پیر، 24 مارچ، 2025

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 63 ہیڈلائنز ہیں، اس پوسٹ پر بھرپور کام کیا جاتا ہے، ری ایکٹ اور شیئر۔۔۔😉؟*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *24 مارچ 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 (* BBC PK

1) 2025 میں حج کرنے والے خبردار! سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کردیا🚨 (2) تمام ملکی اور غیرملکی عازمین کو ویکسینیشن کرانا ہوگی، بصورت دیگر انہیں حج کی اجازت نہیں دی جائے گی🚨 (3) کراچی: پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین کو منتشر کردیا، سمی دین بلوچ سمیت 15 کارکنان گرفتار🚨 (4) کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے باعث ایک اور ہولناک ٹریفک جام، ہزاروں افراد کئی گھنٹے سڑکوں پر پھنسے رہے🚨 (5) کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس اور احتجاج پر پابندی عائد🚨 (6) حکومت بلوچستان کا ریاست مخالف پروپیگنڈے اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ🚨 (7) حکومت کا چینی 162 روپے کلو ہونے کا دعویٰ، مارکیٹ میں 180 روپے کلو تک فروخت جاری🚨 (8) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں منگل اور جمعرات کو ملاقات بحال کردی🚨 (9) سندھ حکومت کا 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر عام تعطیل کا اعلان🚨 (10) کراچی: اورنگی ٹاؤن میں جے یو آئی، یوسی 4 مومن آباد ٹاؤن کے نائب امیر اور مسجد کے امام مولانا شیر زادہ فائرنگ سے قتل🚨 (11) نمائندہ خصوصی صادق خان کا دورہ کابل، دو طرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے اعلیٰ سطح کے رابطوں پر اتفاق🚨 (12) آلوکی پیداوار کیلئے ادارہ قائم کیا، زراعت کا ملکی معیشت میں حصہ بڑھانا ہے، وزیراعظم🚨 (13) پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان سے بات چیت کی جائے: اسحاق ڈار🚨 (14) ملکی دفاع کیلئے نمایاں خدمات پر ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب🚨 (15) ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست، دہشت گردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا: بلاول بھٹو🚨 (16) پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہوگی، حجاز مقدس کیلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی🚨 (17) مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر ایم ایس اور پرنسپل معطل🚨 (18) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر🚨 (19) کرک میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ، مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ🚨 (20) وفاقی وزیر خزانہ بی ایف اے کانفرنس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گئے🚨 (21) آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی منصوبہ مسترد، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی🚨 (22) وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت🚨 (23) 25 سے 27 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان🚨 (24) یہ ناممکن ہے، عمران خان کوئی معافی نہیں مانگیں گے: سلمان اکرم راجا🚨 (25) گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی آئی ہے: آئی جی سندھ🚨 (26) کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، جنم لینے والا بچہ بھی چل بسا🚨 (27) ٹوبہ ٹیک سنگھ: لڑکی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے بھائی اور باپ کو سزائے موت سنادی🚨 (28) صحافی فرحان ملک کے دفتر پر ایف آئی اے کا چھاپہ، کمپیوٹر اور یو ایس بی ضبط کرلی🚨 (29) فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 600 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے کا ہو گیا🚨 (30) بجلی سستی نہ ہونے پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس کی کمی🚨 (31) امریکہ میں اسلاموفوبیا کے واقعات بڑھنے لگے، مسلم طالبات پر حملہ، حجاب اتار دیے گئے🚨 (32) احمد نورانی کے بھائیوں کی گمشدگی کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو طلب کرلیا🚨 (33) حکومت کا ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ، اہم تعیناتیوں کیلئے اسامیاں مشتہر🚨 (34) میانوالی: پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے اجرا کی خلاف کریک ڈاؤن، فرنچائز مالک گرفتار🚨 (35) خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان🚨 (36) ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 25 مارچ کو کرفیو نافذ کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ🚨 (37) وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر قائم کردہ ٹیکس پالیسی آفس کو فعال کرنے کا فیصلہ🚨 (38) راولپنڈی میں ملزمان کی پولیس وردی میں واردات، دکاندار کو اغوا کر کے رقم آن لائن ٹرانسفر کرلی🚨 (39) بلوچستان کی تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں، سپریم کورٹ بار کی فضل الرحمان سے درخواست🚨 (40) پاکستان میں اسٹار لنک کو آپریشنل کرنے کا مرحلہ وار عمل جاری🚨 (41) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ سے وفاقی وزرا کے غائب ہونے کی وزیراعظم سے شکایت کردی🚨 (42) سندھ میں 78 لاکھ بچوں کے اسکولوں میں داخل نہ ہونے کا انکشاف🚨 (43) کراچی اور ڈھاکا کو 2050 تک 54 لاکھ موسمیاتی پناہ گزینوں کا سامنا ہوگا، اقوام متحدہ🚨 (44) طورخم بارڈر پر اسمگلنگ میں ملوث 50 بچے جرگے کے ذریعے افغانستان ڈی پورٹ🚨 (45) ڈی جی خان: پنجاب پولیس کی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام🚨 (46) ملک کے 18 اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق🚨 (47) تفتیشی ٹیم نے مصطفیٰ عامر قتل کیس خراب کردیا، محکمہ پراسیکیوشن کا آئی جی کو خط🚨 (48) مصطفیٰ عامر کیس میں پراسیکیوشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق تفتیش کی ہے، آئی جی سندھ🚨 (49) ارمغان کے خلاف حوالہ ہنڈی، امریکی شہریوں سے فراڈ پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج🚨 (50) سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 27 مارچ تک توسیع🚨 (51) کراچی میں منگل اور بدھ کو معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان🚨 (52) پاکستان کوسٹ گارد کی بلوچستان میں کارروائی، 2.5 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد🚨 (53) پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں پاکستان کا قومی دن روایتی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا🚨 (54) آئی ایم ایف ڈیل میں تاخیر اور درآمدی طلب بڑھنے سے انٹربینک میں ڈالر مہنگا🚨 (55) کراچی: لانڈھی میں سرکاری فلیٹس پر افغانیوں اور جرائم پیشہ افراد کا قبضہ🚨 (56) نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں کپڑے کا تاجر ڈکیتی مزاحمت پر قتل، ملزمان 30 لاکھ لے گئے🚨 (57) کیا عدالتوں کا بنیادی کام آئین کا تحفظ اور عوامی حقوق کی پاسداری یقینی بنانا نہیں؟ ایمل ولی🚨 (58) امریکہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد🚨 (59) مصطفیٰ عامر قتل کیس: عدالت کا ساجد حسن کے بیٹے کا پیش کردہ چالان منظور کرنے سے انکار🚨 (60) ترکیہ میں صحافیوں سمیت 1100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا🚨 (61) بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کر دی گئی🚨 (62) لاہور: خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار🚨 (63) ستونگ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی، ملزم گرفتار*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...