Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 26 اپریل، 2025
عمرکوٹ: ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر گٹکا/ماوا کے خلاف CIA پولیس عمرکوٹ کی بڑی کارواٸ . . . 03 ملزمان گرفتار 49500 گٹکا ماوا سے بھری کار برآمد۔رپورٹ : انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف عمرکوٹ بی بی سی پاکستان نیوز تفصیلات:01). BBC PK News Umer Kot Om Prakash Report
عمرکوٹ CIA کی بڑی کارواٸ سٹی پولیس تھانہ: انفارمیشن بیسڈ بڑی کارواٸ گٹکا پیڈلر و سپلاٸیر محمد آصف پٹھان اور زیشان قاٸمخانی رنگے ہاتھوں گرفتار۔ ملزما کے قبضے سے 49500 گٹکا/ماوا سے بھری کار برآمد کراٸم نمبر 73/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔02). پولیس تھانہ ٹالہی: اریگیشن ایکٹ کے تحت کارواٸ ملزم اشرف گشکوری گرفتار، کراٸم نمبر 03/2025 دفعہ 430 . 61/62 ایرگیشن ایکٹ۔
*شانگلہ: غ، ز، ہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کے معاملے پر جھگڑا، صدر میڈیکل اسٹور یونین قتل*BBC PK News shnglla Report
الپوری کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد عارف خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شانگلہ کے علاقے کوزہ الپوری میں غ، ز، ہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران میڈیکل اسٹور مالکان کے درمیان جھگڑا پیش آیا۔پولیس افسر کے مطابق الپوری میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کے صدر ملک عدالت خان نے دیگر میڈیکل اسٹور مالکان سے ہڑتال میں شامل ہونے کی درخواست کی، تاہم انہوں نے انکار کیا، جس پر تلخ کلامی ہوئی۔اس دوران اسٹور مالک اور اس کے بیٹوں نے مبینہ طور پر ملک عدالت خان کے سر پر بھاری آلے سے وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ وہ موقع پر ہی چل بسے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ الپوری میں دفعہ 302 کے تحت درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ ملک عدالت خان ایک معروف سیاسی اور یونین رہنما تھے اور ضلع کی مختلف اہم سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔ ان کی اچانک موت پر ضلع بھر میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
*مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، 2 ہزار سے زائد کشمیری گرفتار*BBC PK News Report Occupied Kashmir
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض بھارتی افواج نے وادی کے مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بھارتی فوج نےآزادی پسند کشمیریوں کے مزید 5 گھر تباہ کردیے۔گزشتہ روز سےکشمیریوں کے تباہ کیےجانے والےگھروں کی تعداد7 ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ،کلگام اور شوپیاں میں کشمیریوں کےگھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا گیا۔بھارتی فوج نے وادی کے مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔بھارتی فوج نے صرف ضلع اسلام آباد سے 175 سے زیادہ کشمیری نوجوان گرفتار کیے۔
*مہندی کی تقریب میں آتشبازی کی زد میں آکر متعدد افراد جھلس گئے، 20 کی حالت تشویشناک*۔ BBC PK News Hujra Shah Muqim Report
حجرہ شاہ مقیم: مہندی کی تقریب میں آتشبازی کی زد میں آکر متعدد افراد جھلس گئے، 20 کی حالت تشویشناک ہے۔نواحی علاقہ کیکراں والا میں مہندی کی تقریب کے دوران آتشبازی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا کہ آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر متعدد افراد جھلس گئے۔افسوس ناک واقعہ رمضان دھول کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
*حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل، 29 اپریل کو پہلی پرواز*BBC PK News Islamabad Report
اسلام آباد: عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا مرحلہ آن پہنچا، حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی، پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کو 342 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا، پاکستان سے اخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز جاری رہے گا، حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔پی آئی اے، سیرین ایئر،ایئر بلیو، ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، حج آپریشن کے پہلے روز 6 پروازیں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گی۔29 اپریل کو لاہور سے دو، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی، اسلام آباد سے 29 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 713 صبح پونے پانچ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔لاہور سے ایئر سیال کی پرواز پی ایف 7700 صبح ساڑھے آٹھ بجے 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ جائے گی، کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 7201 صبح ساڑھے نو بجے 150 مسافروں کے ساتھ روانہ ہو گی۔ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 715 رات سوا آٹھ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی کراچی سے سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 1611 رات ساڑھے نو بجے 285 عازمین کے ہمراہ سعودی عرب جائے گی۔لاہور سے دوسری پرواز پی کے 747 329 عازمین کے ساتھ رات سوا 10 بجے روانہ ہوگی۔
*محبت کی شادی کیلئے بچوں سمیت بھارت جانے والی سیما حیدر کو ملک چھوڑنے کا حکم* BBC PK News Report India
محبت کی شادی کے لیے پاکستان میں اپنے شوہر کو چھوڑ کر بچوں کے ساتھ بھارت جانے والی سیما حیدر بھی بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد کیے جانے والے جارحانہ اقدامات کی زد میں آگئی ہیں اور 3 روز تک بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت نے پاکستان کی شہریت رکھنے والے تمام افراد کو اپریل کے اختتام سے قبل ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ بھارت میں پائے جانے والے جارحانہ رویے کے باوجود پرامید ہیں کہ ان کی مؤکلہ کو بھارت میں رہنے کی اجازت مل جائے گی اور انہوں نے مؤقف اپنایا کہ سیما حیدراب پاکستان کی شہری نہیں ہیں۔اے پی سنگھ نے بتایا کہ سیما پاکستان کی شہری نہیں ہیں، انہوں نے سچن مینا سے شادی کی ہے اور گریٹر نوئیڈا میں رہائش پذیر ہیں اور حال ہی میں ان کے ہاں بیٹی بھی پیدا ہوئی ہے، جس کا نام بھارتی مینا رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون کی شہریت اب ان کے بھارتی شوہر سے منسلک ہے اور اسی لیے مرکزی حکومت کے احکامات ان پر لاگو نہیں ہونے چاہئیں۔وکیل نے کہا کہ مرکز کے احکامات صرف ان لوگوں کے لیے ہیں جن کے پاس اس وقت بھی پاکستان کی شہریت ہے۔انہوں نے کہا کہ سیما بھارت میں ہیں اور وہ بھارت کی شہری ہیں، ایک خاتون کی شہریت شادی کے بعد ان کے شوہر کی شہریت کے مطابق ہوتی ہے اور ان کا کیس دوسروں سے مختلف ہے کیونکہ یہ اینٹی ٹیرارزم اسکواڈ (اے ٹی ایس) میں پہلے ہی زیر تفتیش ہے۔اے پی سنگھ نے کہا کہ میں نے ان کی توسط سے بھارت کے صدر کو بھی ایک درخواست دی ہے، وہ اس وقت ضمانت پر آزاد ہیں اور وہ جیوار کوٹ کی تمام شرائط پر پوری اترتی ہیں،جس میں گریٹر نوئیڈا ک علاقے رابوپورا میں اپنے سسرال کے ساتھ نہ رہنا بھی شامل ہے۔وکیل نے کہا کہ اترپردیش کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بچی کے پیدائشی سرٹیفکیٹ میں ان کا نام سیما مینا بطور ماں اور سچن مینا باپ کا نام درج کیا گیا ہے، جس سے یہ مزید واضح ہوتا ہے کہ وہ بھارت کے معاشرے کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ سیما حیدر صوبہ سندھ سے مبینہ طور پر براستہ نیپال بھارت پہنچی تھیں جبکہ وہ پاکستان میں شادی شدہ اور 4 بچوں کی ماں تھیں۔سیمار حیدر اس وقت اپنے بھارتی شوہر سچن کے ساتھ ریاست اترپردیش کے علاقے گریٹر نوئیڈا میں مقیم ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت نے دیگر اعلان کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریوں کو جاری ویزے منسوخ کرنے کااعلان بھی کیا تھا۔بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔بعد ازاں بھارت کی وزارت خارجہ امور نے بھی اعلان کیا تھا کہ پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے ویزے منسوخ کیے جا رہے ہیں اور اس کا اطلاق 27 اپریل سے ہوگا اور اسی طرح میڈیکل کی بنیاد پر جاری ویزے 29 اپریل تک کارآمد ہوں گے۔بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت میں اس وقت موجود تمام پاکستانیوں کو ویزے ختم ہونے سے قبل ہی ملک چھوڑنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
عمرکوٹ : شیتن سنگھ کی شادی ضلع عمرکوٹ کی رہائشی کیسر کنور سے 30 اپریل 2025 کو ہونا تھی۔ حقیقت خواب بن گئی اور خواب ادھورے رہ گئے ۔رپورٹ : انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف عمرکوٹ بی بی سی پاکستان نیوز BBC PK News Umer Kot Om Prakash Report
عمرکوٹ : شیتن سنگھ کی شادی ضلع عمرکوٹ کی رہائشی کیسر کنور سے 30 اپریل 2025 کو ہونا تھی۔ حقیقت خواب بن گئی اور خواب ادھورے رہ گئے ۔
رپورٹ : انجنیئر اوم پرکاش
ڈسٹرکٹ بیورو چیف عمرکوٹ
بی بی سی پاکستان نیوز
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...