Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 19 جولائی، 2025
*🔴ہنگو: دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران ڈی پی او زخمی، 5 دہشت گرد ہلاک*BBC PK News
ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او محمد خالد زخمی ہو گئے۔ڈی ایس پی امجد حسین کا بتانا ہے کہ ہنگو کے علاقے شناوڑی زرگری میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ڈی پی او محمد خالد زخمی ہو گئے۔ہنگو پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے، ایس ایچ اوتھانا دوآبہ نبی خان بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ڈی پی او محمد خالد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس اور ایف سی نے ہنگو میں دہشت گردوں کی اطلاع پر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے، علاقے میں کرفیو نافذ ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔ڈی پی او ہنگو کی حالت خطرے سے باہر اور ان کے حوصلے بلند ہیں: آئی جی کے پیانسپکٹرجنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ڈی پی او ہنگو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہے تھے، آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے، ڈی پی او ہنگو کو بھی گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ڈی پی او سے بات کی ہے، ان کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *پیر 23 ذیقعدہ 1447ھ* *11 مئی 2026ء* دشمن کی آئندہ مہم جوئی کے اثرات خطرناک، فیلڈ مارشل ایرانی جواب پسند نہیں،...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
*پہلی خبر۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری خبر* ملاحظہ فرمائیں ، آج کی شہ سرخیوں کے ساتھ ۔۔۔۔ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون، تین پولیس ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں