پیر، 27 اپریل، 2026

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH



 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 

* 27 اپریل 2026 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

 لائیو: ایر_انی تجاویز پاکستانی ذرائع سے امریکا کو مل گئیں، ٹرمپ کا آج جنگ بندی کی ایر_انی تجاویز کا جائزہ لینے کا امکان
ایر_ان کی امریکا کو نئی پیشکش، آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے بڑا فارمولا سامنے آگیا

لبنان میں کشیدگی برقرار، حزب اللہ نے اس را_ئیل سے مذاکرات کیلئے 5 بڑی شرائط رکھ دیں

 امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان کا کردار اہم رہا؛ ایر_انی وزیر خارجہ

 ایر_ان اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا روس کرے گا، پیوٹن کی ایر_انی وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو

عباس عراقچی کے دورے کا مقصد علاقائی صورتحال پر مشاورت کرنا تھا؛ ایر_انی سفیر

عباس عراقچی نے امریکا کو تحریری پیغامات پاکستان کے ذریعے پہنچا دیے؛ ایر_انی خبر ایجنسی

 امریکا ایر_ان مذاکرات میں غیر یقینی کی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

 جنگ بہت جلد ختم ہوسکتی ہے، ایر_انی بات کرنا چاہتے ہیں تو فون کرسکتے ہیں؛ ڈونلڈ ٹرمپ

 سپرپاور کو ناکوں چنے چبوائے؛ ایر_ان کے پاس روس جیسے دوست اور اتحادی ہیں؛ عباس عراقچی

 ایر_انی مذاکرات کار امریکا سے ڈیل کیلئے سنجیدہ ہیں، وہ موجودہ خرابی سے نکلنا چاہتے ہیں: مارکو روبیو

 ایر_ان کے جارحانہ اقدامات کی تعریف کے الزام میں بحرین نے 69 افراد کی شہریت منسوخ کر دی

 جنگ بندی کے باوجود اس را_ئیلی فوج نے لبنان کےکئی قصبوں میں رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا

 ایر_ان؛ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی اور گزرنے والے جہازوں سے ٹول ٹیکس لینے کا بل تیار

 وائٹ ہاؤس فائرنگ: ملزم کا حملے سے 10 منٹ پہلے اہل خانہ کو پیغام بھیجنے کا انکشاف

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے کینیڈا، برطانیہ اور مصر کے وزائے خارجہ سے رابطے

 اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 10.5 سے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی گئی

 102 یونٹ کا بل 11800روپے، آپ صارف نہيں، بکرا کہا کریں: قائمہ کمیٹی اجلاس میں کامل آغا پاور ڈویژن پر برس پڑے

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گدھے کا گوشت اور کھالیں ایکسپورٹ کرنے کی منظوری دیدی

پنجاب میں لڑکی کی شادی کی عمر کم سے کم 18 سال مقرر، بل کثرت رائے سے منظور

 پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم شدہ دفعات بحال، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.7 شدت کا زلزلہ، مرکز افـغـاـ ن تاجکستان سرحدی علاقہ تھا، زلزلہ پیما مرکز

قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کے لیے 3 سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام کا فیصلہ

افـغـاـ ن میڈیا کا یونیورسٹی پر حملے کا دعویٰ بے بنیاد، مسترد کرتے ہیں: وزارتِ اطلاعات

پاکستان اور چین کے درمیان کراچی کیلئے سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے سمیت 3 ایم اویوز پر دستخط

پاکستان نے افـغـاـ ن صوبے کنڑ میں حملے کی خبروں کو فیک نیوز قرار دے دیا

انگور اڈہ زلول خیل میں افـغـاـ ن اشتعال انگیزی، پاک فوج کی بروقت کارروائی، متعدد پوسٹیں تباہ

صدر زرداری کا دورہ چین پاکستان کو طاقتور بنانے کیلئے ہے: گورنر پنجاب

 پاسپورٹ امیگریشن رولز کی کالعدم دفعات بحال، حکومت کو شہریوں کے پاسپورٹ غیرفعال قرار دینے کا اختیار مل گیا

 اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلے کا معاملہ؛ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

میرپور خاص: خودکشی کرنے والی میڈیکل طالبہ ہراسانی کے سبب شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی؛ رپورٹ

پنجاب حکومت کا راشن کارڈ میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ

 دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی

 چھٹیاں ہی چھٹیاں! کیا واقعی مئی میں 19 تعطیلات ہیں؟ صورتحال واضح ہوگئی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی محمود اچکزئی سے اہم ملاقات

 رکن سندھ اسمبلی کا کراچی کی اسکیم 33 میں نالے پر قبضے اور رہائشی منصوبے پر اظہار تشویش

 وزیراعظم نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی

پی ایس ایل ٹکٹس خریدنے میں مشکلات، زیادہ ٹریفک کے باعث ویب سائٹ سرور جواب دے گیا

پی ایس ایل میں پہلی بار پشتو کمنٹری کا آغاز،ث پشاور زلمی کے اشتراک سے بڑی پیش رفت

شعیب ملک کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے خصوصی درخواست

پی ایس ایل کوالیفائر میچ: ٹکٹس کی فروخت کا اعلان، قیمت صرف 500 روپے مقرر

پی سی بی نے کراچی میں پی ایس ایل کوالیفائر میچ کی ٹکٹوں کے متعلق اہم معلومات کا اعلان کر دیا

 ایلون مسک کی نیا بینکنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کی تیاری

لاہور میں تیار ’سپر کمپیوٹر‘ 94 کروڑ میں نیلامی کیلئے پیش

راولپنڈی: مدرسے میں پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پر 10 سالہ طالب علم پر بہیمانہ تشدد، معلم گرفتار

کراچی: جعلی ویزا پر ملائیشیا جانے کی کوشش ناکام، بونیر کے دو نوجوان گرفتار

کراچی؛ پیدل چلتے مسلح ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا

جوا ایپ چلانے کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت منظور

 کراچی؛ ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کے کپڑے چوری کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

 بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، مختلف امور پر گفتگو

فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے ہوگئی

 سرکاری محکموں کے ستائے کراچی کے تاجر متحد ہوگئے

فیصل آباد:‌ نجی یونیورسٹی کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

 سال 2025 میں عالمی دفاعی اخراجات میں 2.9 فیصد اضافہ، ممالک نے دفاع پر 2887 ارب ڈالر خرچ کیے

 کراچی کا سبز احاطہ 2 فیصد سے بھی کم رہ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے دیکھتے رہیں بی بی سی پاکستان نیوز ڈیجیٹل 

اتوار، 26 اپریل، 2026

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH RGD NEWS 📰 PAPER

*خبروں کی تفصیل*
*پیر 9 ذیقعدہ1447ھ*
 *27 اپریل 2026ء*

مستقل جنگ بندی، ایرانی شرائط پاکستان کے حوالے، ہرمز کیلئے نیا قانونی نظام، بحری ناکہ بندی کا خاتمہ، ہرجانے کی ادائیگی، مزید جارحیت کی روک تھام
ٹرمپ پر تیسرا قاتلانہ حملہ، پھر بچ نکلے، امریکی شہری گرفتار، ملزم عیسائی مخالف ہے، امریکی صدر

عراقچی دو دن میں دوسری مرتبہ اسلام آباد کے دورے پر پہنچے

پاکستان اور چین کے عوام گہرے اور مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں، زرداری

بی آر ٹی یونی ورسٹی روڈ لاٹ ٹو کا کام، ایف ڈبلیو او کے سپرد، کام کا معیار بہتر نہیں تھا، وزیراعلیٰ 

ٹرمپ کے پاس ایران جنگ سے متعلق فیصلے کیلئے جمعہ تک کی ڈیڈ لائن

حکومت نے دوسرے ممالک کو پاکستان کے راستے ایران تک تجارت کی اجازت دیدی

اسرائیل کا جنگ کے دوران امارات کو فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد میں ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں ختم؛ ڈار کا جڑواں شہروں کے شہریوں کا شکریہ

ملک بھر سے یو اے ای کی 40 سمیت 110 پروازیں منسوخ

واشنگٹن فائرنگ، مبینہ حملہ آور کو ٹیچر آف دی منتھ کا اعزاز بھی مل چکا

امریکی صدر کی سیکورٹی ایک بار پھر سوالات کی زد میں

فائرنگ کے بعد اہلکاروں نے ٹرمپ سے پہلے جے ڈی وینس کو ہال سے ریسکیو کیا

’آج کچھ گولیاں چلیں گی‘، ترجمان وائٹ ہاؤس کا مذاق سچ ثابت ہوگیا

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بے حد شکریہ، ایرانی سفیر

صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ و دیگر کی واشنگٹن میں فائرنگ کی مذمت

پاکستان کا احترام کرتا ہوں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم محترم ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر پر حملہ، عالمی رہنماؤں کا واقعہ پر اظہار مذمت

حضرت عیسیٰ سے منسوب مجسمے کی بے حرمتی، اسرائیلی کردار، امریکی حمایت پر سوالات

پہلگام واقعے پر پاکستانی دوٹوک موقف سفارتی محاذ پر ایک اہم ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، عطا تارڑ

۔KPT ٹرمینلز پر اسٹوریج جارچز میں 25 سے 50 فیصد تک کی چھوٹ دیدی گئی

حکومت کی ’’سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز‘‘ سپورٹ یونٹ قائم کرنے کی تجویز

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اشارہ

دنیا میں طاقت کا مرکز تبدیل، ٹرمپ کی احمقانہ پالیسیوں نے امریکا کو تنہا کردیا، حافظ نعیم

جامعہ ملیہ کی زمین پر قبضے کیخلاف ڈپٹی کمشنر ملیر اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو خط

وفاقی حکومت کا خلیجی ممالک جانیوالی شپمنٹس پر خصوصی رعایت کا اعلان

میں منافق نہیں جن کو قاتل کہوں پھر ان سے مل جاؤں، ذوالفقار بھٹو جونیئر

پاکستان کا ایران سے درآمدات میں معمولی اضافہ، 78 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں

کاش پٹیل کو شراب پینے، سرعام پیشاب کرنے پر گرفتار کیے جانے کا انکشاف

۔CSA میں تاریخ رقم، بلوچستان سے افسر سالار بلوچ نے صدارتی گولڈ میڈل جیت لیا

وزیراعلیٰ مریم نواز کا 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان

مدینہ منورہ سے پاکستانی عازمین حج کے قافلے مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہوگئے

انٹر کے انگریزی پرچے میں غلطیوں پر لاڑکانہ بورڈ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

شہید بینظیر آباد کا پارہ 47 ڈگری سنٹی گریڈ، آج بعض مقامات پر بارش کا امکان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج؛ اعداد و شمار جاری

جیل خانہ جات کیلئے بڑی تعداد میں میٹرک C گریڈ کانسٹیبلز کی بھرتیاں

نصیرآباد اور جعفر آباد شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا

بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، منیر اکرم

استاد نور بخش کی بینجو کی دھن پر جاندار اور دلکش پرفارمنس، محفل لوٹ لی

سوات، ماں نے دوسرے شوہر سے ملکر 3 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

پشاور میں 2 الگ واقعات کے دوران دو شادی شدہ خواتین قتل

گریڈ 22 ترقیاں؛ آج ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس ملتوی ہونے کا امکان

پنجاب پولیس کو مطلوب 4 اشتہاری مجرم UAE میں گرفتار، پاکستان منتقل

ضیا الدین بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 9 مئی سے شروع ہونگے

دھابیجی پمپس ہاؤس سے کراچی کو پانی کی فراہمی بحال

رابطے اور بات چیت کا عمل مکمل منقطع نہیں ہوا، جنرل (ر) ناصر جنجوعہ

ٹرمپ اور اسٹارمر کا رابطہ‘ ہرمز کی فوری بحالی پر تبادلہ خیال

وقت آگیا ہے با نی PTI کی رہائی تحریک کو متحرک کیا جائے، بیرسٹر گوہر

*25 کلو واٹ سے کم سولر صارفین کیلئے فیس اور لائسنس کی ضرورت نہیں*

نیتن یاہو کے بڑے سیاسی حریف آئندہ اسرائیلی انتخابات کیلئے متحد

رواں برس دالوں کی درآمد میں کمی، چائے میں اضافہ

لورالائی، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ کے دو کارندے گرفتار

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH



 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 

* 26 اپریل 2026 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

 ایر_انی وزیرخارجہ نے دورہ اسلام آباد میں ایر_ان کی تحریری شرائط پاکستان کو پیش کردیں، ایر_انی خبر ایجنسی
 ایر_انی وزیر خارجہ کی اسلام آباد میں فیلڈ مارشل سے 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات

 امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایر_ان کی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کیلئے نئی منصوبہ بندی شروع کردی

 پاکستان کا ایر_ان کو تجارت میں سہولت دینےکا فیصلہ، ایر_ان کو پاکستان سے کسی تیسرے ملک کیلئے تجارت کی اجازت دیدی گئی

مواخذے کے مطالبات کا سامنا کرنے والے صدر ٹرمپ کو ایر_ان کو لیکچر دینے کا کوئی جواز نہیں، سربراہ ایر_انی نیشنل سکیورٹی کمیٹی

 وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، صدر ٹرمپ محفوظ مقام پر منتقل، حملہ آور پکڑا گیا

 یہ میری جان لینے کی ایک اور کوشش تھی؛ صدر ٹرمپ کا فائرنگ پر پہلا ردعمل

 وائٹ ہاؤس حملہ آور کی تصویر جاری، شناخت سامنے آگئی اور چونکا دینے والا اعتراف

 ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس حملے کو ‘مذہبی منافرت’ کا شاخسانہ قرار دے دیا

 ’’آج رات گولیاں چلیں گی‘‘؛ ترجمان وائٹ ہاؤس کا فائرنگ واقعے سے قبل کا انٹرویو کلپ وائرل

 مشتبہ شخص نے 15 گز دور سے حملے کی کوشش کی، میرے خیال میں شوٹنگ کا ایر_ان جنگ سےتعلق نہیں: ٹرمپ

ایر_انی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ایک بار پھر اسلام آباد آمد اور پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں

ایر_ان کسی دباؤ میں آکر مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا؛ ایر_انی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو

 حکومتِ پاکستان نے دوسرے ممالک کو بذریعہ پاکستان ایر_ان تک سامان لے جانے کی اجازت دیدی

ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026ء نافذ؛ گوادر، کراچی اور تفتان روٹس ٹرانزٹ کے لیے مختص

 سلطان عمان اور ایر_انی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مسقط میں اہم ملاقات

 ایر_ان جنگ کے دوران اس را_ئیل نے آئرن ڈوم سسٹم اور فوجی متحدہ عرب امارات میں تعینات کیے: امریکی نیوز ویب سائٹ

 اس را_ئیل نے خود ساختہ صومالی لینڈ میں اپنے پہلے سفیرکا تقررکر دیا

 ایر_ان میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والے نوجوان کو پھانسی دیدی گئی

برطانوی وزیراعظم اور ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضرورت پر گفتگو

 نیتن یاہو کے حکم پر اس را_ئیلی فوج کی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید بمباری

 اس را_ئیلی فوج کے جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان خالی کرنے کے احکامات

 صیہونی فوج نے شام کی حدود میں عارضی چوکیاں قائم کرلیں؛ گریٹر اس را_ئیل منصوبہ بے نقاب

مشرق وسطیٰ میں استحکام کی بحالی سب کے مفاد میں ہے، فرانسیسی صدر

امریکی بحریہ نے پابندیوں کا شکار ایر_انی بحری جہاز کو واپس ایر_ان بھیج دیا

 حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اس ra_ئیلی ٹینک پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

وائٹ ہاؤس ڈنر میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے آگئی، حملہ آور ٹیچر نکلا

 لبنان میں حــزب اللہ کی حمایت جاری رہے گی: کمانڈر پاسـداران انـقـلاب اسماعیل قانی

 جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملے میں ایک اس ra_ئیلی فوجی ہلاک

 ایر_ان جنگ جلد ختم ہو جائےگی اور ہم فاتح ہوں گے: امریکی صدر ٹرمپ

 صدر زرداری، وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت، ٹرمپ کی سلامتی پر خوشی کا اظہار

 واشنگٹن میں عشائیے میں فائرنگ کے واقعے سے صدمہ ہوا، جان کر خوشی ہوئی صدر ٹرمپ، خاتونِ اول خیریت سے ہیں: وزیر اعظم

خطے میں امریکی حامیوں پر آبنائے ہرمز کے مضر اثرات کے سائے کو برقرار رکھنا حکمت عملی ہے: ایر_ان

 امریکا شکست کھاچکا ہے، ٹرمپ فیس سیونگ اور مڈٹرم الیکشن کیلئےکچھ چیزیں چاہتا ہے: امیرجماعت اسلامی

 ایر_انی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

 اسلام آباد میں تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت دے دی گئی

ایر_ان نے جنگ کے دوران تباہ امریکی طیاروں کا ملبہ ٹرکوں پر لاد کر ان پر ایر_انی پرچم لہرائے، روسی میڈیا

امریکی بحریہ نے پابندیوں کا شکار ایر_انی بحری جہاز کو واپس ایر_ان بھیج دیا

پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم بہت اچھے اور قابل احترام ہیں: امریکی صدر ٹرمپ

مالی: باغیوں کے حملے میں وزیر دفاع جاں بحق، فوج اور باغیوں میں چھڑپیں جاری

 دن ہے یا رات نہیں پتہ تھا لیکن 5 وقت نماز پڑھتا تھا، 17 روز تک کان میں پھنسے رہنے والے مزدور نے روداد سنا دی

 لندن میں حافظ طاہر اشرفی کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 بعض افراد نے مجھے اور میرے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور نازیبا زبان استعمال کی، طاہر اشرفی

کراچی؛ ڈاکوؤں نے دودھ والی دکان سے 6 لاکھ سے زائد لوٹ لیے، ویڈیو سامنے آگئی

پاور ڈویژن کا 25 کلوواٹ تک سولرصارفین کیلئے فیس ختم اور لائسنس کی ضرورت نہ ہونے پر نظرثانی مطالبہ

 آصف زرداری کا چین میں سانی ہیوی انڈسٹری کا دورہ؛ صنعتی تعاون پر گفتگو

مریم نواز کا پنجاب میں فلمی صنعت کے فروغ کے لیے انقلابی منصوبے کا اعلان

 پشاور ریوائیول پلان کے لیے 173 ارب 78 کروڑ مالیت کے منصوبوں کی منظوری

کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا

پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی

پنجاب میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع

 مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر جے یو آئی حکومت بلوچستان پر برہم

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی

 پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

راولپنڈی: 13 سالہ بچی کے ساتھ گھر میں گھس کر زیـاـ دتی، ملزمان ویڈیو بنا کر لڑکی کو اغوا کر لے گئے

کوئٹہ میں تاوان کے لیے اغوا کیا گیا معصوم بچہ پلنگ کے نیچے سے بازیاب

 کراچی: کورنگی میں سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 2 افراد جھلس گئے

 کراچی: ڈاکوؤں نے دودھ کی دکان سے 6 لاکھ روپے لوٹ لیے، سی سی ٹی وی جاری

 کراچی: سعدی ٹاؤن نہر اور سپر ہائی وے نالے سے دو لاشیں برآمد ہوئیں

 بنگلا دیش کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

کینیا کے ایتھلیٹ نے لندن میراتھن 2026 میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

 ڈِیپ سیک (DeepSeek) نے مصنوعی ذہانت کا نیا عالمی ماڈل متعارف کرا دیا

کولمبیا میں دہشت گردی، ہولناک دھماکے میں بچیوں سمیت 14 افراد ہلاک

لندن میراتھون میں نیا ریکارڈ، 2 کھلاڑیوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 گھنٹے سے کم وقت میں میراتھون مکمل کرلی

 دہلی ائیرپورٹ میں پرواز سے قبل سوئس ائیر کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، 6 مسافر زخمی

پہلگام واقعے پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف سفارتی محاذ پر ایک اہم ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا: عطا تارڑ

 7 ماہ میں پاکستان کی ایر_ان سے درآمدات 78 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں

 کراچی: خلیجی ممالک جانیوالی شپمنٹس پر خصوصی رعایت کا اعلان

 نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 اہم کمانڈرز ہلاک

 اقرار الحسن کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عملے سے جھگڑے کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے دیکھتے رہیں بی بی سی پاکستان نیوز ڈیجیٹل 

ہفتہ، 25 اپریل، 2026

NEWS HEADLINES ENGLISH URDU NEWS PAPER 🗞️🗞️🗞️

*خبروں کی تفصیل*
*اتوار 8 ذیقعدہ1447ھ* 
*26 اپریل 2026ء*

عراقچی کی روس جانے سے قبل عمان سے فوراً پاکستان واپسی، شہباز، پزشکیان 50 منٹ گفتگو، سفارتی کوششیں تیز
ایران جب چاہے رابطہ کرسکتا ہے، ٹرمپ، امریکا جنگ سے باعزت واپسی کی تلاش میں ہے، تہران

نوشکی میں ٹارگٹڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے پانچ اہم کمانڈرز ہلاک

انکوائری کو محض خانہ پُری یا سرسری انداز میں نہیں ہونا چاہئے، سپریم کورٹ

فلسطین میں دو عشروں بعد پہلا الیکشن، غزہ کے چند حصوں میں ووٹنگ، حماس کے حمایت یافتہ بھی امیدوار

ایران، امریکا سہولت کاری، سرکاری پالیسی وہی جو سرکاری ذرائع سے جاری کی جاتی ہے، ڈار

مارکو روبیو کہاں ہیں؟ امریکی خارجہ پالیسی میں کردار پر سوالات

بحری جہازوں کی پکڑ دھکڑ عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار

پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے پر چین روانہ

لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ

صدر ٹرمپ کا مارچ میں 5 کروڑ ڈالر سے زائد کے بانڈز خرید نے کا انکشاف

نائب وزیرِاعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو

*اسلام آباد میں ہر قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت*

ایران سے 55 روز بعد انٹرنیشنل پروازوں کا آغاز

دہشت گردی کی بدلتی نوعیت کے خطرات پر بات ہونی چاہئے، پاکستان

ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس صحافیوں کے عشائیہ میں پہلی شرکت، ماحول کشیدہ ہونے کا امکان

برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل 27 اپریل تک ذمہ داریاں چھوڑ دیں گے

تلخ بیانات و دھمکیوں کے باوجود مذاکرات کے امکان کی مدھم روشنی موجود

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں

30 اپریل کو ایل این جی جہاز کی پورٹ قاسم آمد متوقع

امارات میں ارب پتی افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع

ایلون مسک اور اوپن اے آئی میں قانونی جنگ، جیوری ٹرائل پیر سے شروع ہوگا

ورلڈ بینک کے تعاون سے کراچی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کا آغاز

پانی کی لائن میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش

کراچی کے طالبعلم صالح آصف کی شاندار کامیابی، فوربز ارب پتیوں کی فہرست میں شامل

120 ارب کی اوور انوائسنگ، وزیراعظم کی ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت

عوام کی عدم دلچسپی، مظفر آباد شو پی ٹی آئی کیلئے سیاسی وارننگ

26 ویں ترمیم کے بعد عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل آفریدی

امریکہ میں سینیٹ کنٹرول کی دوڑ: ڈیموکریٹس کیلئے موقع

امریکہ میں گرین کارڈ کیلئے سیاسی نظریات کی جانچ، نئی پالیسی پر تنقید

امریکی ریپبلکنز کی نئی انتخابی حکمتِ عملی: ٹرمپ کی پالیسی، مگر ٹرمپ کے بغیر

ایڈز کیسز میں مبینہ اضافہ، مستند ڈیٹا غائب، محکمہ صحت سندھ کی خاموشی پر سوالات

ایک ماہ میں تیسری بار پیٹرول قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی، آفاق احمد

ڈگری، خسرے کی وبا،چار بچے ہلاک

سینئر قانون دان قربان ملانو بلامقابلہ جوڈیشل کمیشن رکن برائے سندھ منتخب

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کا غیر قانونی آئل اسٹوریج سہولت پر چھاپہ، 4 ملزمان گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ کا سزائے موت بڑھانے اور فائرنگ اسکواڈ پھر لانے کا اعلان

امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی کا آغاز

یو اے ای کے مسافروں میں کمی برقرار، ایک دن میں مزید 34 پروازیں منسوخ

دنیا کے امیر ترین ممالک ،جرمنی اور فرانس ٹاپ ٹین سے باہر

ٹرمپ کا اتحادی افغانوں کو شہریت دینے سے انکار، طالبان کی واپسی کی دعوت

باجوڑ میں پولیس وین اور ایمبولینس پر فائرنگ، 9 افراد زخمی

ٹرمپ ایرانی جوہری ذخیر ے کا خاتمہ چاہتے ہیں، مسئلہ خود ان کا پیدا کردہ

سی ڈی اے کا نورپور شاہان میں آپریشن مکمل، 612 ایکڑ اراضی واگزار

روس نے 26 ارب ڈالرز کے بجٹ سے عمر رسیدگی کیخلاف ویکسین کی تیاری شروع کر دی

ایران نے موساد کے ایک اور ایجنٹ کو سزائے موت دے دی

دالبندین: یک مچ میں مسلح افراد نے پولیس تھانے اور ریسٹ ہاؤس کو آگ لگا دی

صوبائی وزیر صادق عمرانی کے بنگلے کےساتھ لگے ٹرانسفارمر کو بم سے اڑا دیا گیا

چوہوں نے رشوت کی رقم کھا لی، بھارتی سپریم کورٹ نے خاتون افسر کو ریلیف دیدیا

ریلوے اپنی مزید وسیع اراضی 10 سے 21 برس کی لیز اور کرائے پر دے گا

حج پروازوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری، 15 ہزار 26 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

ڈیرہ میں تھانے پر راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ، پولیس نے پسپا کردیا

تماشائیوں کو قذافی اسٹیڈیم میں PSL گیارہ کا فائنل دیکھنے کی اجازت

انتظامی عہدوں پر اساتذہ کی تعیناتی ،ہریپور یونیورسٹی میں ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی

DAILY BBC PAKISTAN NEWS PAPER ENGLISH URDU

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH



 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 

* 25 اپریل 2026 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

 ٹرمپ نے وفد کو مذاکرات کیلیے پاکستان جانے سے روک دیا؛ دورۂ منسوخ کرنے کا اعلان
 اب ایسا نہیں ہو گا کہ امریکی وفد صرف زبانی جمع خرچ کیلئے 18 گھنٹے کی پرواز کرے؛ ٹرمپ

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتوں کے بعد ایر_انی وزیر خارجہ پاکستان سے روانہ

 دورۂ پاکستان کے بعد ایر_انی وزیر خارجہ عمان پہنچ گئے، امریکا پر سخت تنقید

 پاکستان کادورہ نہایت سود مند رہا، دیکھنا ہے کہ امریکا سفارتکاری میں سنجیدہ ہے یانہیں: ایر_انی وزیر خارجہ

 خطے میں امن بحال کرنے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ اور برادرانہ کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عباس عراقچی

 ایر_ان امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات تسلیم نہیں کرےگا، ایر_انی سفارتی ذرائع

 ترکیہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے مدد کی پیشکش کردی

 ایر_انی بریگیڈیئر: جنگ میں میزائل صلاحیت کا ایک اہم حصہ ابھی استعمال نہیں کیا

 امریکی بحریہ نے ایر_انی جہاز کو ایر_انی بندرگاہ میں داخل ہونے سے روک دیا

 رضا پہلوی نے ایر_ان پر حملوں میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کو ’ضمنی نقصان‘ قرار دے دیا

 روبیو صدارتی امیدوار بننے کی خواہش اور مذاکرات کی ناکامی کے ڈر سے ایر_ان بحران میں غائب ہیں: برطانوی اخبار

پاسـداران انـقـلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مزید دو جہازوں کو قبضے میں لے لیا

پاکستان میں ایر_ان، امریکا کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے؛ ترجمان ایر_انی وزارت خارجہ

 ایر_ان سے منسلک 344 ملین ڈالر کے کرپٹو کرنسی اثاثے منجمد کر دیے گئے

متحدہ عرب امارات نے ایر_ان کو اسٹریٹجک خطرہ قرار دیدیا

 ایر_ان جنگ کے اخراجات روزانہ ایک ارب ڈالر، امریکا کے مہنگے ہتھیاروں کے ذخائر بھی کم ہوگئے

 یورپی یونین: امریکا کیساتھ معاہدہ طے پاجائے تو ایر_ان پر عائد پابندیاں نرم کرسکتے ہیں

 امریکا نے چین کی آئل ریفائنری، 40 شپنگ کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر پابندیاں عائد کردیں

 پاکستان خطے کے وسیع تر مفاد میں ایر_ان امریکا مذاکرات کیلیے کوششیں مسلسل جاری رکھے گا؛ اسحاق ڈار

 صدر آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے

 پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں اہم کامیابی، الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا

سولر پینلز کی آڑ میں 120 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف، وزیراعظم کی تحقیقات کی ہدایت

یورپی یونین کراچی میں پانی کی فراہمی اور سیلاب متاثرین کے لیے قرض دے گی

 کراچی میں پانی فراہمی کا بڑا منصوبہ شروع، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اہم کام جاری، پانی کی سپلائی معطل

 دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 7 پمپ آج سے 48 گھنٹےکیلئے بند رہیں گے، پانی کی شدید قلت کا خدشہ

 اسلام آباد میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد، سنسنی پھیل گئی

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا بہت جلد بڑے پیمانے پر احتجاج کی کال دینے کا اعلان

 لائٹ ڈیزل آئل اور جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن سستا کردیا گیا

28 روپے 81 پیسے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 51 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی

جیٹ فیول کی قیمت میں 74 روپے 7 پیسےکی کمی، 396 روپے 31 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا

 26 روپے 77 پیسے اضافہ، پیٹرولیم لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کاکرائے بڑھانےکا اعلان

 وزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی

 حکومت کی آئی ایم ایف کو کھربوں روپے کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی یقین دہانی

 پورے پاکستان میں پونے تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں؛ حافظ نعیم الرحمان

سپریم کورٹ پاکستان کا ترکیہ اور چین کے ساتھ عدالتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

غ_ز_ہ میں 300 فلس_طینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا

شجاع آباد؛ ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں کی اپنی ہی 9 کزنز سے اجتماعی شادی، ویڈیو وائرل

بھکر میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی

 نیشنل گرڈ سے منسلک نہ ہونے والے سولر صارفین کیلئے لائسنس کی ضرورت نہیں: نیپرا

 پیکا ایکٹ کے تحت ایکس پر متنازع پوسٹ کا کیس: صحافی فخر الرحمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ملک بھر میں بجلی کی طلب میں اضافہ، پن بجلی کی پیداوار 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی

وزیراعظم شہباز شریف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، اعلامیہ

پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور شوہر کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

 لاہور: سفاک خاتون نے اپنے 3 بچوں کو کیوں قتــل کیا؟ پولیس تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف

 راولپنڈی: طالبات سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں زخمی، 2 ساتھی گرفتار

لاہور: اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر خاتون کے ساتھ جـنسی زیـاـ دتی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: زہریلا شوارما کھانے سے 6 سالہ بچی جاں بحق، والدہ اور بھائی تشویشناک حالت میں

 کراچی: شاہ فیصل کالونی میں قتــل کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

 غیر قانونی اسٹوریج پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ہزاروں لیٹر پیٹرول برآمد

 پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹ سے ہرا کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا

 آسمان کو چھوتی سونے کی قیمتوں سے شادیوں کے رجحانات تبدیل، دلہنیں نقلی زیورات پہننے لگیں

 راولپنڈی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

 بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک

 اسلام آباد میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت مل گئی

 علامہ اقبال ایئرپورٹ سے مکہ روڈ انیشیٹو کے تحت حج پروازوں کا سلسلہ جاری

 وزیراعظم کی سولر پینلز درآمدات کی آڑ میں120 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے ذمہ داروں کیخلاف خلاف فوری کارروائی کی ہدایت

 وزیر اعظم آفس کی جانب سے تادیبی کارروائی اور قانونی چارہ جوئی کی نگرانی کے لیے دو اعلیٰ سطح کی کمیٹیاں تشکیل

 حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود قیمتوں میں اضافہ کیا

 ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے قبضے میں لیے گئے جہاز کے مناظر سامنے آگئے

فرانس کے صدر نے امریکا کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا

 امریکا نے ایران سے منسلک کرپٹو والٹس اور تیل نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں

 پنجاب اسمبلی کی کفایت شعاری مہم، 2 ماہ میں 77 کروڑ بچالیے

 ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے ہوگئی

 دنیا میں سالانہ 24 کروڑ سے زائد افراد بھنگ اور چرس کے عادی ہوگئے

 امریکی و اسرائیلی حملے: ایران سے 55 دن بعد غیر ملکی پروازیں بحال

امریکا کیخلاف جنگ میں میزائل صلاحیت کا ایک نمایاں حصہ ابھی استعمال نہیں ہوا: بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی

 جنگ بندی کی خلاف ورزی: جنوبی لبـنـان میں اسـرائـیـلی حملوں میں مزید 6 افراد جاں بحق

 پاکستان نے 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں ایل این جی کارگو منظور کر لیا، دو بولیاں مسترد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے دیکھتے رہیں بی بی سی پاکستان نیوز ڈیجیٹل 

جمعہ، 24 اپریل، 2026

DAILY BBC PAKISTAN NEWS PAPER URDU ENGLISH WEBSITE FOR YOU CHECK ✔️✔️✔️

*خبروں کی تفصیل*
*ہفتہ 7 ذیقعدہ1447ھ*
*25 اپریل 2026ء*

مذاکرات بحالی کی امیدیں، عراقچی کی نئی تجاویز کیساتھ آمد، امریکی آج آئیں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کو صوبائی ہائیکورٹس کی علاقائی بنچوں میں تبادلہ کئے جانے کا امکان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا روسی ہم منصب سے رابطہ، ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال

پٹرول اور ڈیزل 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مزید مہنگے کردیئے گئے

ایران اسٹریٹجک خطرہ، اعتماد بحالی میں طویل وقت لگے گا، امارات

کل مذاکرات کا امکان، پاکستان امریکا کو مشاورت سے آگاہ کرنے کیلئے تیار

کھربوں حکومتی روپے کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کئے جائیں گے،IMF کو یقین دہانی

سیکورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک، دہشت گردوں نے 10 سالہ بچہ شہید کردیا

پٹرولیم لیوی مجموعی شرح 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی

ایران امریکا مذاکرات کی اطلاعات، عالمی مالیاتی منڈیوں میں مثبت رحجانات

پاکستان نے 18.4 ڈالر میں ایل این جی کارگو منظور کر لیا، دو بولیاں مسترد

امن مذاکرات کی امیدیں؛ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

سولر آف گرڈ صارف کو کسی لائسنس کی ضرورت نہیں

ایران نے آبنائے ہرمز میں مزید بارودی سرنگیں بچھا دیں

اسپن کاریز: ماڑی گیس کے کیمپ پر حملہ تین گاڑیاں، ایک واٹر ٹینکر اور مشینری نذر آتش

وفاقی آئینی عدالت میں کراچی تجاوزات کیس کی سماعت 30 اپریل کو ہوگی

۔LNG دستیابی اور پانی اخراج میں اضافے سے شارٹ فال ختم ہوجائیگا، ترجمان پاور ڈویژن

انسانی حقوق کا علمبردار امریکا قتل و غارت کو فروغ دے رہا ہے، ایران

5 دہائیوں بعد پاکستان، بنگلہ دیش کے اعلیٰ بیوروکریٹک روابط بحال

ایران جنگ میں عدم تعاون، امریکا کا نیٹو اتحادیوں کو سزا دینے پر غور

پینٹاگون کے قریب بڑا حادثہ،10 فوجی اہلکاروں سمیت 23 زخمی

عباس عراقچی کی پاکستان آمد، مذاکرات کا پہیہ ایک بار پھر رواں

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا 3.45 ارب ڈالر کا تمام قرض چکا دیا

سوئٹزرلینڈ کا ایران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

ایران جنگ نے امریکا کے اہم اور مہنگے ہتھیاروں کے ذخائر کم کر دئیے

ٹرمپ کا ’’گولڈ کارڈ‘‘ ویزا پروگرام ناکام، اب تک صرف ایک درخواست منظور

دنیا میں سالانہ 24 کروڑ سے زائد افراد بھنگ اور ویڈ کے عادی

بیشتر ممالک میں بھنگ غیر قانونی، غیر طبی استعمال پر قید و جرمانے برقرار

بھارت چابہار سے مکمل انخلا نہیں کریگا، امریکا و ایران سے الگ الگ مذاکرات

مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اضافہ، 19 اشیائے ضروریہ مہنگی

ایران جنگ پر پوپ لیو کی تنقید کو مسترد کرتے ہیں،امریکی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا پروسٹیٹ کینسر کا انکشاف، علاج مکمل

آبنائے ہرمُز کی بندش، خلیجی معیشتیں جنگ و امن کے بیچ معلق

ٹرمپ کی پوسٹ ’’بھارت جہنم کا گڑھا‘‘ نامناسب اور توہین آمیز، نئی دہلی کا احتجاج

جامعہ ملیہ کالج ملیر کی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ، عدالتی احکامات کے باوجود تعمیرات جاری، رپورٹ میں سنگین انکشافات

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے، حزب اللّٰہ کے 6 ارکان شہید

سانحہ گل پلازہ کے متاثرین میں 51 کروڑ 17 لاکھ کے چیکس تقسیم

یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور میں مالی بحران اور بے ضابطہ بھرتیوں کے الزامات

جنوبی ایشیا میں سونے کی قیمتوں میں اضافے سے شادیوں کے رجحانات تبدیل

ایران، انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن آج سے شروع

ایران کیخلاف پابندیوں میں نرمی پر گفتگو ابھی قبل از وقت ہے، یورپی رہنما

مبینہ کرپشن کے الزامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور کا تبادلہ، تحقیقات شروع

ایف بی آر، ان لینڈ ریونیو سروس کے 32 افسران کو اضافی چارج تفویض

گلگت بلتستان کو بھی 5 جی سپیکٹرم نیلامی میں شامل کیا جائیگا، چیئرمین PTA

۔FBR؛ ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 17 سے 21 کے 12 افسران تبدیل

ایران، امریکا مذاکرات بحال ہونے کی خبروں سے تیزی، 1499 پوائنٹس کا اضافہ

ٹیکنیکل ٹرمنالوجیز کے متبادل الفاظ کیلئے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

ڈی جی FIA کا افسران اور اہلکاروں کے لیے انتباہی مراسلہ

ٹرمپ کے اعزاز میں پرتعیش ڈنر پر احتجاج، کانگریس اراکین بھی شامل

برطانوی وزیر اعظم کبھی بھی ایرانی جنگ کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، ترجمان

اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس 27 اپریل کو طلب، پالیسی ریٹ نو چینج امکان

ایف آئی اے، گریڈ 19 سے 16 کے 17 افسران کے تبادلے

گولڈ مارکیٹ: سونا فی تولہ 2900 روپے مزید سستا

سعودی عرب پاکستانی کمپنیوں کیلئے انتہائی اہم ملک ہے، معظم علی

حکومت مدارس کیساتھ طے شدہ معاہدوں کی پاسداری کرے، وفاق المدارس

1کروڑ روپے فراڈ: سندھ حکومت کی نارویجین صحافی کیخلاف ریڈ وارنٹ کی کوشش

حساس اداروں کی کارروائیاں، کراچی سمیت سندھ بھر میں "سسٹم" کا دھندا ٹھپ

دونوں وفود کی زیادہ تر گفتگو پاکستان حکام سے ہوگی، تجزیہ کار

یکم مئی کی عالمی بنیاد شکاگو میں 1886 کی مزدور تحریک پر قائم ہے جہاں ہزاروں مزدوروں نے “آٹھ گھنٹے کام، آٹھ گھنٹے آرام، آٹھ گھنٹے اپنی زندگی کے لیے” کا مطالبہ کیا۔ اس وقت سرمایہ دار مزدوروں سے سولہ سولہ گھنٹے کام لیتے تھے۔ احتجاج شدت اختیار کر گیا تو پولیس نے فائرنگ کی، مزدور رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا اور کئی کو پھانسی دی گئی، مگر ان کا خون رائیگاں نہ گیا۔ یہی قربانی بعد میں عالمی یومِ مزدور کی بنیاد بنی اور پوری دنیا کے محنت کشوں کے لیے امید کی علامت بن گئی۔یکم مئی صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ دنیا بھر کے محنت کشوں کے خون، پسینے، قربانیوں اور شعوری بغاوت کی ایک عظیم علامت ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تاریخ کے ہر بڑے انقلاب کے پیچھے مزدور کا ہاتھ، کسان کا پسینہ اور محکوم طبقات کی اجتماعی مزاحمت موجود رہی ہے۔ جموں کشمیر کے شال باف مزدوروں کی 29 اپریل 1865 کی بغاوت سے لے کر Haymarket affair شکاگو 1886 تک، مزدور تحریک نے دنیا کو بدلنے کی مسلسل جدوجہد کی ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام ہمیشہ سے محنت کش انسان کو صرف ایک پیداواری مشین سمجھتا آیا ہے، جبکہ کارل مارکس نے پہلی بار مزدور کو تاریخ کا حقیقی معمار قرار دیا۔ ”دنیا کے محنت کشو! ایک ہو جاؤ، تمہارے پاس کھونے کو صرف زنجیریں ہیں“صرف ایک سیاسی اعلان نہیں بلکہ پوری انسانی تاریخ کے طبقاتی شعور کا خلاصہ ہے۔

 *خبروں کی تفصیل* *جمعہ 13 ذیقعدہ 1447ھ*  *یکم مئی 2026ء* ایک کروڑ تک کا آسان قرض، وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم کا اجراء کردیا، بجٹ میں بڑی ر...