ہفتہ، 14 مارچ، 2026

HAEDLLAINE BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL ,PAKISTAN,LONDON,UK,KARACHI,ISLAMABAD,LAHORE,


 
*آج کی پوسٹ میں 60 ہیڈلائنز ہیں*

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

*🛑 14 مارچ 2026 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨(1) جنگ کا 15واں روز؛ امریکا ایر_ان میں اپنی فتح کا اعلان کرے اور وہاں سے نکل جائے، مشیر کا ٹرمپ کو مشورہ

🚨(2) مشرق وسطیٰ میں جنگ: امریکی و اس را_ئیلی حملوں میں شہیـد ایر_انیوں کی تعداد 1444 ہوگئی، اس را_ئیل پر ایر_ان کی جوابی کارروائی میں 14 افراد مارے گئے

🚨(3) لبنان پر اس را_ئیلی حملوں میں شہیـد افراد کی تعداد 826 ہوگئی جبکہ ایر_انی حملوں میں متحدہ عرب امارات میں 6، بحرین میں 2، سعودی عرب میں 2، کویت میں 6 افراد جان سے گئے

🚨(4) اتحادیوں کے ساتھ ملکر کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کھول دیں گے؛ ٹرمپ کی ایر_ان کو دھمکی

🚨(5) عراق؛ امریکی سفارت خانے اور متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ پر فضائی حملے

🚨(6) اس را_ئیل کی سفاکیت؛ لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق

🚨(7) ایر_ان کا اس را_ئیل میں قیادت کے مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

🚨(8) امریکی خام تیل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی

🚨(9) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، جاپانی وزیر اعظم کا ٹرمپ سے ملاقات کا فیصلہ

🚨(10) روس حالیہ جنگ کے دوران ایر_ان کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا

🚨(11) پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی مزید 25 پروازیں منسوخ

🚨(12) عراق میں امریکی سفارتخانے اور اڈوں پر حملے

🚨(13) یو اے ای سے اس را_ئیلیوں کا انخلاء مکمل، 600 اس را_ئیلی تل ابیب پہنچ گئے

🚨(14) ایر_ان کیخلاف فوجی کارروائی دراصل ’مسیحا کی واپسی‘ کی راہ ہموار کر رہی ہے: نیتن یاہو

🚨(15) امریکا کا ایر_ان کے اسکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ

🚨(16) امریکا میں پُرتشدد جرائم میں ملوث 10 بھارتی شہری گرفتار

🚨(17) امریکا کا سـپریم لـیڈر سمیت 10 اہم ایر_انی رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان

🚨(18) ایـر_ان نے اس را_ئیل پر میزائلوں کا 49 واں راؤنڈ داغ دیا

🚨(19) ‏ایــر_ان نے یو اے ای کی فجیرہ بندرگاہ پر حملہ کیا ہے، جو مشرقِ وسطیٰ کی سب سے اسٹریٹیجک بندرگاہوں میں سے ایک ہے

🚨(20) یواےای کی فجیرہ پورٹ پر ڈرون حملے کے بعد آئل لوڈنگ آپریشنز معطل

🚨(21) متحدہ عرب امارات نے خلیجی ملکوں پر حملوں کو ایر_ان کا اخلاقی دیوالیہ پن قرار دے دیا

🚨(22) امریکی اڈے مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: اسپیکر ایر_انی پارلیمنٹ

🚨(23) امریکاکے سب سے بڑے ائیر کرافٹ کیئر ابراہم لنکن کوتاریخی شکست کاسامنا کرنا پڑا، بھاگنے پر مجبور کردیا: ایر_انی مسلح افواج

🚨(24) ایر_ان نے بھارت کے 2 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

🚨(25) عراق میں اماراتی قونصلیٹ پر ڈرون حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار زخمی

🚨(26) ایر_ان کی دبئی اور ابوظبی کی اہم بندرگاہوں کے قریب رہنے والوں کو انخلا کی وارننگ

🚨(27) ٹرمپ نے ایر_ان کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی

🚨(28) آبنائے ہرمز کی بندش سے روسی تیل کی مانگ بڑھ گئی

🚨(29) آج ایر_ان پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا، ٹرمپ

🚨(30) بی 2 بمبار طیارے ایر_ان کی طرف روانہ، امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان

🚨(31) اس را_ئیل کی فضائی حدود کا قابل ذکر حصہ ہمارے کنٹرول میں ہے، پاسـداران انـقـلاب

🚨(32) ایر_ان نے ترکیہ کے بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی

🚨(33) افـغـاـ ن حکومت نے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا کر سرخ لکیر پار کردی ہے، صدر مملکت

🚨(34) پاکستان اورافـغـاـ نستان فوری جنگ بندی کی طرف بڑھیں، اختلافات بات چیت سےحل کریں: چین

🚨(35) آپریشن غضب للحق جاری، پاک فوج نے قندھار ائیر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس کو تباہ کر دیا

🚨(36) دہشت کے ذریعے افـغـاـ نستان میں قائم غیرقانونی حکومت ذمہ داریوں سے فرار ہورہی ہے، آصف زرداری

🚨(37) سیکیورٹی فورسز نے افـغـاـ ن طاـ لباـ ن کے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنا دی

🚨(38) چیک پوسٹوں پر قبضے سے متعلق افـغـاـ ن طاـ لباـ ن رجیم کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

🚨(39) این ٹی ایس ٹیسٹ میں 40 فیصد نمبر لینا اہلیت کیلئےلازمی شرط ہے، سپریم کورٹ

🚨(40) کراچی میں 1058 اسکیموں پر کام ہورہاہے، رواں سال 68 ارب روپے خرچ کرنے جارہےہيں: میئر کا اعلان

🚨(41) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری، قیمتیں برقرار

🚨(42) وفاقی حکومت کا عیدالفطر پر 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ، عیدالفطر پر جمعہ، ہفتہ، اتوار اورپیر کو چھٹی ہوگی

🚨(43) پہلی شوال یعنی عید الفطر 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات کا بیان

🚨(44) شرجیل میمن کی عید پر زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم کی ہدایت

🚨(45) امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری مشقوں کے دوران شمالی کوریا نے 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے

🚨(46) کفایت شعاری سے ہونے والی بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف

🚨(47) اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم (NOTAM) جاری

🚨(48) گورنر کی تبدیلی؛ استعفیٰ دے کر ریکارڈ خراب نہیں کریں گے، خالد مقبول صدیقی

🚨(49) راولپنڈی میں شوہر سے ناراضی پر والد کے گھر بیٹھی لڑکی کو بھائی نے قتــل کردیا

🚨(50) راولپنڈی میں خوفناک گیس لیکج دھماکا، 24 سالہ خاتون جاں بحق

🚨(51) سانحہ گل پلازہ: 20 منٹ میں پانی ختم ہوگیا تھا، تنویر پاستا کا کمیشن کو تحریری جواب

🚨(52) سانحہ گل پلازہ: ایسوسی ایشن صدر نے سانحے میں ہلاکتوں کا ذمہ دار ریسکیو کے سست انتظامات کو ٹھہرا دیا

🚨(53) خوشاب: سابق شوہر نے خاتون کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، 26 سالہ خاتون جاں بحق

🚨(54) سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ

🚨(55) بھارت کا پانچواں خلائی مشن بھی ناکام؛ مالی نقصان نے ہوش اڑا دیے

🚨(56) امریکا میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والا لبنانی شخص گرفتار

🚨(57) دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرلی

🚨(58) کراچی: منگھوپیر میں ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار بچوں کو کچل ڈالا، ایک جاں بحق، 3 زخمی

🚨(59) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ سےبڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی

🚨(60) کراچی میں ایک نیا قبرستان بنانے جارہے ہیں جس سے شہریوں کو آسانی ہوگی: مرتضیٰ وہاب
بی بی سی پاک لندن ۔کام (اردو انگلش سندھی) کی جانب سے پیش خدمت ہیں سندھ اور بلوچستان کیے حالات حاضرہ ، پولیٹکس ، سماجیات ، اقتصادیات ، تعلیم ، صحت ، اسپورٹس ، کلچر ، بزنس ، شو بزنس سمیت شہ سرخیوں کے ساتھ میں حاضر ہوں ۔۔۔۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری 
 چیف ایگزیکٹو سندھ 

پہلی خبر ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اخری خبر
 تعمیر سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تکمیل تک
حکایت سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حقیقت تک

ملاحظہ فرمائیں 
*آج کی بلیٹن نیوز*
بروز ہفتہ ،24 رمضان المبارک 1447 ال ھجری 
14مارچ 2026

*صوبہ بلوچستان*

حب : وندر کے نزدیک کوچ اور ریوو گاڑی میں خوفناک تصادم ، ایس ایچ او وندر عبدل سلام مینگل بیٹے اور گن مین سمیت جانبحق ۔

خضدار : سبزی منڈی خضدار میں دوست کے ہاتھوں نوجوان دوست زبیرکا قتل ، اطلاع ملتے ہی متوفی زبیر کے رشتےداروں نے بدلے کی آگ میں قاتل کے بھائی کو قتل کردیا ۔

گوادر: گوادر کا آئل ڈپو ڈرون حملے کی زد میں ، افغان ڈرون نے تباہی مچادی۔

کوہلو : بلوچستان کی ایریا کوہلو میں رمضان پیکج جاری۔

پشین: پشین کے علاقے بوستان میں دوران جرگہ تصادم، جرگہ امین ہلاک ، 09 شرکاء زخمی۔

خضدار: روڈ پر ٹرالر کلٹی ، 04 افراد ہلاک ۔ ہلاک شدگان میں سردار محمد مگسی، بیٹے سرفراز اور کلیم مگسی شامل۔

*صوبہ سندھ*
کراچی: نئے گورنر نہال ھاشمی کا بطور گورنر سندھ تقرر، نوٹیفکیشن جاری ۔ حلف برداری کی تقریب ، مزار قائد پر حاضری ۔

کراچی: الوداع کامران ٹسوری ۔۔۔۔۔الوداع!!!
 جاتے جاتے اہلیان سندھ کے لیئے اہم پیغام جاری۔ 
کسی کو کوئی بھی مسئلہ ہو ، کامران ٹسوری کے گھر کے اور دل کے دروازے ہردم , ہر پل کھلے ہیں۔
جلد فیسبک پر گھر کا ایڈریس اور فون نمبر عوام کیلئے رکھوں گا ۔

کراچی: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو جاری شدہ قسط کی ادائیگی میں پوری سندھ کے مجوزہ سینٹرز اور سینٹرز کے باہر ڈوائیس مافیا کی غیر قانونی کٹوتیاں جاری ہیں۔ بسپ انتظامیہ ، پولیس و سول سوسائٹی ڈوائیس مافیا کے آگے بیوس ، اور مجبور۔۔ ۔۔ 
متاثرہ خواتین کی وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے انصاف کی اپیل۔

کراچی: محکمہ تعلیم ، سندھ کے 31633 سرکاری اسکولز کے ھیڈ ماسٹرز ڈرائنگ و ڈسبرسنگ آفیسر (ڈی ڈی او) نامزد

کراچی: تیل کی بڑی کھیپ کراچی پورٹ قاسم پہنچ گئی۔ عام لوگوں کے لئے بڑا رلیف۔

کراچی: سبزی منڈی کے قریب ایرانی ڈیزل کے گودام میں آگ لگ گئی ۔

کراچی: ملیر / یوسف گوٹھ میں محلے کے مکان میں یوسف سومرو نامی شخص داخل ہوکر روزی کی حالت میں نوجوان لڑکی کی زبردستی عصمت دری کرکے فرار ہوگیا ۔ متاثرہ لڑکی کو طبی چلاس کیلیئے اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ لیئے گئے ۔ علاقہ پولیس کی کوششوں سے ملزم گرفتار۔

کراچی: ایکسپو سینٹر کے قریب ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق ۔ اسپتال منتقل ۔مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگادی 

بدین: ٹنڈو غلام علی کے نوجوان شفیق الرحمٰن لغاری روڈ ایکسیڈنٹ میں جان بحق ۔

بدین: پولیس تھانہ فاضل راہو/ کھورواہ کی حدود میں نامعلوم نوجوان لڑکی بیہوشی کی حالت میں پائی گئی ، پولیس نے نامعلوم لڑکی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہیلتھ سینٹر گولارچی منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کےلئے انڈس اسپتال بدین ریفر کردیا ، ورثاء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انڈس اسپتال بدین پہنچیں ۔

کوٹری : کوٹری/حیدرآباد سے کھوکھراپار تک چلنے والی ماروی ایکسپریس 06 اضلاع کے لاکھوں مسافروں کی آمد رفت کا ذریعہ تھی ، عوام الناس کا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ ماروی ایکسپریس ٹرین کو فی الفور بحال کرکے عوام میں بیچینی ختم کی جائے۔

حیدرآباد: قاسم آباد میں فائرنگ ، پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما کاشف باغی قتل۔ کاشف باغی کے بھائی نے انکشاف کیا کہ میرے بھائی کو ولید نے قتل کیا ہے ۔شہید باغی کاشف کو آج اشک بار آنکھوں سے سامارو کے مراد شاہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

گھوٹکی: گڑھی چاکر میں ملانا برادری کے لوگوں کا آپس میں جھگڑا، فائرنگ سے غلام مصطفیٰ ملانا جانبحق ۔

صالح پٹ : صالح پٹ شہر دن بدن بدامنی کی آغوش میں ، شہر کے بدمعاش نوجوان عمران میربحر کا امن پسند دکاندار امیت کمار پر وحشیانہ تشدد ۔ اقلیتی برادری میں خوف و ہراس، غم و غصہ کی لہر ۔ منتخب نمائندگان و ارباب اختیار سے انصاف کی اپیل۔

تھل : ٹھل میں شیعہ تنظیموں کی جانب سے مرکزی یوم القدس کے موقعے پر ریلیز نکالی گئی اور علماء نے خطاب کیا ۔

تھل : ٹھل میں سول سوسائٹی کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔

 سانگھڑ/کھائی سٹی : گزشتہ روز میرواہ گورچانی روڈ پر کھاہی کے نواحی گاؤں زوار علی غلام بھنگوار کے مکینوں کے ساتھ ہونے والے المناک واقعے کے بعد جانبحق ہونے والے 4 افراد بنام ہیمجی، والجی ،پوجا ایک اور کی تدفین کی گئی ، چاروں طرف فضا سوگوار تھی۔ عوام الناس نے اعلیٰ اختیاریوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے حادثے میں جابحق ہونے والوں کے ورثاء کی بھرپور مدد کی جائے اور زخمیوں کا علاج کرنے میں بھرپور مدد کی جائے ۔

تھرپارکر: تھرپارکر میں خودکشی کے واقعات تھم نہ سکے ، ننگر پارکر شہر میں 28 سالہ نوجوان اکرام الدین نے خود کشی کرکے ، اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ۔

عمرکوٹ: ضلع عمرکوٹ پولیس میں تقرریاں اور تبادلے۔۔۔۔
1 ایس ایچ او سامارو نورمحمد نوحانی کا تبادلہ، ایس ایچ او عمرکوٹ سٹی پولیس تھانہ تعینات ۔
2 ایس ایچ او شادی پلی عطا محمد لغاری کا تبادلہ ، ایس ایچ او سامارو پولیس تھانہ تعینات ۔ بحکم ، ایس ایس پی عمرکوٹ ۔

عمرکوٹ: چھور کے سینیئر صحافی عمر اعجاز نوھڑی پر صحافتی فرائض انجام دینے کے دوران حملہ، صحافی حضرات ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی جانب سے سخت مذمت ۔ ایس ایس پی عمرکوٹ سے حملہ آوروں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ ۔

عمرکوٹ: عمرکوٹ شہر کے نواحی گاؤں ولہار میں کمسن بھائی اور بہن کے درمیان جھگڑا ۔ 9 سالہ معصوم بھائی رمیش اوڈ نے غصے میں آکر خودکشی کر لی ۔

عمرکوٹ: عمرکوٹ کے نواحی علاقے رانا جاگیر موڑ پر چنگچی رکشہ کا موٹر سائیکل کو ٹکر، ڈھورونارو کا مقیم ناگجی ولد سومجی کولہی شدید زخمی۔ ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل ۔

عمرکوٹ: عمرکوٹ شہر میں پینے کے پانی کا سخت بحران ۔ پانی کے تلاء پر میونسپلٹی کمیٹی کی جانب سے مامور ملازمین پر زمینداروں کو پینے کا پانی بیچنے کے انکشافات ، اعلیٰ اختیاریوں سے شہریوں میں سے بیچینی ختم کرنے کا مطالبہ ۔

عمرکوٹ: سٹی تھانہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی ، دو منشیات فروش بنام کشور کمار ولد لونومل مالہی اور جان محمد عرف ابو کھوسو گرفتار ، بڑی تعداد میں آر آر گٹکا اور حبیبی گٹکا برآمد ۔ مقدمہ درج ۔

سانگھڑ: جھول شہر میں منشیات فروش بے لگام اور بے قابو۔ پولیس و انتظامیہ منشیات کی روک تھام میں مکمل ناکام ۔ ایک اور ماں کی گود اجڑ گئی۔نوجوان اجئے کمار زھریلی شراپ پینے سے ہلاک۔ 

کراچی: محکمہء ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کے اعلامیے کے مطابق عید کے موقعے پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصولی کرنے پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان ۔

کراچی: پریم چند میگھواڑ ڈپٹی ڈائریکٹر بورڈ آف ریونیو پراونشل ریکارڈ سندھ مقرر ۔

کراچی: محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق 18, 19 مارچ کو سندھ میں مٹی کے طوفان ، گرد چمک اور گجگوڑ کے ساتھ کہیں تیز کہیں آہستہ بارش کا امکان۔

کراچی: کسٹم حکام کی کاروائی ، محکمہ انفارمیشن حکومت سندھ کی گاڑی ضبط۔ 

محکمہء کسٹم نے گاڑی کے سارے کاغذ چیک کیئے ہیں ، جو کہ ہر لحاظ سے مکمل ہیں، ان کا رویہ قابل مذمت اور ندامت ہے ۔ کسٹم حکام گاڑی ادارے کو واپس کرکے معافی بذریعہ درخواست مانگے۔سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن ۔

رانی پور : رانی پور پولیس کی کامیاب کاروائی ، 03 ڈوائیس مافیا ہولڈر گرفتار ، ربڑ کی جعلی اور غیر قانونی فنگر پرنٹس برآمد ، مقدمہ درج، مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

تھرپارکر: مشہور لوک فنکارہ مائی فاطمہ 71 برس کی عمر میں انتقال پاگئیں۔

بدین : کچھ عرصہ قبل بیدردی سے قتل کئے گئے نوجوان کیلاش کولہی کے ورثاء کو سندھ حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا ۔

شہدادکوٹ: بجلی کا کرنٹ لگنے سے منور منگی فوت۔

HAEDLLAINE BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL ,PAKISTAN,LONDON,UK,KARACHI,ISLAMABAD,LAHORE,

*💫خبروں کی تفصیل*
*ہفتہ 24 رمضان المبارک 1447ھ*
*14 مارچ 2026ء💫*

اسلام آباد، ڈرون حملہ ناکام، ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے متاثر، فتنہ الخوارج کے بھیجے گئے 2 ڈرون مار گرائے، وزارت اطلاعات

عراق میں امریکی طیارہ تباہ، 6 فوجی ہلاک، ایرانی حملے میں بحری بیڑہ غیر فعال، تہران حکومت جلد گرنے والی نہیں، ٹرمپ

وزیراعظم کا عالمی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرول مہنگا نہ کرنے کا اعلان

ایل این جی کی عالمی سپلائی میں رکاوٹ سے پاکستان زیادہ متاثر نہیں ہوگا، وزیر توانائی

کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں القدس ریلیاں

خلیج میں جنگ سے عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ بانڈز کو خطرہ

جنگ اور آبنائے ہرمز بحران؛ روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن

وفاقی حکومت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبے مزید تیز کریگی، گورنر نہال ہاشمی

خلیج جنگ، دبئی میں ہزاروں کم اجرتی کارکنان کی زندگی مشکل میں آگئی
آئی ایم ایف پروگرام، تمام صوبائی ACE کو بااختیار بنانے کا فیصلہ

۔PAS/OMG اور پولیس کے 266 افسروں کی ترقی کا معاملہ تعطل کا شکار

ایران جنگ میں چین کو ممکنہ فائدہ، امریکا کو تزویراتی نقصان

کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات، نئی فیڈر شپنگ سروس کے آغاز کا اعلان

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا بڑا اقدام

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات فروری میں 7.2 فیصد گر کر 1.3 ارب ڈالر رہ گئی

فضائی بمباری سے ایران میں رجیم چینج نہیں ہوگی، حسین حقانی

وائٹ ہاؤس میں ایران کیخلاف جنگ پر شدید اختلافات

۔SECP، نجی شعبے کے افراد کیلئے ریٹائرمنٹ بعد آمدن تحفظ کیلئے نئی پروڈکٹ منظور

ایران جنگ، خلیجی ممالک کو توانائی آمدن میں 42 کھرب روپے سے زیادہ کا نقصان

ایران سے شکست کا سامنا ہوا تو اسرائیل جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے، امریکی تجزیہ کار

ایران غزہ نہیں، یہ جنگ بہت بڑی، خطے سے باہر پھیل سکتی ہے، اروندھتی رائے

فوجی دباؤ کے باوجود ایران کی حکومت فوری نہیں گرے گی، اسرائیلی حکام

ایران کے جوابی حملوں نے امریکا کو کیسے حیران کیا؟

سانحہ گل پلازہ، فائر بریگیڈ نے ذمہ داری بلڈنگ انتظامیہ پر ڈال دی

سیکورٹی خدشات، عید پر کویت میں کنسرٹس، شادیوں اور بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی

فرانس اور اٹلی نے آبنائے ہرمز میں محفوظ گزرگاہ کیلئے ایران سے بات چیت شروع کر دی، فنانشل ٹائمز

ایران کے نئی سپریم لیڈر زخمی، ممکنہ طور پر انکا چہرہ متاثر ہوا ہے، امریکی وزیر دفاع

سیکورٹی وجوہات، اسلام آباد کی فضائی حدود 37 منٹ بند، 3 پروازیں متبادل منتقل 43 میں تاخیر

کے الیکٹرک کے غیر ملکی ڈائریکٹر مارک جیرارڈ اسکیلیٹن مستعفی، شہریار ارشد چشتی متبادل ڈائریکٹر مقرر

سرکاری ویب سائٹس پر حملوں کے بعد سائبر سیکورٹی آڈٹ تیز

نئی حب کینال بند، پرانی سے کراچی کو 80 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی

کراچی، واٹر ٹینکر اور دیگر گاڑیوں کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی

عالمی برادری فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے، وزیراعلیٰ

کراچی میں مزید ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں لائیں گے، شرجیل میمن

برطانوی عوام کی اکثریت امریکا کو فضائی اڈے دینے کے خلاف

سیاسی منظر نامہ: نہال ہاشمی کی گورنر ہاؤس آمد، ن لیگ، پی پی پی میں قربتیں اور بھی

سپرہائی وے الکرم ٹیکسٹائل مل کے قریب فائرنگ، موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق

نہال ہاشمی کی تقرری، ن لیگ سندھ میں مضبوط، مریم نواز کا دورہ متوقع

نئی حب کینال کی بندش، واٹر بورڈ کا مؤقف

ہائر ایجوکیشن کمیشن میں اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریاں

ایف بی آر؛ ان لینڈ ریونیو کے انسپکٹر کی معطلی کی سزا میں 2 ماہ کی توسیع

ڈیجیٹل شناختی کارڈ، تمام ادارے قبول کرنے کے پابند، نادرا

فائیو جی آئی ٹی برآمدات کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی، پاشا

ایم کیو ایم نے وزیر اعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

حکمران امریکا کے ذہنی غلام، واشنگٹن سے عوام پر جبر کا سرٹیفکیٹ لیتے ہیں، حافظ نعیم

صدر ٹرمپ کے عالمی توانائی بحران میں چین کو فائدہ؟

وفاق سے مہاجروں کو حقوق دینے کے وعدوں پر یقین کرنا سراب، آفاق احمد

اسٹاک مارکیٹ، جغرافیائی صورتحال کے باعث فروخت کا دباؤ برقرار، 555 پوائنٹس کی کمی

ایرانی ڈرونز نے یورپی فضائی دفاعی نظام کی کمزوریاں نمایاں کردیں، محقق

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کا فلائٹ آپریشن مستحکم، کل منسوخ پروازیں 49 ہزار

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ، اسلامی ممالک کی تنظیم ’ڈی ایٹ‘ کا سربراہی اجلاس ملتوی

ایران کیخلاف جنگ، مشرق وسطیٰ تیل اور گیس کی پیداوار بند کرنے پر مجبور

سونا 7100 اور چاندی فی تولہ 324 روپے سستی

بے سہارا بچوں اور بچیوں کی دیکھ بھال زندگی کا خوبصورت مشن ہے، چیئرمین نیب

کراچی سے ہندو لڑکی کا اغوا، گھارو میں قتل، منگیتر گرفتار

ٹرمپ کے بڑھتے فوجی جوش کو سنبھالنے والا اعلیٰ جنرل، ذمہ دارانہ آواز

ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا

جمعہ، 13 مارچ، 2026

HAEDLLAINE BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL ,PAKISTAN,LONDON,UK,KARACHI,ISLAMABAD,LAHORE,


*آج کی پوسٹ میں 60 ہیڈلائنز ہیں*
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

*🛑 13 مارچ 2026 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨(1) جنگ کا 14واں روز؛ عراق میں امریکی فوجی طیارہ تباہ؛ تمام اہلکار ہلاک، امریکا کی تصدیق

🚨(2) اس را_ئیل نے مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ پر پابندی لگادی، جمعہ الوداع مسجد اقصیٰ کے صحن میں نماز جمعہ ادا نہ کی جاسکی

🚨(3) اس را_ئیل نے ایر_ان میں قیادت تبدیل کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

🚨(4) اس را_ئیلی فوج کا گزشتہ روز ایر_ان میں 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

🚨(5) تہران میں یوم القدس کی ریلی میں ایر_انی صدر اور وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ قیادت بھی شریک

🚨(6) ایر_ان جنگ میں کوئی رحم نہیں، آج سب سے سخت حملے ہوں گے: امریکی وزیردفاع

🚨(7) ضرورت پڑی تو امریکا آبنائے ہرمز میں جہازوں کو تحفظ فراہم کرے گا: ٹرمپ

🚨(8) نیٹو نے ایر_ان سے ترکیے کی جانب داغا گیا تیسرا بیلسٹک میزائل مار گرایا

🚨(9) امریکا اور اس را_ئیل کو ایسا سبق سکھائیں گے جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے: ایر_ان

🚨(10) آبنائے ہرمز بندش: روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہونے لگی

🚨(11) امریکا نے ایر_ان کیخلاف جنگ میں کئی سالوں کیلئے کافی جنگی اسلحہ استعمال کرلیا: برطانوی اخبار

🚨(12) امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں

🚨(13) فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 28 ڈرونز مار گرائے: سعودی وزارت دفاع

🚨(14) نئے سـپریم لـیڈر کے بیان کے بعد ایر_ان کے اس را_ئیل پر تازہ حملے، 30 افراد زخمی

🚨(15) ایر_انی سـپریم لـیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی اور چھپتے پھر رہے ہیں؛ امریکا کا دعویٰ

🚨(16) ایر_ان ہتھیار ڈالنے کے بہت قریب ہے؛ صدر ٹرمپ کا دعویٰ

🚨(17) جاپان کا آبنائے ہرمز میں اپنی افواج بھیجنے سے انکار

🚨(18) ایر_ان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے؛ روس کا بیان

🚨(19) امریکا کا جدید میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ جنوبی کوریا سے اس را_ئیل منتقل

🚨(20) اس را_ئیل پر تازہ میزائل حملوں میں درجنوں افراد زخمی، متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو انخلا کی ہدایت

🚨(21) ایر_انی سابق سـپریم لـیڈر قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے شہیـد ہوئے؛ مجتبیٰ خامنہ ای

🚨(22) ایر_ان کا امریکی طیارہ بردار جہاز ’ابراہم لنکن‘ کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

🚨(23) تیل کے محفوظ ذخائر مارکیٹ میں لانے کے اعلان کے باوجود کروڈ آئل 101 ڈالر سے تجاوز کر گیا

🚨(24) اماراتی دفاعی نظام نے ایک دن میں ایر_ان کے 10 بیلسٹک میزائل اور 26 ڈرون مار گرائے

🚨(25) ایر_ان کے خلاف جنگ میں امریکا کا بڑا نقصان، فضا میں فیول فراہم کرنے والا طیارہ گر کر تباہ

🚨(26) وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

🚨(27) وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، آزمائشی حالات میں سعودی عرب کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ

🚨(28) اسلام آباد اور راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، 2 ڈرونز مارگرائے، فلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل

🚨(29) لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہیـد

🚨(30) جمعۃ الوداع پر شہر شہر یوم القدس ریلیاں، فـلسطـین کے حق اور اسـرائـیـل کیخلاف شدید نعرے بازی

🚨(31) پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا

🚨(32) آپریشن غضب للحق: تاحال 663 افـغـاـ ن طاـ لباـ ن ہلاک و 887 زخمی؛ کابل میں ایمونیشن ڈمپ اور قندھار میں آئل اسٹوریج تباہ

🚨(33) پاک فوج کے حملوں میں کسی سول آبادی کو نقصان نہیں پہنچا، فضائی حملوں کی ویڈیوز جاری

🚨(34) فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار

🚨(35) کوئٹہ: سرا غڑگئی کلی ملا خیل میں گھر پر مبینہ ڈرون حملہ، دو معصوم بچے زخمی

🚨(36) کراچی میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

🚨(37) پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور معطل

🚨(38) ایل این جی کی عالمی سپلائی میں رکاوٹ سے پاکستان زیادہ متاثر نہیں ہوگا؛ وزیر توانائی

🚨(39) نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدےکا حلف اٹھا لیا، کامران ٹیسوری عمرے کیلئے سعودی عرب روانہ

🚨(40) ٹیسوری کو ہٹاکر وفاق نے واضح پیغام دیا ہے کہ انھیں اب ہماری ضرورت نہیں: فاروق ستار

🚨(41) شرارت کی نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے: نہال ہاشمی

🚨(42) پنجاب کے سہولت بازار عوام کیلئے فعال اور شفاف، کڑی نگرانی کی جا رہی ہے: مریم نواز

🚨(43) بیروت سے پاکستانی مزدوروں کو محفوظ طور پر نکال لیا گیا

🚨(44) 5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع

🚨(45) کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل اچانک معطل

🚨(46) کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان، دن کیساتھ راتیں بھی گرم

🚨(47) کراچی: مائی کولاچی اور ایم ٹی خان روڈ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند

🚨(48) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی

🚨(49) فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 100 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے کی سطح پر آگئی

🚨(50) کراچی؛ شہری کروڑوں مالیت کی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم

🚨(51) نادرا کی وضاحت: ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے

🚨(52) بالائی علاقوں میں کل سے بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی

🚨(53) باجوڑ؛ اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کو قتــل کر دیا گیا

🚨(54) فیفا ورلڈکپ: ایر_انی ٹیم کھیلنے آئی تو ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگا؛ ٹرمپ کی دھمکی

🚨(55) کینیا؛ ٹیسٹ ٹیوبز میں 2 ہزار سے زائد ’ملکہ چیونٹیوں‘ کی اسمگلنگ؛ چینی شہری گرفتار

🚨(56) دی ہنڈریڈ لیگ: آئی پی ایل فرنچائز کی مالکن نے ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا

🚨(57) بنگلادیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

🚨 (58) تہران میں یوم قدس احتجاج میں دھماکہ ہوا

🚨 (59) ایـران کا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن پر حملے کا دعویٰ، امریکہ نے ایـرانی دعوؤں کو مسترد کر دیا

🚨 (60) برطانوی ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پاکستان اور خطےکی صورتحال پر بات چیت

جمعرات، 12 مارچ، 2026

HAEDLLAINE BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL ,PAKISTAN,LONDON,UK,KARACHI,ISLAMABAD,LAHORE,

*💫خبروں کی تفصیل*
*جمعہ 23 رمضان المبارک 1447ھ*
*13 مارچ 2026ء💫*

ایران تنازع، شہباز، سعودی ولی عہد ملاقات، پاکستان سعودیہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور ڈار بھی موجود

آبنائے ہرمز بند رہے گی، امریکا خلیج میں فوجی اڈے ختم کرے، مجتبیٰ خامنہ ای، تیل کے جہازوں کو سیکورٹی دینے سے امریکا کا انکار

چین کی ثالثی کوششیں، صدر شی جن پنگ کا پیغام، پاک افغان جنگ کی شدت کم ہوگئی

سندھ کی سیاست میں اہم تبدیلی، نہال ہاشمی گورنر سندھ تعینات، صدر نے منظوری دیدی

فائیو جی سپیکٹرم کی پوزیشننگ نیلامی کیلئے بولی کا دوسرا مرحلہ مکمل، حکومت کو مزید 3 ملین ڈالر ملیں گے

اربوں روپے کے ای چالان سسٹم میں بڑی خرابی کا بھانڈا عدالت میں پھوٹ گیا

اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیداروں کے اہل خانہ، قریبی رفقا کاروبار نہیں کرسکتے، ریگولیشنز تیار

۔IMF، مذاکرات میں قابل ذکر پیش رفت، اسٹاف سطح کا معاہدہ نہ ہوسکا

میں گونگا، بہرا یا ڈمی گورنر نہیں تھا اور نہ رہنا چاہتا ہوں، کامران ٹیسوری

نتن یاہو کی پہلی پریس کانفرنس، ویڈیو لنک پر جوابات دیئے

مسجد اقصیٰ کی بندش پر پاکستان سمیت8 عرب و اسلامی ممالک کی شدید مذمت

اسحاق ڈار کا اومان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، مشرق وسطیٰ صورتحال پر گفتگو

ایران کیخلاف جنگ کے پہلے 6 دن امریکا نے 30 کھرب روپے پھونک ڈالے

شہباز شریف ’’پیس شٹل ڈپلومیسی‘‘ سعودی عرب کے بعد فوری دورہ ایران کا امکان نہیں، دفتر خارجہ

گورنر تبدیلی، ایم کیو ایم کی ابتدائی مشاورت مکمل، آج فیصلے کا اعلان

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ
م
پٹرول اور گیس سے لدے 6 جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران اور بشریٰ کی اپیلیں تاخیر سے دائر کرنے کا اعتراض دور، نمبر لگانے کا حکم

عمران کیخلاف شہباز شریف کا 10 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ، حکم امتناع برقرار

کے پی، 40 ارب کا سولر منصوبہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری میں سنگین بے ضابطگیاں

محمد انور ملک کو پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ و بلوچستان کا چارج تفویض

بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 22137 ہوگئی

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل این جی کی قیمتوں میں 22 فیصد تک اضافہ

آج اوسط نرخوں پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین ہوگا‘ وزیر پٹرولیم

بیورو کریسی کیلئے اہم خبر، گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی تربیتی کورس اضافی نامزدگیاں

پاکستان کو رواں سال (جولائی تا جنوری) 5.17 ارب ڈالر کے قرضے موصول

ٹرمپ نے ایران جنگ کے بعد نوبل امن انعام کی امید چھوڑ دی

عمران کی شفا اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم

فرنس آئل کی برآمد مانیٹرنگ کمیٹی کی منظوری سے مشروط

مذہبی جنگ قرار دینے کی مہم، ’’مسلمان بمقابلہ عیسائی‘‘ رخ دینے کا خدشہ

فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت سے ایرانی ٹیم کی زندگی اور سلامتی کو خطرہ‘ ٹرمپ

ایران جنگ، عالمی معیشت ہل گئی، مہنگائی، عالمی کساد بازاری کا خطرہ

عمان، مصر، پاکستان اور ترکی کی ایران سے خفیہ سفارتکاری

محمود خان اچکزئی اور جسٹس (ر) شاہد جمیل کی ملاقات

ایران پر حملے: امریکا میں یہودی مرکز پر فائرنگ، حملہ آور ہلاک

اسرائیلی آئرن بیم لیزر سسٹم ایرانی میزائلوں کے مقابلے میں ناکام، یروشلم پوسٹ

اداکار شان کی فلم ”بُلھا“ عید پر خوشیاں بکھیرے گی

ایس آر بی ٹیکس نیٹ مزید وسیع کرے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

سرپلس پول کے غیر تربیت یافتہ افسران FIA میں بطور AD انویسٹی گیشن ضم

گھر میں ہیرو باہر زیرو، مودی کے مقبولیت کے دعوے کھوکھلے

کلفٹن، سابقہ شوہر کی فائرنگ، خاتون زخمی، اس کے دوست کو قتل کردیا

بیوی کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے کے الزام سے شوہر باعزت بری

امریکا کی جانب سے پشاور میں قونصل خانہ مستقل بند کرنیکا فیصلہ

پنجاب، عادی مجرموں اور معاشرتی برائیوں کیخلاف سخت قانون کی تیاری

چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت، ڈی جی نیب لاہور کی ریکارڈ جمع کرانے کی یقین دہانی

کئی ٹی وی چینلز کے عید شو بیکار، دوبارہ ریکارڈنگ کرنا پڑیگی، کامران ٹیسوری کے ساتھ ایڈوانس ریکارڈنگ کرلی تھی

بلدیہ کراچی، کونسل اجلاس، حکومت اور اپوزیشن یک زبان، ایران سے مکمل اظہار یکجہتی

برطانیہ کے نئے کرنسی نوٹوں سے چرچل کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

بھارت سمیت 16 بڑے تجارتی شراکت داروں کیخلاف امریکی تحقیقات شروع

جنگ کا 13 واں روز، کویت سے پہلی بار 2 طیاروں کی قاہرہ روانگی

ثقافتی ڈپلومیسی؛ پاکستان، ترکیہ میں دوست ادارہ کے قیام کا اعلان

ڈاکٹر راحیل محمود میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے سرجری اینڈ الائیڈ سائنسز کے ڈین مقرر

کراچی سے جانوروں کی برآمدات کے اسکینڈل پر تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد کی فضائی حدود 3 گھنٹے بند رہنے سے 28 پروازیں متاثر

پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان حافظ الدین احمد بنگلا دیشی اسپیکر بن گئے

ایران جنگ پر ٹرمپ کو اپنے حامیوں کی ناراضی کا سامنا

سندھ حکومت نے آج عام تعطیل کا اعلان کر دیا

آپریش غضب للحق، ٹل سیکٹر میں کارروائی، افغان طالبان کی پوسٹیں مکمل تباہ

پاکستان میں جڑواں بچوں کی پیدائش کل ولادتوں کا 1.6 فیصد ہے، گیلپ

پینٹاگون نے وزیر دفاع کی تصاویر پر ناراضی کے بعد فوٹوگرافروں پر پابندی لگا دی

BBC PAKISTAN DIGITAL NEWS URDU ENGLISH SINDHI ,PAKISTAN ,LONDON,KARACHI,ISLMABAD,LAHORE,QUEATA,GILGITBLTISTAN,PESHAWER,HEADLLAINES,


جنگ کا 13 واں روز؛ ایر_ان کا تل ابیب پر اب تک کا سب سے بڑا میزائل حملہ

 ایر_ان کے 12 بیلسٹک میزائل تل ابیب میں اس را_ئیلی دفاعی تنصیبات پر جا گرے؛ بڑے پیمانے پر تباہی

 کیا ایر_ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں؟ امریکی انٹیلیجنس کی نئی رپورٹ نے واشنگٹن میں کھلبلی مچا دی

 تہران پر بی 52 بمبار طیاروں کی بمباری؛ ایر_انی فضائیہ کا جوابی کارروائی کا دعویٰ

 اس را_ئیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بنکر سے خطاب؛ ایر_ان کو مٹانے کا عزم دہرا دیا

ایر_ان جنگ کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

برطانیہ اور فرانس کا آبنائے ہرمز میں اپنے تجارتی جہازوں کو تحفظ دینے کیلیے جنگی بیڑے بھیجنے کا فیصلہ

مشرق وسطیٰ میں پھنسے 5 لاکھ غیر ملکیوں کا انخلا؛ اقوام متحدہ نے ہنگامی راہداری مانگ لی

 ایر_ان کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا باقاعدہ خطاب؛ "دشمن کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا"

 دبئی اور ابوظہبی کے ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت جزوی طور پر معطل

 آبنائےہرمزبند رہے گی،امریکی اڈے بند نہ ہوئے توحملے جاری رہیں گے، مجتبیٰ خامنہ ای

 امریکی ائیرکرافٹ کیریئر جیرالڈ فورڈ کے لانڈری روم میں آگ لگنے سے 2 فوجی زخمی

پـاسـداران انـقـلاب کے نئے میزائل حملے، امریکی و اس را_ئیلی اہداف کو کلسڑ وارہیڈ اور ہائپر سونک میزائلوں سے نشانہ بنایا

صدرِ پاکستان کا ایر_انی صدر کو فون؛ خطے میں فوری سیز فائر اور امن کی ضرورت پر زور

امریکا کا ایر_ان کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنانےکا دعویٰ

 مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش ہے، پاکستان جاری کشیدگی کا پرامن حل چاہتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

 عراق کا تمام آئل ٹرمینلز آپریشن مکمل طور پر معطل کرنےکا اعلان

ایر_ان سے جنگ میں پہلے 6 دن کے دوران 11.3 ارب ڈالر خرچ ہوئے، امریکی اخبار

 جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 55 پروازیں منسوخ

ایشیا کی شیئر مارکیٹس میں مندی، تیل کی قیمتیں 7 فیصد بڑھ گئیں

آبنائے ہرمز سے گزرنے والےجہاز ایر_ان سے اجازت نامہ لیں، ایر_انی نیول چیف

دبئی میں امریکی فوجی اہلکاروں کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ

ایر_ان نے محراق گورنری میں ایندھن کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا، وزارت داخلہ بحرینی

 ایر_ان امریکا جنگ کے اثرات یورپ تک پہنچ گئے، برطانیہ میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

 ایر_ان جنگ کے باعث 2022ء کے بعد پہلی مرتبہ لوگوں کو بلند ترین پیٹرول کی قیمتیں ادا کرنے پر مجبور ہونا پڑ گیا

 ایر_ان کی رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اس را_ئیلی دعووں کی تردید

آپریشن غضب للحق؛ افـغـاـ ن سرحد پر جھڑپیں تیز، طاـ لباـ ن کے مزید 45 جنگجو ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بحال؛ مزید دو آئل ٹینکرز کراچی پورٹ پہنچ گئے

افـغـاـ نستان سے متصل قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی ہائی الرٹ؛ اضافی نفری تعینات

 پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کو مکمل بحال کرنے کا حکم

 پی ایس ایل 11 کا باقاعدہ آغاز؛ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان افتتاحی میچ آج ہوگا

 حکومت کا چھوٹے تاجروں کیلیے "آسان ٹیکس اسکیم" متعارف کروانے کا فیصلہ

سونا ایک بار پھر مہنگا؛ پاکستان میں فی تولہ قیمت میں 4500 روپے کا ریکارڈ اضافہ

پنجاب حکومت کا اسموگ کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 مارچ سے کھولنے کا اعلان

 توشہ خانہ کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 ڈمی گورنر نہیں تھا،کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں: کامران ٹیسوری

صدر مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی

 سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی، حکومت سندھ کا کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ

 مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: وزیراعظم ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ایر_انی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے 3 اہم شرائط رکھ دیں

 سندھ حکومت کا کل صوبے میں عام تعطیل کا اعلان

وفاق نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہیں لیا: ایم کیو ایم

 جمعہ کو اوسط نرخوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوگا: وزیر پیٹرولیم

 9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی کے ایم پی اے کلیم اللہ خان لاہور سے گرفتار

ایر_ان جنگ میں کبھی حصہ نہیں لیں گے: کینیڈین وزیراعظم کا اعلان

 بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے کیلیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان

 آئی سی سی کی تازہ رینکنگ؛ بابر اعظم ون ڈے میں دوبارہ پہلی پوزیشن پر براجمان

BBC PAKISTAN DIGITAL NEWS URDU ENGLISH SINDHI ,PAKISTAN ,LONDON,KARACHI,ISLMABAD,LAHORE,QUEATA,GILGITBLTISTAN,PESHAWER,HEADLLAINES,

بی بی سی پاک لندن ۔کام نیوز (اردو سندھی انگلش) کی جانب سے پیش خدمت ہیں صوبہ سندھ کے حالات حاضرہ ، پولیٹکس ، اسپورٹس ، کلچر، صحت، تعلیم ، سماجیات ، اخلاقیات ، بزنس، شو بزنس کے موضوعات پر شہ سرخیوں کے ساتھ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں ۔۔۔۔
انجنیئر جئدیو مھیشوری 
چیف ایگزیکٹو سندھ 
ملاحظہ فرمائیں 
آج کی خبریں 
جمعرات 22 رمضان المبارک 1447 ال ھجری
12 مارچ 2026

کراچی: مسلم لیگ (ن) رہنما اور سینیٹر سیاستدان نہال ہاشمی نئے گورنر سندھ نامزد، وزیراعظم شہباز شریف نے سمری دستخط کرکے منظوری کے لیے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو روانہ کردی ۔ متنازع گورنر کامران ٹسوری فارغ ۔

کراچی: حکومت سندھ نے 13 مارچ2026(بروز جمع) صوبہ سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ، صوبہ بھر کے تمام سرکاری دفاتر ،خود مختیار ادارے ،نیم خودمختار ادارے ، کارپوریشنز اور مقامی کائونسلز ، جو زیر انتظامی کنٹرول حکومت سندھ ہیں، بند رہیں گے۔ یہ تعطیلات لازمی خدمات (Essential Services) پر لاگو نہیں ہونگی اور ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی ۔

کراچی: سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 21 کے افسر یاسین شر بلوچ کی مدت ڈیپوٹیشن میں توسیع ۔

کراچی: عید الفطر 21 مارچ 2026 کو ہوگی۔ سپارکو نے پیشنگوئی کردی ۔

کراچی: کورنگی کے علاقے مھران ٹاؤن میں ایک غیر معمولی تھرموکول(شیطان) کے مجسمے کی جانچ پڑتال ، مجسمہ پولیس تحویل میں ۔

کراچی: کراچی کے علاقے عزیز آباد پولیس کی کارروائی ، 06 جعلی صحافیوں سمیت 08 افراد گرفتار ، مقدمہ درج ۔

کراچی: سندھ حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں شام 04 بجے کے بعد اے سی چلانے پر پابندی عائد کردی ۔

کراچی: پی آئی اے نجکاری کے تحت فوجی فرٹیلائزرز کے حصص 33.99 فی صد ہونگے ۔

ٹھٹہ: مکلی ہائی وے پر جھگیوں میں مقیم نیند میں سوئے ہوئے باگڑی کمیونٹی کے 04 افراد کو ڈمپر نے روند ڈالا اور جانبحق ہوگئے ۔

مورو: مورو شہر میں واقع سندہ کالونی نزد جمال شاہ میں ڈوائیس مافیا کا راج ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط کی ادائیگی میں بھاری کٹوتی جاری۔ ایس پی نوشہرو فیروز ، اور اعلیٰ حکام ڈوائیس مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کریں ۔

مورو: مورو کے نواحی گاؤں پرانا جتوئی میں زمین کے تنازعہ پر اصغر مشوری اور دھنی بخش مشوری شنوائی پرکورٹ جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیں۔

عمرکوٹ: حیسکو سب ڈویژن کنری کے مزید دو فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ فری کردیا گیا ، اب مجموعی طور پر فری لوڈ شیڈنگ فیڈرز کی تعداد 04 ہوگئی۔ حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری۔

تھرپارکر: تھرپارکر کے تحصیل ننگر پارکر کے شہر ویراواہ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث مانجھی خان خاصخیلی کی کیبن جل کر خاکستر ہو گئی ۔ دو لاکھ روپے تک کا نقصان ۔ شہریوں نی اپنی مدد آپ کے تحت آ گ پر قابو پاکر شہر کو مزید نقصان سے بچا لیا ۔

میرپورخاص: میرپورخاص کے نواحی گاؤں کاک بنگلو میں رامجی کولہی نے کلہاڑیوں سے حملہ کرکے اپنے سالے لالجی کولہی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

میرپورخاص: سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی میرپورخاص کے جونیئر کلرک چندر کمار بھاری چالانوں کی رقم مبلغ دو لاکھ روپے سے زائد لیکر فرار ۔ 

میرپورخاص: میرواہ گورچانی روڈ پر خطرناک حادثہ۔ خونی ڈمپر کا دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر، 04 افراد جانبحق اور دو افراد زخمی۔ متاثرین کھائی کے کولہی ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے رٹائرڈ ڈی ایس پی ذوالفقار مری کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا ۔

کندھکوٹ: کرمپور کے نزدیک ناپرکوٹ پولیس تھانہ کی حدود میں پرانی دشمنی کے باعث نوجوان نبی بخش تیغانی قتل ۔

بدھ، 11 مارچ، 2026

BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL,SINDHI,NEWS

بی بی سی پاک لندن ۔کام ڈجیٹل نشریات (اردو سندھی انگلش) کی جانب سے پیش خدمت ہیں صوبہ سندھ کے حالات حاضرہ ، پولیٹکس ، اسپورٹس ، کلچر ،ہیلتھ، ایجوکیشن ، بزنس ، شو بزنس کی شہ سرخیوں کے ساتھ میں ہوں آپ کی خدمت میں حاضر ،،،،
انجنیئر جئدیو مھیشوری 
 چیف ایگزیکٹو سندھ 

ملاحظہ فرمائیں آج کی بلیٹن نیوز۔۔
11مارچ 2026

کراچی : کراچی کے علاقے سکھن تھانہ کی حدود بھینس کالونی 9 نمبر اور جمعا حمایتی گوٹھ ، جوئا اور سٹے کی آماجگاہ بن گئے، سٹے باز سرگرم۔ منتخب نمائندگان و ایس ایس پی ملیر نوٹ فرمائیں ۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری 
چیف ایگزیکٹو سندھ 

کراچی: سندھ میں سیشن کورٹس اور سول کورٹس ہفتہ اور اتوار کو تا حکم ثانی بند رہیں گے، جبکہ جمع کے دن ضروری کیسز پر کاروائی ہوگی۔ ججز کیلئے مختص پیٹرول میں 25 فی صد کٹوتی ہوگی

انجنیئر جئدیو مھیشوری 
 چیف ایگزیکٹو سندھ 

نوابشاھ: قائد عوام یونیورسٹی سے طالبعلم نادر چنا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی لاش برآمد ۔ نادر چنا کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں تھا ، ورثاء نادر چنہ۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری 
 چیف ایگزیکٹو سندھ 

لاڑکانہ: لاڑکانہ شہر جرائم کی چنگل میں۔ جرائم آئے دن کا معمول اور جرائم پیشہ افراد کے لیے جنت۔ موٹر سائیکل پر مسلح افراد نے بختاور بھٹو پارک کے قریب نویں کلاس کے طالب علم سے موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ۔ طالب علم آن لائن ایجوکیشن اور اسکول کی فیس سے محروم ۔
اعلیٰ انتظامیہ ، منتخب نمائندگان و پولیس قانونی اقدامات کرے۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری 
 چیف ایگزیکٹو سندھ 

کوٹ سبزل : کوٹ سبزل پولیس مقابلہ ، ایک شخص ہلاک ، لاش رورل ہیلتھ سنٹر اباوڑو منتقل ۔ لاش کی شناخت نہ ہو سکی۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری 
 چیف ایگزیکٹو سندھ 

ٹھٹہ: گھارو کے نزدیک فلٹر پلانٹ کالونی کے علاقے دھابیجی پولیس تھانہ کی حدود سے کراچی کی رہائشی 25 سالہ اقلیتی خاتون نامی چیتنا بنت پریم چند کی پرتشدد لاش برآمد ۔پولیس بمع ایس ایچ او بروقت پہنچ گئے اور لاش تحویل میں لیکر لاش رورل ہیلتھ سنٹر گھارو منتقل کر دی اور ورثاء کو اطلاع کردی گئی ۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری 
 چیف ایگزیکٹو سندھ
 
عمرکوٹ: عمرکوٹ رتنور روڈ بدعنوان ٹھیکیدار کے رحم و کرم پر ، ناقص اور ناکافی میٹیریل کا استعمال، ناقص تعمیراتی کام جاری ۔ منتخب نمائندگان ، اعلیٰ افسران ، نیب و اینٹی کرپشن عملدار نوٹس لیں ۔

انجنیئر اوم پرکاش 
 ڈسٹرکٹ بیورو چیف عمرکوٹ 

عمرکوٹ: عمرکوٹ میں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں کچی شراب بےقابو ، انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام ۔نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر ۔ اعلیٰ افسران عملی اقدامات اٹھائیں ۔

ھیرالال مالہی 
تحصیل رپورٹر عمرکوٹ 

عمرکوٹ: حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت احترام و عقیدت سے منایا گیا ۔ تحصیل کے چھوٹے بڑے شہروں اور گاؤں سے ماتمی جلوس برآمد ۔
ھیرالال مالہی 
 تحصیل رپورٹر عمرکوٹ 

تھرپارکر: سلامکوٹ: سی آئی اے پولیس کی کامیاب کاروائی ، ضلع میرپورخاص کا بدنام منشیات فروش و سپلائر عیسیٰ کلوئی گرفتار ، بڑی تعداد میں سفینا گٹکا برآمد ، ایک عدد الٹو کار بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔

کیلاش لانگھنی 
 رپورٹر مٹھی 

تھرپارکر: ڈیپلو تحصیل کے گاؤں جھرمریو میں افسوسناک واقعہ۔ 18 سالہ حاکم بھیل نے موبائل فون نہ لیکر دینے پر والدین سے ناراض ہوکر خودکشی کرکے زندگی کا چراغ گل کردیا ۔

کیلاش لانگھنی 
رپورٹر مٹھی 

تھرپارکر: مٹھی بائی پاس روڈ قبرستان کے نزدیک سومار کالونی میں آتشزدگی ، متعدد کچی جھگیاں جل کر راکھ کا ڈھیر ۔ فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔ متاثرین کھلے آسمان تلے مدد کے منتظر ۔

کیلاش لانگھنی 
رپورٹر مٹھی

*اسلامڪوٽ روڊ تي سي آء اي پوليس ٿرپارڪر جي ڪارروائي.....* 

وڏي مقدار ۾ الٽو ڪار ۾ سفينا سپلائي ڪندڙ عيسي ڪلوئي ضلع ميرپورخاص گرفتار
منشيات فروش الٽو ڪار ۾ سفينا سپلائي ڪرڻ نڪتو هو ته پڪڙجي پيو.

HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL ,PAKISTAN,LONDON,UK,KARACHI,ISLAMABAD,LAHORE

*🛑 19 مارچ 2026 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🚨 (1) ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ ہفتےکو ہوگی: مرکزی روی...