اتوار، 31 اگست، 2025

*💥پنجاب کے دریاؤں میں شدید سیلابی صورتحال، 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر، اموات 33 ہوگئیں*BBC PK NEWS Panjab Reports

*🌼شدید بارشوں کے بعد دریا بپھر گئے، جنوبی پنجاب کو خطرہ برقرار، سندھ میں لاکھوں افراد متاثر ہونے کا خدشہ*لاہور: پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال تاحال برقرار ہے، سیلابی پانی سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہو گئی جبکہ صوبے میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 33 ہو چکی ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جن اضلاع سے سیلابی ریلہ گزر چکا ہے وہاں پر ہمارا سارا فوکس متاثرین کی مدد کرنے پر ہے۔عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیاگیا، متاثرہ علاقوں سے ساڑھے 7 لاکھ افراد کا انخلا کیا، پنجاب میں سیلاب کے باعث 2200 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئی، متاثرین کے جانوروں کو محفوظ مقام تک پہنچانے کے لیے بیڑوں کا انتظام بھی کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بارشوں کے نئے اسپیل سے بھی تباہی ہوئی ہے اور بارش کی وجہ سے اربن فلڈنگ کی صورتحال سے بھی نمٹنا پڑ رہا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے واقعات سے ہلاکتوں کی تعداد اب 33 ہوگئی ہے۔ جنوبی پنجاب کی جانب بڑھتا سیلابی ریلہدوسری جانب کمشنر ملتان عامر کریم نے کہا ہے ابھی 40 ہزار کیوسک کا ریلا ملتان میں داخل ہوا ہے اور پیر کو دریائے چناب میں ملتان سے تقریباً 8 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا خدشہ ہے۔کمشنر ملتان کے مطابق ہیڈ تریموں سے 7 لاکھ کیوسک جبکہ راوی سے 90 ہزار کیوسک پانی ملتان میں داخل ہوگا، ہیڈ محمد والا کی گنجائش 10 لاکھ کیوسک ہے تاہم ضرورت پڑنے پر ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا کہناہے کہ دریائےچناب کا ریلا2 سے3 ستمبرکےدوران مظفرگڑھ کی حدود میں داخل ہوگا، اس حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔ دوسری جانب فیصل آباد کے قریب دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس سے دریا کے اطراف سیکڑوں ایکڑ اراضی اور فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ انتظامیہ کا بتانا ہے کہ فیصل آباد ماڑی پتن کے علاقے سے 2 لاکھ 15 ہزار کیوسک کا ریلا گزررہا ہے، 1500 سے زائد افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ میں تباہی مچانےکے بعد جھنگ میں داخل ہوگیا جس کے باعث جھنگ میں 220 دیہات ڈوب گئے، سیکڑوں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوگئیں، رابطہ سڑکیں پانی میں غائب ہو گئیں۔سندھ کی صورتحالدریائے سندھ پرکوٹری بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 2لاکھ73ہزار844 کیوسک رکارڈ ہوا جب کہ پانی کا اخراج 2 لاکھ 44 ہزار 739 کیوسک رکارڈ ہوا ہے۔

*💥لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان، سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکول بند رہیں گے*نمائندہ لاہور محمد اعظم خان

لاہور میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے دوبارہ بحال ہوں گی۔یکم ستمبر سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے تمام اسکول گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول فی الحال بند رہیں گے اور تمام اسکول محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔واضح رہے دریائے راوی میں سیلاب کے باعث لاہور کے کئی علاقے متاثر ہیں جہاں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے۔

*💥کراچی: بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی شامل، فائرنگ سے 5 افراد زخمی، جھگیوں کو آگ لگادی*BBC PK NEWS Karachi

کراچی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی شامل ہوگئے جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی جبکہ 4 جھگیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بچوں کے درمیان لڑائی ہوئی، جس میں بڑے بھی شامل ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ 2 گروپوں میں تصادم کے درمیان فائرنگ بھی ہوئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے جھگیوں میں آگ بھی لگائی جس کے باعث 4 جھگیاں جل گئیں، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔

*💥طاہر القادری کا عالمی میلادکانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کرنے کا اعلان*BBC PK NEWS

تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ یہ وقت تنقید اور سیاست کا نہیں بلکہ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنےکا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث ملک میں بہت تباہی ہوئی ہے اور لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں، انسانیت دکھی اور سوگوار ہے، اسی لیے ہم نے اس سال لوگوں کی پریشان حالی کے باعث فیصلہ کیا ہےکہ کروڑوں روپے جو عالمی میلاد کانفرنس پر خرچ ہوتے ہیں وہ سیلاب زدگان کی امداد پر خرچ کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال عالمی میلادکانفرنس مینار پاکستان کے بجائے ایوان اقبال لاہور میں کریں گے۔

بدھ، 30 جولائی، 2025

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف راؤنڈ میچ کے بعد سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے بھی انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انڈین لیجنڈز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف لیجنڈز لیگ کا سیمی فائنل مقابلے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے انکار کے بعد سیمی فائنل نہ ہوا تو پاکستان ٹیم واک اوور کا مطالبہ کرے گی۔قبل ازیں، ٹورنامنٹ کے بھارتی اسپانسر نے بھی پاک-بھارت سیمی فائنل مقابلے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔*🔴بھارت روس سے اسلحہ اور توانائی خریدتا ہے، اس پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کریں گے: ٹرمپ*

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت امریکا کا اچھا دوست ہے لیکن ہم نے اس کے ساتھ بہت کم کاروبار کیا ہے کیونکہ بھارت کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں اور اس کی طرف سے عائد کردہ غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں سخت ترین اور ناقابلِ قبول ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ اس کے علاوہ بھارت اپنا زیادہ تر اسلحہ روس سے خریدتا ہے اور اس وقت چین کے ساتھ روسی توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے، یہ سب ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دنیا چاہتی ہے کہ روس یوکرین میں خونریزی بند کرے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان وجوہات کے باعث یکم اگست سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا اور اس کے علاوہ اضافی پینلٹی بھی عائد کی جائے گی۔

*🔴روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ، 1952 کے بعد سونامی کی طاقتور ترین لہریں بحرالکاہل تک پھیل گئیں*BBC PK News Russia and London Report

روس کے مشرق بعید میں واقع جزیرہ نما کمچاتکا کے ساحل پر 8.8 شدت کا زلزلہ آیا جو اس علاقے میں 1952 کے بعد کا سب سے طاقتور زلزلہ ہے، زلزلے نے عمارتوں کو نقصان پہنچایا اور 4 میٹر (13 فٹ) تک بلند سونامی لہریں پیدا کیں، جس کے بعد بحر الکاہل کے پار مختلف خطوں میں وارننگ اور انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں دور افتادہ روسی علاقے میں کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ 2011 کے زلزلے اور سونامی سے تباہ ہونے والے جاپان کے مشرقی ساحلی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔لندن: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا طے پا گیا۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں بھارتی لیجنڈز نے گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔

اب بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں 31 جولائی کو اُس کا سامنا گروپ اسٹیج کی ٹاپ ٹیم پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔

*”سیاسی اثر و رسوخ کے ناجائز استعمال سے جیرام مالہی کی گرفتاری، جے آر ہاؤسنگ سوسائٹی پر زبردستی قبضہ"* BBC PK News Mir pur khas Jaidev Maheshwari Report

میرپورخاص : جے آر ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک جیرام مالہی کو کراچی پولیس نے ایک کاروباری معاہدے کی آڑ میں زبردستی گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ گرفتاری مقامی پولیس، سی آئی اے انچارج اور سندھی اسمبلی کے رکن مقامی منتخب عوامی نماٸندے ھری رام کشوری لال کے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے عمل میں آئی۔ حیرت انگیز طور پر، یہ گرفتاری ایک ایسے چیک کی بنیاد پر کی گئی جو واضح طور پر “Payment stop by Drawer” کی ہدایت پر باٶنس ہوا۔معاملہ اس وقت مشکوک ہوتا ہے جب یہ معلوم ہوا کہ جیرام مالہی اور سندیپ کمار کے درمیان 70-30 فیصد منافع پر مشتمل شراکتداری کا معاہدہ پہلے سے موجود تھا اور اس میں واضح طور پر چھ ماہ کی رعایتی مدت رکھی گئی تھی۔ اس کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف فوری ایف آئی آر درج کی گئی بلکہ جے آر ہاؤسنگ سوسائٹی پر بھی زبردستی قبضہ کر لیا گیا۔ہائی کورٹ کے فیصلے میں واضح کہا گیا کہ چیک سیکیورٹی کے طور پر جاری کیا گیا تھا اور جائیداد کی قانونی ملکیت بھی بعد میں منتقل ہوئی۔ ایسے میں جرم کا کوئی عنصر موجود نہیں تھا یہ ایک واضح کاروباری تنازعہ ہے نہ کہ فوجداری جرم۔اس سے پہلے جیرام مالہی کے بیٹے پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا، جسے پولیس نے سیاسی دباؤ پر "جھوٹا واقعہ" قرار دے کر فائل دبا دی۔ اقلیتی برادری کے ساتھ یہ متعصبانہ سلوک انتہائی افسوسناک ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔جیرام مالہی کے خلاف درج مقدمات کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے۔جے آر ہاؤسنگ سوسائٹی پر زبردستی قبضے کا نوٹس لیا جائے۔ اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور سیاسی اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکا جائے۔* کیا شراکت داری کا معاہدہ اب جرم ہے؟جے رام مالہی کو صرف ایک سیکیورٹی چیک پر گرفتار کر لیا گیا، جب کہ ہائی کورٹ جے رام کی حتمی ضمانت میں یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ یہ کاروباری معاہدہ تھا!* سندھ حکومت کے مقامی ایم پی اے کا اثر و رسوخ؟جے آر ہاؤسنگ سوسائٹی پر زبردستی قبضہ اور جھوٹے مقدمات میں جے رام مالہی کو گرفتار کروایا گیا۔کیا یہ اقلیتوں کے ساتھ انصاف ہے؟* سیکیورٹی چیک “by Drawer Payment Stop” ہو تو بھی جیل؟یہ قانون نہیں، طاقت کا کھیل ہے!جے رام مالہی کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ، پھر جھوٹا مقدمہ!* 70/30 کے کاروباری معاہدے کو فوجداری جرم کیوں بنایا گیا؟سندیپ کمار نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی طاقت استعمال کی!i* اقلیتوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کا رویہ شرمناک!جے رام مالہی کی گرفتاری، بیٹے پر حملہ، جھوٹے مقدمات – کب تک؟بشکریہ ، شیوا کچھی کی وال سے ۔

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...