Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
بدھ، 28 مئی، 2025
انجنیئر اوم پرکاش ، ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالہی ، تحصیل رپورٹر ڈیلی بی بی سی پاک نیوز عمرکوٹ ۔ عمرکوٹ : BBC PK News Umer Kot Om Prakash Hira Lal Report
عمرکوٹ میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے یومِ تکبیر کی پروقار تقریب مضبوط، بہادر اور پُرامن پاکستان کے عزم کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں سماجی تنظیم ایم ڈی ایف اور پی پی اے ایف کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حاجی بیگ محمد جکھرا میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس کا مرکزی موضوع مضبوط، بہادر اور پُرامن پاکستان تھا۔ تقریب میں سماجی تنظیم ایم ڈی ایف کے پراجیکٹ مینیجر عالمگیر بلال، سماجی تنظیم سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن کے سی ای او کنہیا موہن لال رتنانی، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر مرتضیٰ سھتو، استاد ممتاز علی جکھرا، لیاقت علی جکںرا سمیت تعلیمی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، مقامی دیہاتیوں، کمیونٹی رہنماؤں، مرد و خواتین اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی ایف کے پراجیکٹ مینیجر عالمگیر ٻلال نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد قومی یکجہتی، حب الوطنی اور امن کے فروغ کا پیغام عام کرنا تھا۔ اس موقع پر مقررین نے یومِ تکبیر کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے اپنی خودمختاری، قومی وقار اور دفاعی صلاحیت کا شاندار اظہار کیا۔ اس دن کی یاد ہمیں مشترکہ قوت، اتحاد اور قومی عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتی ہے۔شرکاء نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ وہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دیں گے اور ایک پُرامن، ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں