منگل، 29 جولائی، 2025

اسلام کوٹ سے عمرکوٹ تک بننے والا ریلوے منصوبہ عارضی طور پر بند، عدالتی حکم جاری – ڈپٹی کمشنر تھرپارکر، ایس ایس پی تھرپارکر اور ٹھیکیدار عدالت طلب عمرکوٹ: شہر میں شراب کی ہوم ڈلیوری، نوجوان نسل نشے کی لپیٹ میں عمرکوٹ – عمرکوٹ:ایک ھی تیل سے بار بار ہانڈی میں بار بار تلی جانے والی اشیاء، عوام کے لیئے خطرے کا باعث عمرکوٹ BBC PK News Umer Kot Thaarparkr Report

تفصیلات :-اسلام کوٹ سے عمرکوٹ تک تعمیر ہونے والی ریلوے لائن کا کام عدالتی حکم کے تحت عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر، ایس ایس پی تھرپارکر اور ٹھیکیدار کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔یہ سب سوشل میڈیا کی طاقت کا نتیجہ ہے۔ اسی لیے ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں، میدان میں نکلیں!جن دیہاتیوں نے ہمت دکھائی، اپنے پاؤں پر کھڑے ہوئے، اور وکیل جیلم سنگھ کے ساتھ مل کر اپنی بات آگے بڑھائی، ان کو سلام پیش کیا جانا چاہیے۔یاد رہے کہ دو روز قبل دیہاتیوں نے مجھ سے رابطہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ ریلوے کی پٹڑی براہ راست ان کے گھروں کے اوپر سے گزر رہی ہے، جس سے ان کے گھروں کو سنگین خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ لوگوں کی جو سروی زمین ہے ان میں سے مٹی نکال کر اس زمین کو برباد کردی ہے انہوں نے اپنی شکایت کی ویڈیو ریکارڈنگ کر کے بھیجی، جسے سوشل میڈیا پر اُجاگر کیا گیا۔اس مسئلے کو سوشل میڈیا پر اُجاگر کرنے کے بعد آج عدالت نے عبوری حکم جاری کیا، جس کے تحت ریلوے کا تعمیری کام فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔اب امید کی جا رہی ہے کہ متاثرہ دیہاتیوں کو ان کے گھروں کا مناسب معاوضہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
 
عمرکوٹ – عمرکوٹ شہر میں غیر قانونی شراب کی کھلے عام فروخت اور ہوم ڈلیوری نے شہریوں کی نیندیں اُڑا دی ہیں۔ مکڑا چوک، بس اسٹینڈ، مالکانی پمپ سمیت مختلف علاقوں میں ایک شخص متھن مہراج موٹر سائیکل پر گلی گلی اور گھر گھر جا کر شراب فروخت کر رہا ہے۔
شہریوں کے مطابق یہ عمل نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ معاشرتی تباہی کا پیش خیمہ بھی بنتا جا رہا ہے۔ "پورا شہر ایک منشیاتی دلدل میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے، اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،" ایک مقامی سماجی کارکن نے بی بی سی کو بتایا۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور انسداد منشیات کے اداروں سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عمرکوٹ کو منشیات سے پاک شہر بنایا جا سکے۔

بی بی سی پاک نیوز رپورٹ راجیش ساگر جئپال عمرکوٹ
شہر بھر میں سموسے، پکوڑے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء فروخت کرنے والے متعدد دکاندار ایک ہی تیل کو بار بار استعمال کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں نہ صرف ان اشیاء کا ذائقہ خراب ہو رہا ہے بلکہ عوام کی صحت بھی شدید خطرات سے دوچار ہو رہی ہے۔طبی ماہرین اور غذائی سائنسدانوں کے مطابق بار بار گرم کیے گئے تیل میں خطرناک کیمیکل مرکبات پیدا ہوتے ہیں جیسے کہ الڈیہائڈز، فری ریڈیکلز اور ٹرانس فیٹس، جو دل، جگر، اور آنتوں کے امراض کے ساتھ ساتھ کینسر جیسے جان لیوا امراض کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔ایک مقامی ڈاکٹر کے مطابق، "بار بار استعمال کیا گیا تیل جسم میں آکسیڈیٹیو اسٹریس پیدا کرتا ہے، جو خلیوں کو نقصان پہنچا کر قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے۔"شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کئی دکاندار تیل کے رنگ اور خوشبو کو نظرانداز کر کے اسی ہانڈی میں روزانہ کئی بار اشیاء تلتے ہیں۔ نہ صرف کھانے کا معیار متاثر ہوتا ہے بلکہ عوام غیر محسوس انداز میں زہر نگل رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، اور صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی تیاری کو یقینی بنایا جائے۔بی بی سی پاک نیوز رپورٹ راجیش ساگر جئپال عمرکوٹ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...