پیر، 28 جولائی، 2025

عمرکوٹ: منشیات کا گڑھ بنتا جا رہا ہے شہر عمرکوٹ ، نوجوان نسل تباہی کی دہلیز پر۔ لمحہ فکریہ!!! BBC PK News

رپورٹ: راجیش کمار سا گر، ڈسٹرکٹ رپورٹر بی بی سی پاک نیوز ، عمرکوٹضلع عمرکوٹ، جو سندھ کی سرزمین پر ایک تاریخی اور ثقافتی شناخت رکھتا ہے، آج کل منشیات کے عفریت کی لپیٹ میں ہے۔ مقامی ذرائع اور مشاہدات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں چپہ چپہ پر منشیات کے اڈے کھلے عام رواں دواں ہیں، جس میں دیسی شراب، سفینا، عاداب ، چرس ، افیم، آ ایس اور دیگر نشہ آور اشیاء آسانی سے دستیاب ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں نہ صرف مقامی سطح پر تیار ہونے والی منشیات کا کاروبار عروج پر ہے، بلکہ اب ہیروئن، کرسٹل، اور 'آئس' جیسے خطرناک نشے بھی نوجوانوں تک پہنچ چکے ہیں۔ یہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے، کیونکہ یہ زہر نوجوان نسل کو اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے۔حیران کن امر یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضلعی انتظامیہ ان سرگرمیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مقامی شہریوں نے بی بی سی پاک نیوز کے ڈ سٹرکٹ رپورٹر کو بتایا کہ وہ کئی بار متعلقہ حکام کو نشاندہی کرا چکے ہیں، مگر عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔سماجی کارکنوں اور اساتذہ نے اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو عمرکوٹ میں ایک پوری نسل نشے کی دلدل میں ڈوب جائے گی۔شہریوں نے آئی جی پولیس حکومت سندھ، انسداد منشیات فورس (ANF) اور دیگر متعلقہ اداروں سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو اس تباہ کن لعنت سے بچایا جا سکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...