اتوار، 31 اگست، 2025

*💥کراچی: بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی شامل، فائرنگ سے 5 افراد زخمی، جھگیوں کو آگ لگادی*BBC PK NEWS Karachi

کراچی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی شامل ہوگئے جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی جبکہ 4 جھگیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بچوں کے درمیان لڑائی ہوئی، جس میں بڑے بھی شامل ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ 2 گروپوں میں تصادم کے درمیان فائرنگ بھی ہوئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے جھگیوں میں آگ بھی لگائی جس کے باعث 4 جھگیاں جل گئیں، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

*خبروں کی تفصیل* *ہفتہ 21 ذیقعدہ 1447ھ* *9 مئی 2026ء* آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی، وزیر خزانہ ...