Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 11 اپریل، 2025
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 62 ہیڈ لائنز ہیں، اس پوسٹ پر کتنی محنت ہوتی ہے مگر آپ ایک انگلی کو زحمت دے کر ری ایکٹ تک نہیں کرسکتے؟😍*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *11 اپریل 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 MIAN KHUDABUX ABBASI
(1) غز، ہ میں دجالی مظالم کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے🚨 (2) اسلام آباد میں غز، ہ بچاؤ مارچ کے شرکاء پر پولیس کا لاٹھی چارج🚨 (3) مسلم حکمران سن لو! اگر فلستین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا، حافظ نعیم🚨 (4) دجالی فوج غز، ہ جنگ سے تنگ آگئی، سینکڑوں اہلکاروں نے حکومت کو خط لکھ دیا🚨 (5) نیتن یاہو سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلی پائلٹس نوکری سے برطرف🚨 (6) پاکستان اور بیلا روس کے درمیان فوجی تعاون، تجارت بڑھانے سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے🚨 (7) وزیراعظم کا دورہ: پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ ہنرمندوں کو بیلا روس بھیجنے پر اتفاق🚨 (8) پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب نے حج کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا🚨 (9) سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی🚨 (10) نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا🚨 (11) جوڈیشل کمیشن میں 4 ریٹائرڈ ججز کی بطور رکن تعیناتی منظور، مقبول باقر اور شوکت صدیقی کے نام بھی شامل🚨 (12) سندھ حکومت نے اسلحہ کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دیدیا🚨 (13) عید الاضحیٰ کی آمد، کراچی کی مویشی منڈی میں 27 جانوروں کا پہلا ٹرک پہنچ گیا🚨 (14) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی شاندار افتتاحی تقریب🚨 (15) کراچی: کورنگی کازوے کے زیرتعمیر پل سے منسلک سڑکوں، انڈرپاس کیلئے مزید ایک ارب کی منظوری🚨 (16) تیمر گرہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 2 خوارج جہنم واصل🚨 (17) بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشی کی خبر؛ بجلی بھی مزید سستی ہوگی🚨 (18) آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کردیے، ایگزیکٹو بورڈ مئی میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا، وزیر خزانہ🚨 (19) پاک فوج کے 166 افسروں اور جوانوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات🚨 (20) پی ٹی آئی کا کے پی مائنز اینڈ منرل بل کی منظوری کیلئے عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ🚨 (21) صدر مملکت کے علاج میں پیش رفت، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا🚨 (22) حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نئے اشتہارِ دلچسپی کا اعلان🚨 (23) پشاور ہائیکورٹ؛ کرپٹو کرنسی پر قانون سازی کیلیے حکومت کو 2 ہفتے کی مہلت🚨 (24) کراچی: غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے🚨 (25) بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب🚨 (26) پنجاب میں خواجہ سراؤں کیلیے ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع🚨 (27) اسلام آباد: خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام، انٹرن کو 5 لاکھ روپے جرمانہ🚨 (28) تمام قسم کے یارن اور کپڑے کی درآمدات پر پابندی لگائی جائے، چیئرمین ٹیکسٹائل ملز🚨 (29) فحاشی پھیلانے والے تھیٹرز پر 3 وارننگز کے بعد تاحیات پابندی عائد ہوگی، عظمیٰ بخاری🚨 (30) شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے لندن روانہ🚨 (31) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت کانفرنس میں شرکت🚨 (32) لاہور: مالک مکان نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی🚨 (33) بہاولپور: شادی کی تقریب میں نازیبا رقص، معروف خواجہ سرا رقاصہ مہک ملک اور 35 افراد کیخلاف مقدمہ درج🚨 (34) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد🚨 (35) سندھ میں وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع🚨 (36) کراچی: سخی حسن کے قریب موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارنے والا ٹینکر نذرآتش🚨 (37) کلائمیٹ چینج منصوبوں کیلئے فنڈز کا حصول، حکومت کا گرین بانڈز کے اجراء کا فیصلہ🚨 (38) راولپنڈی: شوہر نے جعلی عامل کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا، دونوں گرفتار🚨 (39) خاتون مسافر کی طبیعت خراب، دبئی سے ڈھاکہ جانیوالے طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ🚨 (40) کراچی سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ🚨 (41) بادلوں کی انٹری، لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار🚨 (42) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر 14 اپریل 2025 سہ پہر 4 بجے تک ملتوی🚨 (43) اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈپٹی رجسٹرار کو آئندہ بغیر قانونی جواز کیس سنگل سے ڈویژن بینچ منتقل نہ کرنے کا حکم🚨 (44) 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلیے مقرر کرنیکی درخواست🚨 (45) محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق🚨 (46) حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے 188 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری🚨 (47) داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ🚨 (48) میں پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا بھی کپتان ہوں: محمد رضوان🚨 (49) چین نے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیکس عائد کردیا؛ شرح 125 فیصد تک جا پہنچی🚨 (50) بھارت اور نیپال میں شدید بارش اور آسمانی بجلی، 100 سے زائد افراد ہلاک🚨 (51) اس بات پر کوئی شرمندگی نہیں پاکستان کا کپتان ہو کر انگلش نہیں بول سکتا: محمد رضوان🚨 (52) کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل، ڈمپر، ٹینکرز سمیت 4628 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں🚨 (53) لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز فیصل آباد میں گرفتار🚨 (54) 6 ماہ میں گردشی قرض 9 ارب روپے کم ہوگیا، وزارت توانائی🚨 (55) حکومت سندھ کا سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ🚨 (56) فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام ختم نہیں کیا گیا، یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن🚨 (57) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی: انڈیکس 1300 پوائنٹس گر گیا🚨 (58) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس باقر علی نجفی کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی🚨 (59) نیویارک: دریائے ہڈسن میں سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک🚨 (60) جسٹس منصور کی عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش🚨 (61) مجرمانہ سرگرمیوں پر ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے، وزیر داخلہ🚨 (62) ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورہ چین، اہم شخصیات سے ملاقاتیں*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں