جمعرات، 29 مئی، 2025

*یہ افواہ بہت بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے، تردیدوں کے باوجود لوگ اس افواہ کو پھیلانے میں مصروف ہیں*BBC PK News Report

*موریطانیہ حکومت کی حج پرواز کے حادثے کی خبروں کی تردید*موریطانیہ حکومت نے حجاج کرام کو لیکر جانیوالی پرواز کے حادثے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔اس حوالے سے موریطانیہ حکومت کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو لے جانے والے طیارے کو حادثہ پیش آنے کی خبر درست نہیں، یہ فیک نیوز ہے۔ دوسری جانب موریطانیہ کی ایئرلائنز نے بھی ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین حج کو لے کر جانے والا طیارہ بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گیا ہے۔حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حج سیزن کے لیے ترتیب دی گئی پروازوں میں سے کسی کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ایک وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ موریطانیہ ایئرلائن کا ایک طیارہ 210 عازمین حج کو لے کر سعودی عرب جاتے ہوئے بحیرہ احمر میں گر کر تباہ ہو گیا۔سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تصدیق شیئر کررہے ہیں اور اس خبر پر افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔*

*روشنی کا سفر**ایک آدمی نے پیسہ پیسہ جوڑ کر اپنے بیوی بچوں کیلئے نیا گھر بنایا. ایک دن یہ گھر مکمل ہوگیا، BBC PK News Islamabad Article MIAN KHUDABUX ABBASI

اس آدمی نے فیصلہ کیا تین دن بعد اپنا گھر کا سامان اور خاندان اس گھر میں شفٹ کرے گا. شفٹنگ سے ایک دن پہلے رات میں زلزلہ آیا اور اسکا نیا گھر اس زلزلے میں گر گیا. صبح اہل محلہ عزیز و اقارب سب افسوس کیلئے ملبے پر کھڑے تھے۔۔۔*مالک مکان جب پہنچا تو اس کے ہاتھ میں مٹھائی کا ڈبہ تھا. اس نے سب میں مٹھائی بانٹی تو ایک صاحب نے کہا کیا تمہارا دماغ خراب ہوگیا ہے.؟ اتنا نقصان ہوا اور تم مٹھائی بانٹ رہے ہو. مالک مکان نے کہا نہیں میں تو شُکر ادا کر رہا ہوں زلزلہ ایک رات پہلے آگیا. میں بال بچوں کے ساتھ یہاں ہوتا اور زلزلہ آتا تو اس وقت میں مٹھائی نہیں بانٹ رہا ہوتا بلکہ ملبے کے نیچے ہوتا.زندگی میں ہر وقت ہمارے سامنے دیکھنے کے دو پہلو ہوتے ہیں. ایک اچھا پہلو جبکہ دوسرا برا پہلو. مثلاً آپ ٹریفک جام میں پھنس گئے. آپ نے برا پہلو سوچنا شروع کیا کہ بلاوجہ میرا وقت ضائع ہو رہا ہے تو آپ کا بلڈ پریشر ہائی ہونے لگے گا. آپ کو غصہ آئے گا آپ دوسروں کو اور خود کو کوسنا شروع کر دیں گے. لیکن اگر آپ نے سوچا کہ اس مصروف زندگی میں جب وقت ضائع کرنے پر بندہ خود ہی احساس جرم کا شکار ہوتا ہے قدرت نے کچھ ایسا وقت دیا جو مجبوراً ضائع کرنا ہی ہے تو آپ اس وقت سے لطف لینا شروع کر دیں گے. گاڑی میں قرآن پاک کی تلاوت لگا لیں گے، آسمان اور پرندوں کو دیکھیں گے یا آس پاس کی مخلوق خدا آپ کی توجہ لے لے گی۔۔۔ایک عادت آپ کو بلڈ پریشر کا بیمار بنا دے گی، جب کے دوسری عادت آپ کو سخت سے سخت حالات میں بھی اچھا پہلو ڈھونڈنے اور پرسکون رہنے کا انعام دے گی۔ کسی معاشرے میں کونسی عادت اور سوچ والے زیادہ ہیں، اس کا بھی بہت آرام سے پتہ چل جاتا ہے۔ جہاں زندگی کے روشن پہلو دیکھنے والوں کی بہتات ہو، وہاں رش میں قطار بنتی ہے ۔ جہاں برے پہلو کی تلاش والے افراط میں ہوں، وہاں رش بنا قطار کے ہجوم بن جاتا ہے، ایسا ہجوم جہاں سب ہی شور مچاتے ہی

*مریم نواز کے بیٹے‏جنید صفدر کی دوسری شادی نواز شریف کے کزن جاوید شفیع کے بیٹے عثمان جاوید شفیع کی بیٹی سے طے پائی ہے۔ عثمان جاوید کے دادا میاں شفیع اور میاں شریف کے والد سگے بھائی تھے۔*BBC PK News Islamabad Report

*مریم نواز کے بیٹے‏جنید صفدر کی دوسری شادی نواز شریف کے کزن جاوید شفیع کے بیٹے عثمان جاوید شفیع کی بیٹی سے طے پائی ہے۔ عثمان جاوید کے دادا میاں شفیع اور میاں شریف کے والد سگے بھائی تھے۔*

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاک نیوز فخر پاکستان "میں ہوں وزیرستان کا عرفان محسود۔"BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

میں پہلا پاکستانی ہوں جس نے 8 سال سے کم عرصے میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی سینچری مکمل کی اور اس سال 150 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والا پاکستانی بن گیا۔اکثر لوگوں کو گینیز ورلڈ ریکارڈ مزاق لگتا ہوگا لیکن فٹنس سے اور مارشل آرٹس سے تعلق رکھنے والے صحیح بتا سکتے ہیں۔ درج زیل میرے کچھ گینیز ورلڈ ریکارڈز ہیں جو میں نے 100 پاؤنڈ وزن یعنی 45 کلو وزن کے ساتھ بنائے ہیں۔ اگر آپ فٹ ہے تو یہ کرکے بنائے۔باہر ممالک میں اتھلیٹ کو ہر سہولت میسر ہے۔ سپانسر ہیں۔ ڈائٹ لیتے ہیں۔ پر یہاں 150 ورلڈ ریکارڈز کے لئے مجھے ایک بھی سپانسر نہیں ملا۔ بغیر ڈائٹ کے سارے ریکارڈز بنائے ہیں۔یہاں پے جو مجھے سب سے زیادہ ملا ہے وہ ہمارے لوگوں کی تنقید زیادہ ملی ہے۔ جن کے لئے میں لگا ہوا ہوں کہ دنیا کو ان کا ایک مثبت چہرہ دیکھا سکوں۔ پر افسوس جو خود کچھ نہیں کرسکتے وہ تنقید شروع کر دیتے ہیں۔ ہر طرح سے ڈی موٹیویٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔پر الحمداللہ میرا اللہ تعالیٰ پر اتنا کامل ایمان ہے کہ وہ جو بھی کرے گا میرے لئے بہتر کرے گا۔ انشاءاللہ اب تک 20 ممالک سے زائد کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکا ہوں۔100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں دو انگلیوں سے 23 پش اپس کرنا 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 80 نکل پش اپس کرنا100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 2 فٹ سے اونچا ہائی جمپ کرنا100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 97 جمپنگ جیکس کرنا100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 22 سکواٹس ٹرسٹ کرنا100 پاؤنڈ وزن کو پاؤں کے انگوٹھے سے 1 منٹ سے زائد اٹھا کے رکھنا100 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 50 سٹپ اپس کرنا100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ دو منٹ تک ریورس ایبڈامینل پوزیشن رکھنا100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 3 منٹ میں 90 نکل پش اپس کرنا100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 78 سکواٹس کرنا100 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 71 پش اپس کرنا.

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاک نیوز آئیں ریان کو خراج تحسین پیش کریں اور "ریان"کے نقش قدم پر چلیں۔ BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

یہ وہ لڑکا ہے جس نے آدھے ملین افریقیوں کی پیاس بجھائی۔ اس کا نام ریان ہے اور وہ مئی 1991 میں کینیڈا میں پیدا ہوا۔جب وہ صرف چھ سال کا بچہ تھا، اس کی ٹیچر نے کلاس کو بتایا کہ افریقہ میں بچے کس حالت میں رہتے ہیں۔ یہ سن کر کہ وہاں کچھ بچے پیاس کی وجہ سے مر جاتے ہیں—جبکہ وہ آرام سے نلکا کھول کر صاف پانی پی سکتا تھا—ریان بہت متاثر ہوا اور اس نے ٹیچر سے پوچھا کہ افریقہ میں پانی پہنچانے پر کتنے پیسے لگیں گے؟ ٹیچر نے "واٹر کین" نامی ایک تنظیم کا ذکر کیا، جو تقریباً 70 ڈالر میں کنواں کھود سکتی تھی۔گھر آ کر ریان نے فوراً اپنی ماں سوسن سے کہا کہ اسے افریقی بچوں کے لیے ایک کنواں خریدنے کے لیے 70 ڈالر چاہییں۔ ماں نے کہا کہ اسے یہ رقم محنت سے کمانا ہوگی، اور اسے چند ایسے کام دیے جن کے ذریعے وہ ہر ہفتے چند ڈالر کما سکتا تھا۔آخرکار، اس نے 70 ڈالر جمع کر لیے اور "واٹر کین" پہنچا، جہاں اسے بتایا گیا کہ اصل میں کنواں کھودنے کی قیمت 2,000 ڈالر ہے۔ سوسن نے صاف کہا کہ وہ اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتی، مگر ریان نے ہار نہیں مانی—اس نے وعدہ کیا کہ وہ پورے 2,000 ڈالر لے کر واپس آئے گا۔اس نے محلے میں مزید کام کرنا شروع کر دیے اور چندہ جمع کیا، اس کے بھائیوں، ہمسایوں اور دوستوں نے بھی اس کی مدد کی۔ بالآخر، جنوری 1999 میں، شمالی یوگنڈا کے ایک گاؤں میں کنواں کھودا گیا۔جب کنواں تیار ہو گیا تو ریان کے اسکول نے بھی مدد شروع کی، اور اس گاؤں کے ایک اسکول سے رابطہ قائم کیا گیا۔ اسی دوران ریان کی ملاقات اکنہ نامی ایک لڑکے سے ہوئی، جو ہر دن اسکول جانے کے لیے جدوجہد کرتا تھا۔ ریان اتنا متاثر ہوا کہ اس نے اپنے والدین سے کہا کہ وہ اسے اکنہ سے ملوانے لے جائیں۔ 2000 میں وہ اس گاؤں پہنچا، جہاں سینکڑوں لوگ اس کا استقبال کرنے کے لیے قطار بنائے کھڑے تھے اور اس کا نام پکار رہے تھے۔ریان حیران ہو کر گائیڈ سے پوچھتا ہے: "انہیں میرا نام کیسے پتا ہے؟"گائیڈ نے جواب دیا: "یہاں سے 100 کلومیٹر کے دائرے میں ہر شخص جانتا ہے۔"آج ریان 33 سال کا ہے، اپنی فاؤنڈیشن چلا رہا ہے، اور افریقہ میں 400 سے زائد کنویں بنوا چکا ہے۔ وہ تعلیم بھی فراہم کرتا ہے اور مقامی لوگوں کو سکھاتا ہے کہ کنوؤں کی دیکھ بھال کیسے کرنی ہے اور پانی کا انتظام کیسے کرنا ہے۔جب ہم اپنی زندگی میں بے شمار بےمعنی کاموں میں مصروف ہوتے ہیں، تب ہمیں ایسے حقیقی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے—اس سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاک نیوز GREAT ACHIEVEMENT........CONGRATULATIONSسونیا BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

درشن لال بیٹی درشن لال گوئل بیوی کیلاش کمار ۔کو انسٹيٹیوٽ آف بزنس مينيجمينٹ ( IOBM-CBM ) مینجمنٹ اینڈ ھیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں سینيئر لیکچرار مقرر کیا گیا ھے ـ سونيا درشن لال پورے پاکستان میں مینيجمينٽ سائنس میں PHD کرنیوالی پہلی ھندو مینگھواڑ عورت ھے جسکو یہ اعزاز حاصل ھے ـ

بدھ، 28 مئی، 2025

انجنیئر اوم پرکاش ، ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالہی ، تحصیل رپورٹر ڈیلی بی بی سی پاک نیوز عمرکوٹ ۔ عمرکوٹ : BBC PK News Umer Kot Om Prakash Hira Lal Report

عمرکوٹ میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے یومِ تکبیر کی پروقار تقریب مضبوط، بہادر اور پُرامن پاکستان کے عزم کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں سماجی تنظیم ایم ڈی ایف اور پی پی اے ایف کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حاجی بیگ محمد جکھرا میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس کا مرکزی موضوع مضبوط، بہادر اور پُرامن پاکستان تھا۔ تقریب میں سماجی تنظیم ایم ڈی ایف کے پراجیکٹ مینیجر عالمگیر بلال، سماجی تنظیم سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن کے سی ای او کنہیا موہن لال رتنانی، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر مرتضیٰ سھتو، استاد ممتاز علی جکھرا، لیاقت علی جکںرا سمیت تعلیمی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، مقامی دیہاتیوں، کمیونٹی رہنماؤں، مرد و خواتین اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی ایف کے پراجیکٹ مینیجر عالمگیر ٻلال نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد قومی یکجہتی، حب الوطنی اور امن کے فروغ کا پیغام عام کرنا تھا۔ اس موقع پر مقررین نے یومِ تکبیر کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے اپنی خودمختاری، قومی وقار اور دفاعی صلاحیت کا شاندار اظہار کیا۔ اس دن کی یاد ہمیں مشترکہ قوت، اتحاد اور قومی عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتی ہے۔شرکاء نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ وہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دیں گے اور ایک پُرامن، ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

*💫News Details**Monday 20th Shaban 1447 AH**February 9, 2026💫*

غزہ بورڈ اجلاس، پاکستان شریک ہوگا، وزیراعظم کا واشنگٹن جانے کا قوی امکان، نمائندگی کا حتمی فیصلہ جلد، مشاورت شروع ٹی 20 ورلڈکپ، ...