Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 20 مارچ، 2025
**🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *20 مارچ 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 *BBC PK
(1) پاکستانی صحافیوں، محققین پر مشتمل وفد کا گزشتہ ہفتے اسرائیل کا خفیہ دورہ، اسرائیلی میڈیا🚨 (2) اسرائیل سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، شہریوں کے جانے کا علم نہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل🚨 (3) یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ🚨 (4) وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم🚨 (5) شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد، گورنر عزت مآب شہزادہ سلمان بن سلطان نے استقبال کیا🚨 (6) مکہ مکرمہ میں بارش، عمرہ زائرین کا موسلادھار بارش کے دوران مسجد الحرام میں طواف🚨 (7) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ کل اختتام پذیر ہوگا، ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں🚨 (8) ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا، ڈیجیٹل میڈیا رفتار کی تصدیق🚨 (9) کراچی: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری🚨 (10) عدالت بانی پی ٹی آئی کو رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، رانا ثنااللہ🚨 (11) چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر مایوسی ہوئی، انہیں سن کر لگتا ہے توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑے گا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ🚨 (12) آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری، جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک🚨 (13) ایم کیو ایم کی ساتھ چھوڑنے کی دھمکی پر وفاقی حکومت متحرک، ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی🚨 (14) وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، سرفراز بگٹی🚨 (15) لیگی قائد میاں نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ🚨 (16) پی ٹی آئی دور میں دہشتگردوں کو لایا گیا، نئے آپریشن کی بات نہیں ہوئی: طلال چودھری🚨 (17) مصطفی عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو گرفتار کرلیا گیا🚨 (18) الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح پر تبادلے، شریف اللہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات🚨 (19) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک کی منظوری دے دی🚨 (20) مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کو پولیس نے گرفتار کر لیا🚨 (21) ارمغان کے والد نے گرفتاری کے بعد جارحانہ رویے پر معافی مانگ لی🚨 (22) ایک باپ بن کر سوچیں کہ مجھے اپنا بیٹا نظر آ رہا تھا جبکہ میڈیا سچائی دکھا رہا تھا، اس لیے مجھے معاف کردیں، کامران قریشی🚨 (23) برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس، پی آئی اے نے پروازوں کا منصوبہ فائنل کرلیا🚨 (24) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی؛ 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا🚨 (25) ملک میں کوئی نیا آپریشن ہونے نہیں جارہا، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری🚨 (26) عمران خان ملاقات کیسز منتقلی ہائیکورٹ جج نے نہ کی ہوتی تو یہ کریمنل توہینِ عدالت ہوتی، جسٹس اعجاز🚨 (27) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: علیمہ خان سمیت 17 افراد کی دوبارہ جے آئی ٹی طلبی🚨 (28) غزہ: سحری کے وقت دجالی فوج کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 71 بے گناہ شہید🚨 (29) ایک وقت تھا جب عدالتیں حکومتیں چلاتی تھیں، اب وہ وقت گزر چکا، جسٹس جمال مندوخیل🚨 (30) دو میچ ہار گئے لوگ ناراض ہیں، ہم اصل تیاری ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی کر رہے ہیں: ہیڈ کوچ قومی ٹیم عاقب جاوید🚨 (31) چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے فائنل میں پاکستانی حکام کی عدم موجودگی پر بورڈ کے سوال کا تاحال جواب نہ دیا🚨 (32) چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹی ہے، پی سی بی🚨 (33) چیمپئنز ٹرافی سے نقصان نہیں بلکہ 3 ارب روپے منافع کا تخمینہ ہے، پی سی بی🚨 (34) کراچی کے مسائل کی آن لائن مانیٹرنگ ہو گی، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پورٹل بنا لیا گیا🚨 (35) بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا ردعمل سے انکار🚨 (36) مفتاح اسمعیٰل کی مہنگی بجلی اور چینی کی زائد قیمتوں پر حکومت پر تنقید🚨 (37) مفتاح اسمعٰیل نے غلط، بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اویس لغاری🚨 (38) پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت شدت اختیار کرنے لگی، صحت کا بحران سنگین ہونے کا امکان🚨 (39) کمشنر کراچی کا ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے جامع منصوبہ بندی کا فیصلہ🚨 (40) معروف جاپانی اداکارہ، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور فوڈ ولاگر کائے اساکرا المعروف ’رائے لِل بلیک‘ نے اسلام قبول کرلیا🚨 (41) کراچی: سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے والے سفاک درندے کو 25 سال قید🚨 (42) جہاں 4 اسپنرز چاہیے تھے وہاں ایک کھلایا اور نیوزی لینڈ 4 اسپنرز بھیج دیے، آفریدی سلیکٹرز پر پھٹ پڑے🚨 (43) سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی، 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار🚨 (44) پاکستانی پڑوسی بھارتیوں سے زیادہ خوش، دنیا کے خوش ممالک کی فہرست جاری🚨 (45) سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی، فی تولہ 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی نئی بلند سطح پر🚨 (46) پاکستان چھوڑ کر بھارت پہنچنے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش🚨 (47) سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے پاکستان کا کرپٹو کو قانونی حیثیت دینے کا منصوبہ🚨 (48) زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئی🚨 (49) ڈیڑھ ماہ میں غیر قانونی طور پر بارڈر عبور کرنے والے 132 تارکین وطن کو گرفتار کیا، کوسٹ گارڈز🚨 (50) کوئٹہ سے نو روز بعد بھی ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی، ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ کا نقصان🚨 (51) ترک صدر کی پارٹی کو شکست دینے والے استنبول کے میئر گرفتار؛ ہنگامے پھوٹ پڑے🚨 (52) غیر شفاف انتخابات اور غیر نمائندہ حکومتیں مسائل کی جڑ ہیں، شاہد خاقان*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)
عروج کا زوال : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔مرتب : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان 1975ء میں اندرا گاندھی کو بیٹے سنجے گاندھی BBC PK
نے مشورہ دیا کہ اماں حضور! اب ملک میں نئے انتخابات کروانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے ہم ماں بیٹا ملکر ہندوستان پر بیس سے پچیس سال حکومت کر سکتے ہیں.. آئین اس کی اجازت دیتا ہے..اگر مغل سنڑل ایشیا سے اُٹھ کر چار سو سال ہندوستان پر حکومت کر سکتے ہیں تو ماں بیٹا کیوں نہیں؟تاہم ایمرجنسی کے دو سال بعد اندرا گاندھی انتخابات کروانے پر راضی ہو گئیں...خیر مارچ 1977ء میں الیکشن ہوئے اور تمام شمالی علاقوں اور ریاستوں میں کانگریس کو شکست ہوئی.. تمام غریبوں نے پیغام دیا کہ انھیں کانگریس سے زیادہ اپنی آزادی عزیز ھے.. وہ اپنے بنیادی حقوق غصب کرنے والی لیڈر سے اس سے بہتر بدلہ نہیں لے سکتے تھے.. جس کانگریس نے 1971ء میں 350 سیٹیں حاصل کی تھیں اسے صرف 150 نشستیں مل سکیں..جنتا پارٹی نے 298 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی.. الیکشن سے پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ غریبوں کو اپنی آزادی پیاری ہوتی ہے اور وہ جمہوریت کے ذریعے اندرا سے بدلہ لے سکتے ہیں..جب ساری دنیا انتخابی نتائج پر حیران ہو رہی تھی تو اندرا گاندھی کے اپنے حلقے رائے بریلی کا ڈپٹی کمشنر ونود ملہوترہ زندگی کے سب سے بڑے امتحان سے گزر رہا تھا.. وہ اس حلقے کا ریٹرنگ افسر تھا جب نتائج کی گنتی شروع ہوئی تو ملہوترہ کو احساس ہوا کہ نہرو کی بیٹی اندرا گاندھی برے طریقے سے ہاری ہیں..اب مسلئہ یہ تھا کہ ایک ڈپٹی کمشنر اتنی جرات کیسے کرے کہ ملک کی وزیراعظم کے ہارنے کا اعلان کرے؟ ووٹوں کی گنتی کے وقت ریڈیو اور ٹی کی نشریات بند تھیں.. نتائج کا اعلان رات گئے ہوتا تھا..ڈپٹی کمشنر کو علم نہ تھا کہ ہندوستان کے دیگر حصوں سے انتخابی نتائج کیا آ رہے ہیں.. کانگریس جیت رہی ہے یا ہار رہی ہے..اندرا گاندھی کا پولنگ ایجنٹ منانے کو تیار نہ تھا کہ وزیراعظم بھی ہار سکتی ہیں اس نے تین دفعہ ووٹوں کی گنتی کرائی مگر نتیجہ شکست ہی تھا.. ڈپٹی کمشنر کو بہت اوپر سے فون آنا شروع ہوئے کہ وہ اندرا گاندھی کی شکست کا اعلان ابھی نہ کرے.. جب ڈپٹی کمشنر کو علم ہو گیا کہ اندرا گاندھی ہار چکی ہیں تو اس کے سامنے دو راستے تھے وہ نتیجہ روک لے یا پھر فوراّ اعلان کر دے.. کافی سوچ بچار کے بعد جب بیوی کے پاس گیا جو گھر کے لان میں چارپائی پر اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ کھیل رہی تھی.اس نے بیوی کو بتایا کہ اگر اس نے اندرا گاندھی کے ہارنے کا اعلان کر دیا تو انھیں اندرا کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا... بہت ساری مشکلات کھڑی ہو جائیں گی.. وہ ضمنی انتخابات میں دوبارہ جیت جائے گی اور حکومت اسی کی ہی بنے گی.. ڈپٹی کمشنر کی بیوی اطمینان سے اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلتی رہی.. اس نے سر اُٹھا کر خاوند کو دیکھا تک نہیں کہ وہ کیا کہہ رہا ہے.. کتنے بڑے امتحان سے گزر رہا ہے.. اس نے اندرا گاندھی جیسی لیڈر کے ہارنے کا اعلان کرنا ہے..ڈپٹی کمشنر نے بیوی سے دوبارہ پوچھا کہ وہ کیا کرے تو اس کی بیوی نے شانِ بے نیازی سے کہا کہ " جاؤ وہی کرو جو جائز ہے، ہم برتن مانجھ لیں گے مگر بے ایمانی نہیں کریں گے.."ڈپٹی کمشنر نے اعلان کر دیا کہ اندرا گاندھی ہار چکی ہیں.. ہندوستان کیا پور دنیا ششدر رہ گئی.. یہ جرآت بیوی نے ڈپٹی کمشنر کو دی تھی..کتاب:: Beyond the linesمصنف:: کلدیپ نائر مترجم:: رؤف کلاسرا
آسٹریلیا کے قدیم باشندوں (ابوریجین) کا قتل ۔مرتب: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان BBC PK
تفصیل: آسٹریلیا دنیا کے انتہائی جنوب مشرق میں واقع ایک ملک ہے جو اپنے منفرد طبعی خدوخال اور جنگلی حیات کی وجہ سے مشہور ہے۔ آسٹریلیا کی سرزمین پر عرصہ قدیم سے انسان رہتے تھے جنہیں ابوریجین باشندے کہا جاتا ہے۔ یہ لوگ صدیوں سے یہاں رہتے تھے اور اپنے فطری ماحول سے مطابقت رکھتے تھے۔ پھر یوں ہوا کہ ایک برطانوی کپتان آرتھر فلپ 26 جنوری 1788 کو آسٹریلیا کے ساحل پر پہنچ گیا اور یوں آسٹریلیا پہلی دفعہ دنیا کے سامنے آیا۔ اس کے بعد برطانوی لوگوں نے یہاں جوق در جوق لوگ بھیجنا شروع کیا اور جلد ہی برطانیہ اس خطے پر قابض ہوگیا۔ موجودہ آسٹریلیا کے باشندے نسلی طور پر برطانوی ہی ہیں جنہوں نے آسٹریلیا پر قبضے کے بعد آسٹریلیا کے قدیم باشندوں سے یہ زمین بزور ہتھیا لی اور ان کا تاریخی قتل عام کیا۔ برطانوی استعمار نے آسٹریلیا پر ہلہ بولنے کے بعد جو سب سے بڑا کام کیا وہ وسائل اور زرخیز زمین پر قبضہ تھا جس کی وجہ سے آسٹریلیا کے قدیم باشندے ننگ اور بھوک کا شکار ہو گئے۔ اس کے علاوہ آپ شاید یقین نہیں کریں گے کہ برطانوی لوگوں نے ان لوگوں کا جانوروں کی طرح بندوق سے شکار کیا جس میں مرد، عورتیں اور بچے شامل تھے۔ ان قدیم باشندوں کا اس قدر قتلِ عام کیا گیا کہ بیسویں صدی کے آغاز تک ان کی کل تعداد دو لاکھ سے کم رہ گئی۔ان میں ایک مشہور قتل عام بیتھرسٹ (Bathurst) نامی جگہ پر کیا گیا جس میں لاکھوں انسانوں کو بیک وقت گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ 1830ء میں کیپٹن ایروین کی قیادت میں مغربی آسٹریلیا میں سرکاری طور پر قتلِ عام شروع کیا گیا۔ کیپٹن ایروین کہا کرتا تھا کہ ہمیں ان لوگوں پر اپنی برتری جتانی ہے، انہیں اپنی اوقات میں لاکر یہ دکھانا ہے کہ ہم دنیا کے بہترین لوگ ہیں۔ 1850 میں مشرقی گپسلینڈ، وکٹوریہ آسٹریلیا کے لوگوں نے کچھ عرصہ تک برطانوی قبضہ کی شدید مخالفت کی۔ جب برطانوی لوگوں نے ان پر قابو پایا تو ان تمام قبائل کو جن میں ہزاروں لوگ موجود تھے ایک ساتھ صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ یہ اس دہشت گردی کی ایک بدترین مثال ہے جو گوروں نے دنیا میں مچائی۔ یہی گورے جب امریکہ گئے تو وہاں ریڈ انڈینز کا قتل عام کیا۔ یہی حال افریقہ کے بہت سے ممالک کا ہے جن میں جنوبی افریقہ اور نمیبیا سر فہرست ہیں۔
کراچی: *ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث لسٹڈ ملزم گرفتار۔*رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان تفصیلات : کراچی : ڈسٹرکٹ ایسٹ ، جمشید ڈویژن ،سولجر BBC PK
بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے بدنام منشیات فروش لسٹیڈ ملزم نہال ولد راشد کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضے سے 24 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل نمبری KHA-0010 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔1. مقدمہ الزام نمبر 305/2021 بجرم دفعہ 6/9/B کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ فیریئر۔2. مقدمہ الزام نمبر 138/2024 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ جمشید کوارٹرز۔
بدھ، 19 مارچ، 2025
"تعلیم کی طاقت ہتھیاروں سے زیادہ موثر ہے۔ "مرتب : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ملاحظہ فرمائیں : "BBC PK
یہ جارج میک لارن ہیں، جو 1948 میں اوکلاہوما یونیورسٹی میں داخل ہونے والے پہلے سیاہ فام شخص تھے۔ انہیں اپنے سفید فام ساتھیوں سے الگ ایک کونے میں بیٹھنے پر مجبور کیا گیا۔لیکن ان کا نام آج بھی یونیورسٹی کے عزت کے فہرست میں شامل ہے، کیونکہ وہ کالج کے تین بہترین طلبہ میں سے ایک تھے۔یہ ان کے الفاظ ہیں:"کچھ ساتھی مجھے ایسے دیکھتے تھے جیسے میں کوئی جانور ہوں، کوئی مجھ سے بات نہیں کرتا تھا، اساتذہ کے لیے میری کوئی حیثیت نہیں تھی، وہ بمشکل میرے سوالات کے جواب دیتے۔ میں نے خود کو مکمل طور پر تعلیم کے لیے وقف کر دیا، یہاں تک کہ میرے ساتھی خود مجھ سے مدد لینے لگے اور اساتذہ بھی مجھے سنجیدگی سے لینے لگے۔ میں ان کے لیے غیر مرئی ہونا چھوڑ چکا تھا۔
منگل، 18 مارچ، 2025
"آخری بار مِلو".مرتب: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز تخلیق کار: ۔ BBC PK
مصطفیٰ زیدی آخری بار مِلو ایسے ، کہ جلتے ھُوئے دِل راکھ ھو جائیں ، کوئی اور تقاضہ نہ کریں چاکِ وعدہ نہ سِلے ، زخمِ تمنا نہ کِھلے سانس ہموار رھے ، شمع کی لَو تک نہ ہلے باتیں بس اِتنی ، کہ لمحے اُنہیں آ کر گِن جائیں آنکھ اُٹھائے کوئی اُمید ، تو آنکھیں چِھن جائیں اس ملاقات کا ، اُس بار کوئی وھم نہیں جس سے ، ایک اور مُلاقات کی صُورت نکلے اب نہ ہیجان و جُنوں کا ، نہ حکایات کا وقت اب نہ تجدید وفا کا ، نہ شکایات کا وقت لٹ گئی شہر حوادث میں متاعِ الفاظ اب جو کہنا ھے تو ، کیسے کوئی نوحہ کہیئے آج تک تم سے رَگ جاں کے ، کئی رِشتے تھے کل سے جو ھو گا ، اُسے کون سا رِشتہ کہیئے پھر نہ دہکیں گے ، کبھی عارض و رُخسار مِلو ماتمی ھیں دَمِ رخصت ، در و دیوار مِلو پھر نہ ھم ھوں گے ، نہ اقرار نہ اِنکار مِلو۔آخری بار مِلو
پیر، 17 مارچ، 2025
*چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر پی سی بی کو کتنے ملین ڈالرز کا نقصان ہوا؟؛ بھارتی میڈیا کی رپورٹ**BBC PK
بھارتی میڈیا نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے*بھارتی ذرائع ابلاغ نے پاکستان کی میزبانی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اخراجات کی رپورٹ شایع کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران 869 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جس کے بعد بورڈ نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنے جیسے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق، پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے دوران اپنی سرمایہ کاری پر 85 فیصد کا نقصان برداشت کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، پی سی بی کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کے دوران 85 ملین ڈالر (869 کروڑ روپے) کا خسارہ ہوا، جس کی وجہ سے بورڈ کے مالی حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران صرف ایک میچ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلا، جبکہ باقی میچز بیرون ملک منعقد ہوئے۔ پاکستان نے گروپ اے کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلا، جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد انہوں نے دبئی میں بھارت کے خلاف میچ کھیلا، جس میں بھی انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا، جس کے بعد پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔بھارتی اخبار ’’دی ٹیلی گراف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق، پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے تین میزبان شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کےلیے 18 ارب پاکستانی روپے (تقریباً 58 ملین ڈالر) خرچ کیے۔ یہ لاگت ابتدائی بجٹ سے 50 فیصد زیادہ تھی۔اس کے علاوہ، بورڈ نے ایونٹ کی تیاریوں پر 40 ملین ڈالر کی اضافی رقم خرچ کی۔ تاہم، میزبانی فیس کے طور پر پی سی بی کو صرف 6 ملین ڈالر واپس ملے، جبکہ ٹکٹ فروخت اور اسپانسرشپ سے حاصل ہونے والی آمدنی نہ ہونے کے برابر تھی۔رپورٹ کے مطابق، پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے دوران کل 85 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس نقصان کے بعد بورڈ نے کئی سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ نیشنل ٹی 20 چیمپئن شپ کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں 90 فیصد کمی کی گئی ہے، جبکہ ریزرو کھلاڑیوں کی فیس میں 87.5 فیصد کی کٹوتی کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا نے پاکستانی اخبار ’’ڈان‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ، پی سی بی نے حال ہی میں میچ فیس کو 40,000 روپے سے کم کرکے 10,000 روپے کردیا تھا، لیکن بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ کو معاملہ دوبارہ جانچنے کا حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ، کھلاڑیوں کےلیے 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کر دی گئی ہے، اور اب انہیں اکانومی ہوٹلوں میں رکھا جائے گا۔بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کے مطابق، پی سی بی کے مالی نقصانات نے پاکستانی کرکٹ کو ایک بار پھر مشکل میں ڈال دیا ہے، جس کے اثرات کھلاڑیوں اور بورڈ کے مستقبل کے منصوبوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ تاہم، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...