اتوار، 22 جون، 2025

ٹرمپ نے اپنی چال چل دی ہے۔ اب آگے کیا ہوتا ہے یہ مکمل طور پر ان کے ہاتھ میں نہیں۔ پڑھیے امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد آگے کیا ہو سکتا ہے، بی بی سی کے انتھونی زرچر کا تجزیہ BBC PK News

اینتھونی زرچر
عہدہ,نمائندہ شمالی امریکہ، بی بی سی نیوز

اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں خود کو ’امن قائم کرنے والا‘ کہتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں دوبارہ قدم رکھا تھا لیکن ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعے میں امریکہ کو شامل کر کے انھوں نے انتہائی ڈرامائی قدم اٹھایا ہے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امن لانے کے بجائے ٹرمپ اب ایک ایسے خطے کی قیادت کر رہے ہیں جو بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے، ایک ایسی جنگ کے دہانے پر جس میں امریکہ ایک فعال فریق بن چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکی افواج کی جانب سے ایران کے تین جوہری مقامات کو نشانہ بنانے کے اعلان کے صرف دو گھنٹے بعد ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے قوم سے خطاب میں اس کارروائی کو ’شاندار کامیابی‘ قرار دیا۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے یہ اقدام دیرپا امن کی راہ ہموار کریں گے کیونکہ ایران کے پاس جوہری طاقت بننے کی صلاحیت باقی نہ رہے گی۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کے انتہائی محفوظ فردو جوہری تنصیب کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ کون درست ہے، اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...