Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 18 مارچ، 2025
"آخری بار مِلو".مرتب: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز تخلیق کار: ۔ BBC PK
مصطفیٰ زیدی آخری بار مِلو ایسے ، کہ جلتے ھُوئے دِل راکھ ھو جائیں ، کوئی اور تقاضہ نہ کریں چاکِ وعدہ نہ سِلے ، زخمِ تمنا نہ کِھلے سانس ہموار رھے ، شمع کی لَو تک نہ ہلے باتیں بس اِتنی ، کہ لمحے اُنہیں آ کر گِن جائیں آنکھ اُٹھائے کوئی اُمید ، تو آنکھیں چِھن جائیں اس ملاقات کا ، اُس بار کوئی وھم نہیں جس سے ، ایک اور مُلاقات کی صُورت نکلے اب نہ ہیجان و جُنوں کا ، نہ حکایات کا وقت اب نہ تجدید وفا کا ، نہ شکایات کا وقت لٹ گئی شہر حوادث میں متاعِ الفاظ اب جو کہنا ھے تو ، کیسے کوئی نوحہ کہیئے آج تک تم سے رَگ جاں کے ، کئی رِشتے تھے کل سے جو ھو گا ، اُسے کون سا رِشتہ کہیئے پھر نہ دہکیں گے ، کبھی عارض و رُخسار مِلو ماتمی ھیں دَمِ رخصت ، در و دیوار مِلو پھر نہ ھم ھوں گے ، نہ اقرار نہ اِنکار مِلو۔آخری بار مِلو
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں