Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
پیر، 24 فروری، 2025
*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *24 فروری 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🔴 پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025ء سے شروع، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے، سپارکو کی پیشگوئی🔴 دنیا بھر کے مسلمان 2030 میں دو مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے، ماہرین🔴 رمضان میں سحرو افطار کے وقت بلاتعطل بجلی دینے کا فیصلہ، چوری والے فیڈر پر بھی دی جائیگی🔴 پاکستان اور آذربائیجان میں متعدد معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق🔴 پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل پائپ لائن بچھانے کے ایم او یو پر دستخط🔴 ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں مریم نواز میزبان، آرمی چیف مہمان خصوصی تھے🔴 16 روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں 20 بڑے ایونٹس میں لاکھوں شہریوں کی شرکت کا ریکارڈ بنا 🔴 حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، گولی چلائی گئی تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور🔴 ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع🔴 آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد آج پاکستان پہنچا، 28 فروری تک قیام کرے گا، نئے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز🔴 پہلے دن سے کہہ رہا ہوں سب مل کر ملبہ ہمارے گلے ڈالیں گے، سربراہ آئینی بینچ🔴 فوجی تنصیبات پر ایک ہی وقت میں حملے کیے گئے، یہی صورتحال رہی تو انارکی پھیلے گی، آئینی بنچ🔴 کراچی: نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر کی ٹکر سے کار سوار باپ بیٹا جاں بحق🔴 کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گڑھے میں گر کر 2 مزدور جاں بحق🔴 کار سرکار میں مداخلت؛ ملزمہ ام حسان اور چار لڑکیوں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور🔴 سندھ میں اڑان پاکستان پروگرام کا آغاز، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر اعلیٰ سندھ کی سیمینار میں شرکت🔴 ساحلی علاقوں کو سمندر برد ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے: احسن اقبال🔴 سندھ: قیدیوں کے کھانے سمیت دیگر ٹھیکوں میں 2 ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف🔴 تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری، ہیکرز نے کرپٹو ایکسچینج سے ڈیڑھ ارب ڈالر چوری کرلیے🔴 حکومت کا مذاکرات سے انکار کرنے والے آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ🔴 وہاڑی: پولیس سے مدد مانگنے کے اگلے ہی دن 3 بچوں کی ماں کا لرزہ خیز قتل🔴 ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق کی انٹراکورٹ اپیل دائر🔴 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ ، قیدیوں کے مسائل سنے🔴 قیدیوں کے حقوق اور بحالی کو یقینی بنانے کیلیے جامع پالیسی بنائی جائے، چیف جسٹس کی ہدایت🔴 سرحدوں پر سیکورٹی سخت ہے، پہلی بار افغانستان چینی اسمگل نہیں برآمد ہوئی، وزیر خزانہ🔴 فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گئی🔴 پاکستانی شائقین کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ،کوہلی کی سنچری پر جی بھر کے داد دی🔴 پاکستان میں ویرات کوہلی کی پذیرائی پر نفرت کا زہر اُگلتا بھارتی میڈیا بھی حیران 🔴 بدترین کارکردگی! پاکستانی ٹیم، پی سی بی حکام، انتظامیہ اور سلیکٹرز کی ضد اور انا کی بھینٹ چڑھ گئی🔴 حکومت کی جانب سے بجلی 6 سے 8 روپے یونٹ سستی کرنے پر کام جاری🔴 طورخم بارڈر تین دنوں سے بند، لوگوں کو مشکلات*🔴 پاک ایران سرحدی علاقوں پر غیر معمولی مغربی سسٹم اثرانداز، پنجاب میں بھی بارش کی پیشگوئی🔴 کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع🔴 مصطفٰی عامر قتل کیس، ساحر حسن ڈارک ویب کے ذریعے منشیات منگواکر اسے فروخت کرتا تھا، ذرائع🔴 مصطفیٰ کیس کا ملزم ارمغان ہر ہفتے یا دو ہفتے میں ساحر سے منشیات خریدتا تھا: تحقیقات میں انکشاف🔴 مصطفیٰ قتل کیس میں اہم پیشرفت، منشیات اسمگلنگ میں بین الاقوامی ڈرگ مافیا کے ملوث ہونے کا انکشاف🔴 سرگودھا: بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر 5 افراد کی 22 سالہ دوشیزہ سے اجتماعی جنسی زیادتی🔴 کراچی: رمضان میں گراں فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ، شکایتی سیل قائم🔴 دکی، مسلح افراد نے ناکہ لگا کر میونسپل کمیٹی کے ممبر اور قبائلی رہنما کو اغوا کرلیا🔴 کراچی میں پانی بحران، میئر مرتضیٰ وہاب نے پانی کی لائنوں کے مرمتی کام کا معائنہ کیا🔴 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر🔴 رمضان میں ڈبل شفٹ اسکولز میں پہلی شفٹ ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی، محکمہ تعلیم پنجاب🔴 کراچی میں پاک بحریہ کی میری ٹائم سیکیورٹی مشق "سی گارڈ 25" کا آغاز🔴 اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت اختتام، 100 انڈیکس میں 1529 پوائنٹس کا اضافہ🔴 سندھ میں جرائم کی بیخ کنی کیلیے شاہراہوں پر ’ پیٹرولنگ پولیس‘ متعارف کروانے کا فیصلہ🔴 گنڈاپور کو اصلاح کیلئے ایک ماہ کی مہلت، پھر ہم بتائیں گے دھرنا کسے کہتے ہیں، گورنر فیصل کنڈی🔴 لاہور: پی ٹی آئی رہنما، سابق صوبائی وزیر اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد🔴 ریلوے اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ تاحال نامکمل، ٹرینیں ڈی ریل ہونے لگیں🔴 2014 میں دھرنے؛ راجا ناصرعباس سمیت غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری🔴 2014 کے دھرنوں کا کیس: ڈاکٹر طاہر القادری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع🔴 سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا🔴 کراچی؛ گراؤنڈ سے سرکاری ملازم کی لاش برآمد، مقتول پارٹ ٹائم پراپرٹی کا کام کرتا تھا🔴 وفاقی حکومت کے پی کو فاٹا انضمام کا فنڈ اور خالص پن بجلی کا منافع دے، عمرایوب🔴 خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے🔴 لاہور میں ڈاکٹر کا شارٹ ٹرم اغوا، ملزمان نے لاکھوں روپے لوٹ لیے🔴 وسیم اکرم قومی ٹیم پر سخت برہم، 6 بڑے نام فارغ کرنے کا مطالبہ🔴 وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس کا اجراء شروع🔴 سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار🔴 شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق🔴 لوئر کرم میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 20 مطلوب اور مشتبہ ملزمان گرفتار🔴 عام آدمی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، 5 آپریشن بالکل مفت ہوں گے🔴 اشتہارات لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتا: وزیر دفاع خواجہ آصف کا مشورہ*(رپورٹ: عطامحمدمحمداسلم جئدیومھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)*
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں