منگل، 29 جولائی، 2025

عمرکوٹ: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 80 گرام آئس اور ایک کلو چرس برآمد، چار ملزمان گرفتار، ایک فرار BBC PK News Umer Kot Rajesh Kumar Report

عمرکوٹ — سی آئی اے، سٹی پولیس اور ڍورونارو پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران پولیس نے آئس اور چرس فروخت کرنے والے چار ملزمان — دانش قائمخانی، بلال خاصخیلی، ایوب خاصخیلی اور علی مرتضیٰ حجام — کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک ملزم قربان کوسو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 80 گرام آئس اور ایک کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے، جس کی مالیت تقریباً دو لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق یہ پانچوں افراد شہر میں منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے اور ان کے خلاف ماضی میں بھی مختلف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ سی آئی اے انچارج خلیل کنبھار، ڈی ایس پی سٹی تصور جٹ، اور ایس ایچ او سٹی سید الطاف شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کارروائیاں خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کی گئیں، جن کے دوران تین مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آئس اور چرس جیسے نشے نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کررہے ہیں، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے عناصر کی اطلاع دے کر پولیس سے تعاون کریں تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔بی بی سی نیوز کے لیے:ڈسٹرکٹ رپورٹر راجیش ساگر جئپال، عمرکوٹ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...