پیر، 24 مارچ، 2025

*کراچی : 3 ماہ کے دوران ہیوی ٹریفک مافیا نے کتنی شہریوں کی جانیں لیں؟ ہوشربا رپورٹ‌*BBC PK

کراچی : شہر قائد میں شہریوں کی قاتل ہیوی ٹریفک مافیا کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔اب اس کو ستم ظریفی کہا جائے یا قسمت کا کھیل کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ٹریفک حادثات میں بھی سب سے آگے ہے جہاں آئے دن ٹریفک حادثات میں زیادہ تر موٹر سائیکل سوار افراد کی جان جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں سال جنوری سے آج مارچ تک 83 روز کے اندر ہیوی ٹریفک مافیا (بڑی گاڑیوں) کی وجہ سے 68 شہری اپنی جان سے گئے۔ایک رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں ان 3 ماہ کے دوران تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17بتائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ ٹریلر کی ٹکر سے 24 اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 14شہری جان کی بازی ہارے جبکہ منی ٹرک کی ٹکر سے 5 اور بس کی ٹکر سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں برس کراچی کی سڑکوں پر مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 216 تک جا پہنچی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...