ہو سکا ہے جس نے میڈیا کے ذریعے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔گلوکار کا بہیمانہ قتلواضح رہے کہ سدھو موسے والا کا اصل نام شبھدیپ سنگھ تھا جنہیں 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں سدھو موسے والا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود 2 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔سدھو موسے والا نے اپنے گانے خود لکھے اور تیار کیے جب کہ انہیں پنجابی کے امیر ترین گلوکاروں میں شمار کیا جاتا تھا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں