پیر، 24 فروری، 2025

*نیوزی لینڈکی بنگلادیش کو شکست، دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا*چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں جانےکی رہی سہی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلادیش نے پہلےکھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے237 رنز کا ہدف دیا جسے کیوی ٹیم نے5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا۔خیال رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دونوں گروپ میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کا شکار ہوگئی تھی۔

*ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10خوارج ہلاک*

راولپنڈی: ضلع خیبر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 23 اور 24 فروری کی درمیانی رات خیبرکے علاقے باغ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ 

پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...