Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 11 مئی، 2025
*🔴 پاک بھارت حالیہ ٹکراؤ نے چینی جنگی جہازوں کی مانگ بڑھادی* BBC PK News Islamabad Report
پاک بھارت حالیہ ٹکراؤ نے چینی جنگی جہازوں کی مانگ بڑھا دی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنگی جہازوں میں مصر کی دلچسپی ہے، مصر کے ساتھ چین نے گزشتہ ہفتے 18 روزہ جنگی مشقیں مکمل کی ہیں۔ماہرین کے مطابق چینی جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن تبدیل کرسکتے ہیں۔خیال رہےکہ حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اسے جدید فضائی ہتھیاروں، پائلٹوں کی مہارت اور لڑاکا طیاروں کی کارکردگی کو جانچنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا جارہا ہے۔چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیاروں اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل طیاروں کے درمیان ہونے والی اس فضائی جھڑپ کا دنیا بھر کی افواج تجزیہ کریں گی تاکہ مستقبل کی جنگوں میں برتری حاصل کرنے کے لیے قیمتی معلومات حاصل کی جا سکیں۔ پاکستان نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل تھے، پاکستانی حکام کے مطابق پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کے خلاف چینی ساختہ جے10 طیارے استعمال کیے تھے۔سینیئر پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں طرف کے تقریباً125 طیارے شریک تھے، دونوں ملکوں کے جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے۔ اس لڑائی کے دوران کچھ موقعوں پر 160 کلومیٹر کے فاصلے سے بھی ایک دوسرے پر میزائل داغےگئے۔بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نےکہا ہےکہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔برطانوی صحافی نے کہا کہ بھارت نے اربوں ڈالرزکا اسلحہ خریدا تھا اس کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔*🔴 ہر نئی آنے والی اپ ڈیٹس سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے ساتھ رہیئے
🔴 کل سے روتے انڈینز نے اچانک آنسو پونچھ کر ایک دوسرے سے کہا:"BBC PK News Islamabad Report
ہم نے صرف مار نہیں کھائی، نور خان ایئربیس بھی تو تباہ و برباد کیا ہے"چائنیز نے ایئربیس کی سٹیلائٹ پکچر جاری کرکے کہا ہے"لو دیکھ لو کہ تم نے وہاں کیا اکھاڑا ہے" اب وہ پھر دھاڑیں مار مار کر روئیں گے اور کہیں گےرنگ محفل دیکھنے کو ہوش میں آئے تھے ہمہوش پھر اڑنے لگے ہیں رنگ محفل دیکھ کر :-)🔴 چین کی سیٹلائٹ امیجنگ کمپنی Mizarvision نے بھارتی حملے کے بعد PAF نور خان ایئر بیس کی اعلیٰ معیار کی سیٹلائٹ تصویر جاری کی ہے، جس میں معمولی نقصان دکھائی دے رہا ہے لیکن طیارے کے تباہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں مل رہا۔دکھائی دینے والا نقصان ایئر بیس کے ایپرن کے قریب ایک چھوٹے علاقے میں ہے، جو ممکنہ طور پر ایندھن کی ٹرکوں کو متاثر کرتا ہے، اور حملے کے دوران جو شدید آگ نظر آ رہی تھی، اس سے میل کھاتا ہے۔ایئر بیس کے بنیادی ڈھانچے میں زیادہ تر کوئی نقصان نہیں ہوا، اور ایپرن پر دو IL-78/76 طیارے موجود ہیں، جو ممکنہ طور پر اوورہال یا مرمت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔*🔴 ہر نئی آنے والی اپ ڈیٹس سے باخبر رہنے کیلئے ہمارے ساتھ رہیئے اور چینل کے نوٹیفکیشن آن کرلیں*
*🔴 چینی اسٹریٹجک ماہر پروفیسر وکٹر ماو (انہیں چین کا غیر سرکاری ترجمان بھی کہا جاتا ہے)-*▪️ "BBC PK News China Report
چین کو پاکستان اور پاکستانی فوج کا شکر گزار ہونا چاہیے جس نے چینی دفاعی ٹیکنالوجی کی دھاک دنیا پر بٹھا دی ہے- چین کے سپر ڈوپر ہونے کا دروازہ کھول دیا ہے- یہ بحث ابھی بہت آگے بڑھے گی"-
*پاکستان اوربھارت کیساتھ کام کرکے دیکھوں گا کہ مسئلہ کشمیرکا حل نکل سکتا ہے: ٹرمپ*BBC PK News Islamabad Report
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ کام کرکے دیکھوں گا کیا ہزاروں سال بعد مسئلہ کشمیرکا حل نکل سکتا ہے۔اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھائیں گے۔
*تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 217626 سفینہ / آداب گٹکا برآمد ،06 ملزماں گرفتار، مقدمہ درج-* رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز تفصیلات: BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔*ماڈل پولیس اسٹیشن مٹھی* ایس ایچ او مٹھی بمع اسٹاف کارروائی ملزم لالیو ولد رامچند بھیل سکنہ عمرکوٹ کو گرفتار کر لیا ملزماں کے قبضے سے 217625 سفینا/ آداب گٹکا برآمد کرکے ملزم کے خلاف ماڈل پولیس اسٹیشن مٹھی پہ مقدمہ درج۔*پولیس تھانہ جھن*ایس ایچ او جھن بمع اسٹاف کاروائی۔ 05 مطلوب ملزماں گرفتار 01۔ رائیچند ولد مصری 02۔ چیلارام ولد میگھو 03۔ لالجی ولد مصری 04۔ سردار ولد مصری 05۔ رویش ولد مصری بھیل سکنہ میھاری اسلام کوٹ ملزماں پولیس تھانہ جھن کے کرائیم نمبر 05/2025 میں مطلوب تھے۔ایس ایس پی تھرپارکر کے جانب سے ایس ایچ اوز اور ٹیموں کو کامیاب کارروائی پر شاباشی دی۔
رپورٹ ... انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز "کامران بشیر"،پاکستان ایئر فورس میں( کرسچن )فلائٹ لیفٹیننٹ جو کہ ایک سٹاف نرس ، ( مرحومہ ) کا بیٹا ہے ۔۔ BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
سلام ہے اس بہادر ماں کے بہادر بیٹے کو، یہ وہ ہیرو ہے جس نے انڈیا کے راجوری ائیر بیس کیمپ کو تباہ کیا ۔خوشخبری "فلائٹ لیفٹیننٹ کامران بشیر اسکواڈرن لیڈر مقرر، افسران ان کے کندھے پر بیج لگا رہے ہیں۔" جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا ، پاکستان میں رہنے والے ہر مذہب ، نسل اور فرقے کے لوگوں نے مل کر اس مشکل کا مقابلہ کیا اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا پاکستان زندہ آ باد پاک فورسز پائندہ باد
عمرکوٹ ...ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر قتل اور لسٹیڈ ملزمان سمیت 05 ملزمان گرفتار ۔۔ منشیات، آٸیس، اور دیسی شراب کے خلاف کارواٸیاں . . . 80 لیٹر دیسی شراب، 335 گرام چرس برآمد۔رپورٹ ۔۔انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف عمرکوٹ بی بی سی پاک نیوز ۔تفصیلات:01). عمرکوٹ CIA کی کارواٸ، پولیس تھانہ کنری:منشیات آٸیس کے خلاف کارواٸ لسٹیڈ منشیات BBC PK News Umer Kot Om Prakash Report
فروش اظہر مکرانی گرفتار، ملزم کے قبضے سے 335 گرام آٸیس برآمد۔ کراٸم نمبر 74/2025 دفعہ 9. 3a. 1 نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ کنری پر مقدمہ درج۔02). پولیس تھانہ پتھورو :حدود آرڈیننس کے مقدمے میں لسٹیڈ دریا خان بھنڈ گرفتار، 70 لیٹر دیسی شراب برآمد کراٸم نمبر 10/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔03). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی :قتل کے مقدمے میں ملزم محمد وارث بجیر گرفتار، مزید تفتیش جاری ہے کراٸم نمبر 83/2025 دفعہ 302. 201 تعزیرات پاکستان۔ 04). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی :چوری کے مقدمے میں ملزم حیدر بخش گرگیز گرفتار، مزید تفتیش جاری ہے کراٸم نمبر 77/2025 دفعہ 457. 380 تعزیرات پاکستان۔ 05). پولیس تھانہ صوفی فقیر :حدود آرڈیننس کے مقدمے میں ملزم رانجھو اوڈ گرفتار، 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کراٸم نمبر 06/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...