پیر، 28 جولائی، 2025

عمرکوٹ کے اینٹوں کے بھٹے کے مزدور مختلف انواع بیماریوں اور بے بسی کا شکار۔ گورنمنٹ ، مخیر حضرات اور سول سوسائٹی کی مالی مدد کے منتظر ۔ BBC PK News

تفصیلات: عمرکوٹ : عمرکوٹ میں اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدور، خاص طور پر خانہ بدوش قبیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد، شدید مسائل سے دوچار ہیں۔ دن بھر کی مشقت، راکھ اور دھوئیں بھرے ماحول میں کام کرتے ہوئے یہ مزدور سانس کی بیماریوں، جلدی امراض، آنکھوں کی تکالیف اور غذائی قلت کا شکار ہو رہے ہیں۔ان میں سے بیشتر کا نہ شناختی کارڈ ہے، نہ طبی سہولت، نہ تعلیم، اور نہ کوئی قانونی تحفظ۔ عورتیں اور بچے بھی بھٹوں پر مزدوری کرتے ہیں، جس سے ان کی صحت اور مستقبل دونوں خطرے میں ہیں۔ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان مزدوروں کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹس، فری کیمپس، تعلیم اور شناختی رجسٹریشن ضروری ہے تاکہ وہ انسانی زندگی کے بنیادی حقوق حاصل کر سکیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...