Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 20 مارچ، 2025
آسٹریلیا کے قدیم باشندوں (ابوریجین) کا قتل ۔مرتب: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی نیوز پاکستان BBC PK
تفصیل: آسٹریلیا دنیا کے انتہائی جنوب مشرق میں واقع ایک ملک ہے جو اپنے منفرد طبعی خدوخال اور جنگلی حیات کی وجہ سے مشہور ہے۔ آسٹریلیا کی سرزمین پر عرصہ قدیم سے انسان رہتے تھے جنہیں ابوریجین باشندے کہا جاتا ہے۔ یہ لوگ صدیوں سے یہاں رہتے تھے اور اپنے فطری ماحول سے مطابقت رکھتے تھے۔ پھر یوں ہوا کہ ایک برطانوی کپتان آرتھر فلپ 26 جنوری 1788 کو آسٹریلیا کے ساحل پر پہنچ گیا اور یوں آسٹریلیا پہلی دفعہ دنیا کے سامنے آیا۔ اس کے بعد برطانوی لوگوں نے یہاں جوق در جوق لوگ بھیجنا شروع کیا اور جلد ہی برطانیہ اس خطے پر قابض ہوگیا۔ موجودہ آسٹریلیا کے باشندے نسلی طور پر برطانوی ہی ہیں جنہوں نے آسٹریلیا پر قبضے کے بعد آسٹریلیا کے قدیم باشندوں سے یہ زمین بزور ہتھیا لی اور ان کا تاریخی قتل عام کیا۔ برطانوی استعمار نے آسٹریلیا پر ہلہ بولنے کے بعد جو سب سے بڑا کام کیا وہ وسائل اور زرخیز زمین پر قبضہ تھا جس کی وجہ سے آسٹریلیا کے قدیم باشندے ننگ اور بھوک کا شکار ہو گئے۔ اس کے علاوہ آپ شاید یقین نہیں کریں گے کہ برطانوی لوگوں نے ان لوگوں کا جانوروں کی طرح بندوق سے شکار کیا جس میں مرد، عورتیں اور بچے شامل تھے۔ ان قدیم باشندوں کا اس قدر قتلِ عام کیا گیا کہ بیسویں صدی کے آغاز تک ان کی کل تعداد دو لاکھ سے کم رہ گئی۔ان میں ایک مشہور قتل عام بیتھرسٹ (Bathurst) نامی جگہ پر کیا گیا جس میں لاکھوں انسانوں کو بیک وقت گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ 1830ء میں کیپٹن ایروین کی قیادت میں مغربی آسٹریلیا میں سرکاری طور پر قتلِ عام شروع کیا گیا۔ کیپٹن ایروین کہا کرتا تھا کہ ہمیں ان لوگوں پر اپنی برتری جتانی ہے، انہیں اپنی اوقات میں لاکر یہ دکھانا ہے کہ ہم دنیا کے بہترین لوگ ہیں۔ 1850 میں مشرقی گپسلینڈ، وکٹوریہ آسٹریلیا کے لوگوں نے کچھ عرصہ تک برطانوی قبضہ کی شدید مخالفت کی۔ جب برطانوی لوگوں نے ان پر قابو پایا تو ان تمام قبائل کو جن میں ہزاروں لوگ موجود تھے ایک ساتھ صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ یہ اس دہشت گردی کی ایک بدترین مثال ہے جو گوروں نے دنیا میں مچائی۔ یہی گورے جب امریکہ گئے تو وہاں ریڈ انڈینز کا قتل عام کیا۔ یہی حال افریقہ کے بہت سے ممالک کا ہے جن میں جنوبی افریقہ اور نمیبیا سر فہرست ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں