Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 27 جون، 2025
ایران: اسرائیل تنازع کے تناظر میں گرفتاریوں اور پھانسیوں کا سلسلہ جاریایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ تنازع کے تناظر میں ایرانی حکام اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں سے مبینہ تعلق کے شبہ میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کر رہے ہیں اور متعدد افراد کو پھانسی بھی دی ہے۔ BBC PK News
گرفتاریوں اور پھانسیوں کا یہ سلسلہ ان واقعات کے بعد شروع ہوا ہے جسے ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے ایرانی سکیورٹی سروسز میں غیر معمولی دراندازی قرار دیا ہے۔حکام کو شبہ ہے کہ اسرائیل کو فراہم کی گئی معلومات نے تنازع کے دوران انتہائی اہم شخصیات کے قتل کے سلسلے میں بڑا کردار ادا کیا۔ ان میں سپاه پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے اعلیٰ کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کی ٹارگٹ کلنگ بھی شامل تھی، جسے ایران ملک کے اندر سرگرم اسرائیل کی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے کارندوں سے منسوب کرتا ہے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بتایا کہ ایک ایرانی انسانی حقوق گروپ ایچ آر این اے کے مطابق تنازع شروع ہونے کے بعد سے پیر کے روز تک سیاسی یا سکیورٹی الزامات میں 705 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ایچ آر این اے نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے کئی پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ منگل کو ترک سرحد کے قریب ارمیا میں تین افراد کو پھانسی دے دی گئی ایرانی-کرد حقوق گروپ ہینگاو نے بتایا کہ وہ سب کرد تھے۔حالیہ گرفتاریوں اور پھانسی دینے کے واقعات کو انسانی حقوق کے حامی اور سیاسی مبصرین 1980 کی دہائی سے مماثل قرار دے رہے ہیں، جب ایران عراق جنگ کے دوران ایرانی حکام نے سیاسی مخالفت کو بے دردی سے کچل دیا تھا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں