ہفتہ، 12 جولائی، 2025

افغانستان میں سخت گرمی میں ٹیکسیوں کی چھٹوں پر ایک ڈبہ رکھا ہوا نظر آتا ہے جس میں ایک بڑا سا پائپ بھی لگا ہوا ہوتا ہے۔ یہ دراصل ہاتھ سے بنائے گئے ایئر کولرز ہیں جنھیں ڈرائیورز شدید گرمی میں اپنی ٹیکسیوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔۔۔ BBC PK News Afghan Report

افغانستان انوکھا عمل: ’دن میں دو مرتبہ پانی بھرنا پڑتا ہے۔۔۔ لیکن پوری گاڑی ٹھنڈی ہو جاتی ہے‘

Getty Images
مضمون کی تفصیل
مصنف,کیلی این جی
عہدہ,بی بی سی نیوز
35 منٹ قبل
افغانستان میں سخت گرمی میں ٹیکسیوں کی چھتوں پر ایک ڈبہ رکھا ہوا نظر آتا ہے جس میں ایک بڑا سا پائپ بھی لگا ہوا ہوتا ہے۔

یہ دراصل ہاتھ سے بنائے گئے ایئر کولرز ہیں جنھیں ڈرائیورز شدید گرمی میں اپنی ٹیکسیوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ان ٹیکسی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر قندھار میں اکثر درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتا ہے اور ایسے میں ان کی گاڑیوں میں نصب ایئرکنڈیشنرز کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

عبدالباری نامی ٹیکسی ڈرائیور نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’یہ انتظام (ہاتھ سے بنائے گئے ایئر کولرز) اے سی سے زیادہ بہتر کام کرتے ہیں۔‘

’اے سی سے صرف کار کا اگلا حصہ ٹھنڈا رہتا ہے جبکہ یہ کولر پوری گاڑی میں ہوا پہنچاتا ہے۔‘


ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 کے پائلٹس کا ’پراسرار مکالمہ‘ جس نے حادثے کی تحقیقات کو مزید الجھا دیا ہے
afghani
افغان ڈرائیورز کا گاڑیوں میں ایئر کولرز نصب کرنے کا انوکھا عمل: ’دن میں دو مرتبہ پانی بھرنا پڑتا ہے۔۔۔ لیکن پوری گاڑی ٹھنڈی ہو جاتی ہے‘
man
ذیابیطس کے مرض کا شکار ہونے سے پہلے ہی اس سے بچنے کے لیے کیا کیا جائے؟
ICC/KNCB
اٹلی کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا: ’مطلب ہم ذہنی طور پر تیار رہیں؟‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خبر رساں ادارے کی ویڈیو میں عبدالباری کو ایئرکولر کے پائپ کو ٹیکسی کی کھڑکی کی اندر کی طرف چپکاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک دوسرا شخص گاڑی کی چھت پر اس ایئر کولر کو فکس کر رہا ہوتا ہے۔

عبدالباری کہتے ہیں کہ اس ایئرکولر کے ساتھ صرف ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس میں دن میں دو مرتبہ خود سے پانی بھرنا پڑتا ہے۔

’لیکن میرے لیے یہ بہترین کام کر رہا ہے۔‘

افغانستان،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشن افغانستان کا شمار دنیا کے غیریب ترین ممالک میں ہوتا ہے
افغانستان کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ موسمیاتی تبدیلی سے بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

حکومت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں ملک میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

قندھار میں گُل محمد نامی ایک اور ٹیکسی ڈرائیور کہتے ہیں کہ انھوں نے چند برس قبل اس ایئر کولر کا استعمال شروع کیا تھا کیونکہ 'موسم شدید گرم' ہو گیا تھا۔

32 سالہ ڈرائیور نے اے ایف پی کو بتایا کہ: 'ان کاروں کے اے سی کام نہیں کرتے اور ان کی مرمت پر بھی بہت خرچہ آتا ہے۔ میں ایک ٹیکنیشن کے پاس گیا اور اس سے یہ کولر بنوا لیا۔'

گرمی سے بچاؤ کے لیے سر منڈوانے جیسے روایتی طریقے کتنے مفید ہیں؟
8 مئ 2024
پاکستان میں ہیٹ ویو: بچوں کو شدید گرمی اور بیماری سے بچا کر رکھنے کے پانچ طریقے
27 مئ 2024
گرمی سے بچنے کے لیے کیسے کپڑے پہنیں، کیا یہ ہم عرب بدوؤں سے سیکھ سکتے ہیں؟‎
12 اگست 2023
گرمی سے بچنے کے لیے درخت لگائیں لیکن کہاں اور کیسے؟
5 جولائی 2024
گُل محمد نے یہ ایئر کولر بنوانے کے لیے 43 ڈالر خرچ کیے تھے۔ ان ٹیکسیوں کے مسافر بھی گاڑیوں میں آنے والی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں۔

19 سالہ نور اللہ کچھ دنوں قبل گرمی کی شدت سے بیمار ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'جب گاڑیوں میں کولر نہیں ہوتا تو ان میں سفر کرنا مشکل ہو جاتا ہے، میں تو اپنی جیب میں گرمی کا اثر کم کرنے والی دوائیں بھی لے کر سفر کرتا ہوں۔'

رواں برس اپریل سے جون تک کا وقت افغانستان کی تاریخ کا سب سے گرم ترین موسمِ بہار تھا۔

گذشتہ ہفتے اقوامِ متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے کہا تھا کہ افغانستان میں خشک سالی کے سبب فصلیں اور دیہاتی زندگی تباہ حالی کا شکار ہے۔

افغانستان،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنگُل محمد نے یہ ایئر کولر بنوانے کے لیے 43 ڈالر خرچ کیے تھے
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے سبب افغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کرے گا۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت کی آمد کے بعد اقوامِ متحدہ میں افغانستان کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات سے علیحدہ کر دیا گیا تھا۔

طالبان نے اگست 2021 میں کابُل میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا اور اس کے بعد ملک سے امریکی فوج کا انخلا عمل میں آیا تھا۔

متعلقہ عنوانات
خراب موسم
افغانستان
اسی بارے میں
پاکستان
روس کا افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ پاکستان سمیت خطے کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟
7 جولائی 2025
پوست
افغانستان میں طالبان کی پابندی اور فتوے کے باوجود پوست کی خفیہ کاشت: ’میں مجبور ہوں میرے پاس اور کچھ بھی نہیں‘
26 جون 2025
افغانستان، پاکستان، پشاور، بچہ، علاج
نومولود افغان بچے کی اجنبی کے ساتھ پشاور پہنچنے کی کہانی: ’ماں بار بار فون کر کے پوچھتی رہی کہ اسے دودھ پلایا ہے؟‘
14 جون 2025
تصویر
’سٹریٹجک ریزرو‘ یا مستقبل کی منصوبہ بندی: چین معاہدے کے باوجود افغانستان سے ’50 ارب ڈالر‘ کا تانبہ کیوں نہیں نکال رہا؟
3 جون 2025
وکرم مسری، امیر متقی
انڈیا کو طالبان مبارک
20 مئ 2025
ابراہیم صدر
افغان طالبان کے اہم عسکری رہنما کی پہلگام حملے کے بعد انڈیا ’خفیہ‘ آمد: ابراہیم صدر کون ہیں؟
16 مئ 2025
اہم خبریں
ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 کے پائلٹس کا ’پراسرار مکالمہ‘ جس نے حادثے کی تحقیقات کو مزید الجھا دیا ہے
2 گھنٹے قبل
افغان ڈرائیورز کا گاڑیوں میں ایئر کولرز نصب کرنے کا انوکھا عمل: ’دن میں دو مرتبہ پانی بھرنا پڑتا ہے۔۔۔ لیکن پوری گاڑی ٹھنڈی ہو جاتی ہے‘
34 منٹ قبل
ذیابیطس کے مرض کا شکار ہونے سے پہلے ہی اس سے بچنے کے لیے کیا کیا جائے؟
ایک گھنٹہ قبل
فیچر اور تجزیے
ابن طفیل
ابنِ طفیل: اندلس کے طبیب اور فلسفی جن کی کتاب مغرب میں فلسفہ، ٹارزن اور دی جنگل بُک جیسی کتابوں کی بنیاد بنی
12 جولائی 2025
حمیرا اصغر، تدفین، لاہور
حمیرا اصغر کی لاہور میں تدفین: اداکارہ کی موت سے جڑے اہم سوالوں کے جواب
11 جولائی 2025
Humaira Asghar Ali Instagram
حمیرا اصغر کی موت کا معمہ: ’وہ ایک بہت اچھی اور سلجھی ہوئی لڑکی تھی‘
10 جولائی 2025
indian airlines
ٹائلٹ پیپر کا ’بم‘: انڈین ایئرلائنز کا طیارہ جسے پاکستان نے چھڑوایا اور مسافروں نے اغوا کاروں سے آٹوگراف لیے
9 جولائی 2025
مقبول خبریں
1
ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 کے پائلٹس کا ’پراسرار مکالمہ‘ جس نے حادثے کی تحقیقات کو مزید الجھا دیا ہے
2
افغان ڈرائیورز کا گاڑیوں میں ایئر کولرز نصب کرنے کا انوکھا عمل: ’دن میں دو مرتبہ پانی بھرنا پڑتا ہے۔۔۔ لیکن پوری گاڑی ٹھنڈی ہو جاتی ہے‘
3
ذیابیطس کے مرض کا شکار ہونے سے پہلے ہی اس سے بچنے کے لیے کیا کیا جائے؟
4
اٹلی کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا: ’مطلب ہم ذہنی طور پر تیار رہیں؟‘
5
نمیشا پریا: مشرق وسطیٰ میں اب تک کتنے انڈین شہریوں کو سزائے موت دی گئی ہے؟
6
خواتین کو کیلشیئم کی گولیاں کب کھانی چاہییں؟
7
پاکستان میں بچوں میں تیزی سے بڑھتا ذیابیطس کا مرض: ’ہم نے تو کبھی سُنا تک نہیں تھا کہ بچوں کو بھی شوگر ہو سکتی ہے‘
8
حمیرا اصغر کی لاہور میں تدفین: اداکارہ کی موت سے جڑے اہم سوالوں کے جواب
9
پاکستانی اداکاراؤں کی کئی روز پرانی تعفّن زدہ لاشیں اور شوبز میں احساس تنہائی: ساتھی فنکار کیا کر سکتے ہیں؟
10
خالد شیخ محمد: امریکی عدالت نے نائن الیون کے مبینہ منصوبہ ساز کے ساتھ اعتراف کے بدلے سزا میں کمی کا معاہدہ مسترد کر دیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...