Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 1 جولائی، 2025
*☑️ اہم خبروں کا خلاصہ**BBC PK News Islamabad
🔵(1) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی دھمکی، حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم اپنا کاروبار بند کر کہ ملک گیر ہڑتال کی طرف چلے جائیں، ٹرانسپورٹرز رہنماؤں سے مشاورت کے بعد بڑا فیصلہ کریں گے۔ صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ملک شہزاد اعوان کا بیان**🟢(2) حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران، بجلی گیس کے بلوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا، وزیروں اور مشیروں کا مفت گیس، مفت بجلی، مفت پیٹرول کے علاوہ بجلی اور گیس چوری کا بوجھ بھی عوام پر ہے، اب ایک ہی حل ہے عوام گھر چھوڑ کر سڑکوں پر بیٹھ جائے، اجمل بلوچ**🔴(3) پاکستان اور بھارت کا سفارتی ذرائع سے جیلوں میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ، حکومت پاکستان نے 246 بھارتی قیدیوں کی فہرست ہائی کمیشن اسلام آباد کے نمائندے کے حوالے کی، بھارت نے 463 پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کے ہائی کمیشن، نئی دہلی کے ایک سفارت کار کے ساتھ شیئر کی ہے**⚫(4) کراچی: بارش کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، ایک شخص جاں بحق، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال صرف کراچی سے ملیریا کے 547 اور ڈینگی کے 260 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ روان برس سندھ سے 65 ہزار 116 افراد ملیریا اور 295 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، حکام**🟠(5) ’مقامی نالوں کے پانی سے دریا میں بہاؤ بڑھا‘، سانحہ سوات پر شواہد انکوائری کمیٹی کو جمع، پرایگزیکٹو انجینئر وقار شاہ نے بتایا کہ ‘ساڑھے 9 بجے تک مینگورہ بائی پاس پر صورتحال نارمل تھی، سیاح بھی جس وقت دریا میں اترے اس وقت صورتحال نارمل تھی، ڈوبنے والے سیاح دریا میں سیلفیاں لے رہے تھے‘۔**ایگزیکٹو انجینئر محکمہ آبپاشی نے انکوائری کمیٹی کو بتایا کہ 10 بجےکے بعد منگلا ور نالہ، مالم جبہ نالہ، سوخ درہ نالہ اور مٹہ نالہ کا پانی دریائے سوات میں آیا، خوازہ خیلہ گیمن بریج سے 26 ہزار کیوسک پانی پونے 11 بجے واقعے کی جگہ پر پہنچا، مقامی نالوں کے پانی سے دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا جس سےسیاح بہہ گئے‘ ۔ؔ**🟣(6) فہیم سردار قتل کیس کے 2 ملزمان گرفتار، کیس منطقی انجام تک پہنچ گیا: اسلام آباد پولیس**معاشی و دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے سردار فہیم کو مزاحمت کے دوران لوہے کی سلاخ سے مارا۔**انہوں نے مزید کہا کہ سردار فہیم کا قتل ٹیسٹ کیس تھا ، 6 دنوں میں ہم نے سردار فہیم قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا*
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
راٹھی نندلال ڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر مٹھی ڈیلی بی بی سی پاک نیوز بھالوہ کے رہائشی ربنواز خاصخیلی، جو خون کے سریان (بلڈ کینسر) جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے BBC PK News Thaarparkr Report Rathe Nand Lal
، ان کے علاج کے لیے ڈاکٹروں نے 65 لاکھ روپے کے اخراجات بتائے تو اس غریب کے پاس اتنی بڑی رقم کہاں سے لاۓاس کے بعد نوجوان سیاسی و ...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں