جمعہ، 11 اپریل، 2025

تحریر فاطمہ بلوچ**خواتین سے گزارش**یہ---Fatma Baloch

 گزارش اُن تمام خواتین سے ہے جو موٹر بائیک پر اپنے شوہر بھائ بیٹے کے ہمراہ سفر کرتی ہیں، جن میں اُن کی والدہ، بیوی، بیٹیاں اور دیگر رشتہ دار خواتین شامل ہوتی ہیں۔براہِ کرم، جب آپ موٹر سائیکل پر سوار ہوں، تو اپنے دوپٹے، چادر، عبایا یا کسی بھی لمبے کپڑے کو اچھی طرح سنبھال کر بیٹھیں۔ یہ چیزیں اگر بائیک کے پہیے یا چین میں پھنس جائیں تو بہت خطرناک حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ہم روزانہ سڑکوں پر ایسے حادثات دیکھتے ہیں جن میں کوئی موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، کچھ لوگ شدید زخمی ہوتے ہیں، اور بعض کے ہاتھ، پاؤں یا سر پر گہری چوٹ لگتی ہے۔یاد رکھیں، سڑک اور زندگی کے درمیان صرف ایک لمحے کا فاصلہ ہوتا ہے۔**بائیک چلانے والے حضرات سے بھی گزارش ہے کہ وہ ہیلمٹ ضرور استعمال کریں** اور خواتین کو بھی احتاط سے بیٹھنے کی ترغیب دیں تاکہ جان کا تحفظ ممکن ہو۔محفوظ سفر سب کا حق ہے، اور احتیاط ہی بہترین حفاظت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں